Gilgit Worlds Time
Gilgit
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gilgit Talk, News & Media Website, Gilgit.
31/10/2026
جشن آذادی گلگت بلتستان کے پر مسرت موقع پر محکمہ سیاحت و ثقافت حکومت گلگت بلتستان کے زیر اہتمام پہلی بار دادی جواری پارک میں خواتین کے لئے مینا بازار کا اہتمام کیا گیا ہے۔
28/10/2026
گلگت : گلگت میں صوبائی وزیر سیاحت، ثقافت و کھیل نیکنام کریم کی زیرِ صدارت چینی وفد کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سیاحت، تعلیم، صحت، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خصوصی طور پر ہنزہ اور تاشقورغن کو سسٹر سٹیز بنانے کی پیش رفت خطے میں سیاحت کے فروغ، روزگار اور کاروباری مواقع کے لیے نئی راہیں کھول سکتی ہے۔
28/10/2026
انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان، ڈاکٹر اکبر ناصر خاں سے چینی وفد کی سیف سٹی گلگت میں ملاقات
گلگت: انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹر اکبر ناصر خاں ( پی ایس پی) سے تاشقرغان کی چینی وفد نے سیف سٹی گلگت میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران آئی جی پی گلگت بلتستان نے وفد کو سیف سٹی منصوبے کے نظام، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور سیکیورٹی نگرانی کے مؤثر طریقۂ کار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر وفد کو سیف سٹی کے ذریعے امن و امان کی صورتحال کی نگرانی جرائم کی روک تھام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار کو بہتر بنانے میں جدید ٹیکنالوجی کے کردار سے اگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر چینی وفد نے سیف سٹی کے نظام، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور امن و امان برقرار رکھنے میں اس کے کردار کو سراہا۔
اس موقع پر انسپکٹر جنرل اف پولیس گلگت بلتستان نے مسٹر وانگ ژونگ، نائب سیکٹری کمیٹی برائے امور جماعت تاشقرغان چائینہ کو یادگاری شیلڈ پیش کیا۔
(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
28/10/2026
گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر میونسپل کارپوریشنز گلگت، اسکردو اور چلاس کی حدود میں انتخابی پابندیاں برقرار رکھنے کا حکم
گلگت
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے میونسپل کارپوریشنز گلگت، اسکردو اور چلاس میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے پیش نظر سابقہ نوٹیفکیشن کے تحت عائد کردہ تمام پابندیوں اور ہدایات کو انتخابی عمل کی تکمیل اور منتخب نمائندوں کے عہدوں کا چارج سنبھالنے تک برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سیکریٹریٹ کی جانب سے 26 اکتوبر 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، 21 اکتوبر 2025 کے سابقہ نوٹیفکیشن اور اس کے بعد جاری ہونے والی متعلقہ ہدایات کے تسلسل میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ میونسپل کارپوریشنز گلگت، اسکردو اور چلاس میں بلدیاتی انتخابات کے لیے انتخابی شیڈول کے تحت پولنگ 5 دسمبر 2026 بروز ہفتہ منعقد ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ سابقہ نوٹیفکیشن میں درج تمام پابندیاں، ممانعتیں، احکامات اور ہدایات مذکورہ تینوں میونسپل کارپوریشنز کی علاقائی حدود میں بدستور نافذ العمل رہیں گی۔ ان پابندیوں کا اطلاق انتخابی عمل مکمل ہونے اور کامیاب امیدواروں کی جانب سے اپنے عہدوں کا چارج سنبھالنے تک جاری رہے گا۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے تمام انتظامی سیکریٹریز، سربراہان محکمے، منسلک محکموں، خودمختار و نیم خودمختار اداروں، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ جاری کردہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے اس اقدام کے ذریعے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک متعلقہ علاقوں میں انتخابی ضابطوں اور جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
