VON
Voice of North is Pakistan based News Company
31/05/2026
ہوڈر سے تعلق رکھنے والے متحرک اور باصلاحیت نوجوان فیاض اللّٰہ دیامری کو پیپلز یوتھ آرگنائزیشن (PYO) گلگت بلتستان کا وائس پریزیڈنٹ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد۔
یہ اعزاز ان کی سیاسی جدوجہد، نوجوانوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے اور پارٹی کے لیے مسلسل خدمات کا اعتراف ہے۔ امید ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری احسن انداز میں نبھاتے ہوئے نوجوانوں کی مؤثر نمائندگی کریں گے اور پاکستان پیپلز پارٹی اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے پیغام کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
اللہ تعالیٰ انہیں اس نئی ذمہ داری میں کامیابی، عزت اور عوامی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔
31/05/2026
مسلم لیگ ن گلگت نے الیکشن 2026کے لیے اپنا 51 نکات پر مشتمل منشور عوام کے سامنے رکھ دیا
توقیر مہدی کا اپنے حلقے میں بڑا سرپرائز
پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان 2026-2031 منشور گلگت بلتستان کو بااختیار اور روشن بنانے کا عزم۔ حافظ حفظ الرحمن صاحب، صدر لیگ نون گلگت بلتستان، میڈیا سے خطاب کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے صدر کی قیادت میں ترقی اور خدمت کا عزم پارٹ ون
۔
جو وفاقی وزیر یا گورنر الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرے گا اس کو صوبہ بدر کرینگے ایک پارٹی نےعلاقائیت پھیلانے کی کوشش کی ان کے خلاف ایکشن ہوگا کتنے پنجاب پولیس کے جوان جی بی میں آئینگے پولنگ اسٹیشن کتنے ہونگے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز کی ہنگامی پریس کانفرنس
31/05/2026
عبد الحمید خان ن لیگ میں شامل ہوگئے
31/05/2026
کرنل عبید کے حق میں سول سوسائٹی کی حمایت مسترد
گلگت: حلقہ جی بی اے 2 سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اسلام الدین، امتیاز علی اور شکیل احمد نے ایک مشترکہ اجلاس میں کرنل (ر) عبیداللہ بیگ کے حق میں سول سوسائٹی فورم کے نام سے جاری کی گئی حمایت کو مسترد کر دیا۔
جٹیال میں منعقدہ اجلاس میں مقامی نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ مذکورہ فورم سونیکوٹ، اپر جٹیال، ذوالفقار آباد، یاسین کالونی اور نور کالونی سے تعلق رکھنے والے چند ریٹائرڈ افراد پر مشتمل ہے اور اسے حلقے کے عوام کی نمائندگی حاصل نہیں۔
اجلاس کے شرکاء نے مؤقف اختیار کیا کہ نہ امیدوار اور نہ ہی علاقے کے نوجوان اس فورم کے فیصلوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ گروہ حلقے کی اجتماعی رائے کا نمائندہ نہیں اور نہ ہی اسے عوام کی جانب سے کوئی مینڈیٹ حاصل ہے۔
مقررین نے الزام عائد کیا کہ چند ریٹائرڈ افراد کا ایک محدود حلقہ ہر انتخابی دور میں سیاسی عمل پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرتا رہا ہے، جس کے باعث مقامی سیاسی قیادت کی نشوونما متاثر ہوئی اور حلقے میں تقسیم پیدا ہوئی۔
اجلاس میں ووٹرز پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی سیاسی رائے آزادانہ طور پر قائم کریں اور کسی بھی قسم کے دباؤ یا اثر سے بالاتر ہو کر ووٹ کا استعمال کریں۔ شرکاء نے سول سوسائٹی فورم سے مطالبہ کیا کہ وہ انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے سے گریز کرے اور عوام پر سیاسی فیصلے مسلط کرنے کی کوشش نہ کرے۔
اجلاس کے اختتام پر مقررین نے کہا کہ جمہوری نظام میں فیصلہ کرنے کا حق صرف ووٹرز کو حاصل ہے اور انتخابی نتائج کا تعین بھی عوام کی آزادانہ رائے سے ہونا چاہیے۔
قومی ہیرو علی سدپارہ کا مجسمہ سیاسی افراد کے ہتھے چڑگیا۔ مختلف پارٹی کے لوگ اپنا پارٹی فلیگ مجسمے پر نصب کرنے لگے۔ پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر نے بھی اپنا حصہ ڈالا اور مجسمے کو پارٹی فلیگ لگا کر جیالا بنادیا۔ اہل علاقہ کی جانب سے اس عمل کی شدید مذمت کی جارہی ہے اور سیاسی افراد کو اس قسم کے غیر اخلاقی اور غیر سنجیدہ اقدامات سے باز رہنے کی تلقین کی ہے۔
31/05/2026
عبدالحمید اج دو بجے مسلم لیگ نون میں شامل ہو جائیں گے
گلگت حلقہ نمبر تین دنیور کی سب سے بڑی فیملی نادرشے فیملی ڈاکٹر محمد اقبال کے قافلے میں شامل تن من دھن کے ساتھ ساتھ دینے کا عزم
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Gilgit