SM Media Network
Your go-to page for timely updates, latest happenings, informative insights, and engaging entertainment.
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین یوم استحصال کشمیر کے موقع پر منعقدہ اسمبلی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے دی جانے والی محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی نظامِ تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اور اصلاحات کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر سکولوں میں اساتذہ کی کمی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ تمام خالی آسامیوں کو مشتہر کرنے کے لیے ایف پی ایس سی (FPSC) اور گلگت بلتستان ٹیسٹنگ سروس کو بھیجا جائے۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ اساتذہ کی بین الاضلاعی تمام اٹیچ منٹس فوری طور پر ختم کی جائیں اور متعلقہ سکولوں میں ان کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ دیامر کے ہوم سکولوں کو قریبی سرکاری سکولوں میں ضم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، جبکہ مخصوص سکولوں میں جاری میل (Meal) پروگرام کو ختم کر کے ہونہار طالب علموں کے سکالرشپس میں اضافہ کیا جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنیادی نظامِ تعلیم کی درستگی کے لیے پالیسیوں کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے گا اور بلا تفریق ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو بچوں کی مثبت اور صحتمند سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ پرائمری سطح کے نصاب میں مقامی زبانوں کو بھی شامل کیا جائے۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ سیپ (SAP)، این سی ایچ ڈی (NCHD) اور بیکس (BECS) اساتذہ کی مشاورت سے خالی آسامیوں پر ان کی مستقلی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے اور سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم کے دائرے میں لانے کے لیے محکمہ جامع تجاویز تیار کرے۔ شہری علاقوں کے پرائمری سکولوں میں صرف خواتین اساتذہ کی تعیناتی کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جائیں۔وزیر اعلیٰ کہا کہ امتحانی عمل کو شفاف بنانے کے لیے تمام امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن کو اساتذہ کی تربیت کے لیے خصوصی سینٹر کے قیام کی ہدایت کی اور کہا کہ گلگت بیسن میں تعمیر ہونے والے پبلک سکول کی عمارت کو فعال بنانے کے لیے محکمہ فوری طور پر اپنی سفارشات مرتب کرے۔
05/08/2026
یوم استحصال کشمیر کے موقع پر گلگت بلتستان اسمبلی میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور بھارتی مظالم کے خلاف قرارداد کہ متفقہ منظوری
وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین کا 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغام
04/08/2026
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا نلتر بالا میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کا فوری نوٹس، ہنگامی بنیادوں پر ریلیف آپریشن اور محصور سیاحوں کے فوری انخلاء کے احکامات جاری کیے ہیں۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے نلتر بالا میں حالیہ شدید سیلاب کے باعث ہونے والی سنگین صورتحال، 12 قدیم مکانات کی تباہی، سینکڑوں کنال زرعی اراضی و فصلوں کے نقصان اور نلتر روڈ کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (GBDMA)، مقامی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو متاثرہ علاقے میں فوری اور ہنگامی بنیادوں پر ریلیف اور بحالی کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے احکامات صادر کر دیے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ متاثرین کو فوری طور پر خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہم کی جائیں تاکہ ان کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے محکمہ مواصلات و تعمیرات (PWD) کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ نلتر روڈ پر سیلابی ملبے کو ہٹا کر ہر قسم کی آمدورفت کے لیے سڑک کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا جائے تاکہ علاقے میں پھنسے ہوئے تمام سیاحوں کو محفوظ راستے سے نکالا جا سکے اور امدادی سامان کی ترسیل ممکن ہو سکے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ حکومت اس مشکل گھڑی میں نلتر کے متاثرین اور وہاں موجود سیاحوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کی ریلیف اور بحالی کے عمل کو بلا تاخیر مکمل کیا جائے گا۔
گلگت میں گرج چمک کے ساتھ بارش،گرمی کا زور ٹوٹ گیا
وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے پروگرامز کو حتمی شکل دینے کے لیے وزیر اعلی سیکرٹیریٹ گلگت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
گلمت گوجال زوچھار نالہ میں سیلاب سے کے کے ایچ متاثر،ریسکیو1122گوجال کے اہلکار امدادی کاموں میں مصروف
ریسکیو 1122 کے اہلکارچھومک پل کے قریب دریا میں ڈوبنے والے دو نوجوانوں کی تلاش میں مصروف
02/08/2026
گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس پانچ اگست کو طلب
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Gilgit