*شعبہ تعلقات عامہ*
*الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ گلگت بلتستان*
سینئر صحافی و سابق چیئرمین سینسر شپ بورڑ ابصار عالم نے کہا ہے گلگت بلتستان کی حکومت کو حکومت چلانے کا کوئی تجربہ نہیں انہوں نے وزیر اعلی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ناتجربہ کار اور کابینہ ارکین کو نا لائق قرار دیا۔ ابصار عالم نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے صرف وہاں کے مسائل میں اضافہ ہوگا۔
روزانہ ایک گھنٹہ بجلی سمائر کے عوام موبائل چارج کرنے کیلئےھنزہ جانا پڑتا ہے
Laaq Ghatanx
27/10/2026
سابقہ پانچ سالوں میں ہسپر عوام کبھی احتجاج نہیں کی تھی
جاوید منوا
Javaid A Manwa
23/10/2026
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین'کاروبار میں آسانی اور ریگولیٹری اصلاحات' سے متعلق وزیراعظم پاکستان کی قائم کردہ ہماہنگی کمیٹی سے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔ اس کمیٹی کے سربراہ (کنوینر) مشیرِ وزیراعظم برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر ہیں، جبکہ دیگر ارکان میں وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، ڈی جی SIFC اور سیکرٹری SIFC شامل ہیں
23/10/2026
اہم عوامی اطلاع — بلدیاتی انتخابات، میونسپل کارپوریشن گلگت
میونسپل کارپوریشن گلگت کے دائرۂ اختیار میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں ریٹرننگ آفیسر جناب عرفان علی قنبری صاحب کی جانب سے عوامی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹس کے مطابق امیدواران اپنے کاغذاتِ نامزدگی 26 اکتوبر سے 29 اکتوبر 2026ء تک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔
انتخابی شیڈول کی اہم تاریخیں:
- کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ: 26 تا 29 اکتوبر 2026ء
- امیدواران کے ناموں کی اشاعت: 30 اکتوبر 2026ء
- اپیلوں پر فیصلے: 5 تا 10 نومبر 2026ء
- انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ اور حتمی فہرست کی اشاعت: 13 نومبر 2026ء
- یومِ پولنگ: 5 دسمبر 2026ء
کاغذاتِ نامزدگی تحصیل ہیڈکوارٹر گلگت کے دفتر میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
تمام اہل امیدواران سے گزارش ہے کہ مقررہ تاریخوں، انتخابی ضوابط اور قانونی تقاضوں کی پابندی یقینی بنائیں۔
منجانب: دفتر ریٹرننگ آفیسر، میونسپل کارپوریشن گلگت
23/10/2026
ہسپر روڈ کی تباہ حالی، عوام سڑکوں پر اور منتخب نمائندے کہاں ہیں؟
ہسپر روڈ پر دو بلڈوزر موجود ہونے کے باوجود پی ڈبلیو ڈی نگر کی جانب سے کام نہ ہونا انتہائی افسوس ناک ہے۔ آج ہسپر چوک موسگ کے مقام پر ٹریکٹر کی ٹرالی سڑک سے نیچے جا گری۔ الحمدللہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا متعلقہ حکام کسی بڑے سانحے کا انتظار کر رہے ہیں؟
دوسری جانب، حلقے کے منتخب نمائندے سکردو اور غذر میں شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں، جبکہ ہسپر کے عوام سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ کیا عوام کے مسائل اور ان کی مشکلات منتخب نمائندوں کی ترجیحات میں شامل نہیں؟
نگر سیکشن میں متعدد سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں۔ مشینری موجود ہونے کے باوجود کام نہ ہونا، متعلقہ افسران کی کارکردگی اور نگرانی کے نظام پر سنجیدہ سوالات اٹھاتا ہے۔
مزید یہ کہ ہسپر کے لیے باقاعدہ بلڈوزر ڈرائیور تعینات کیا جائے۔ ایک رضاکار ڈرائیور گزشتہ ایک سال سے بلا معاوضہ خدمات انجام دے رہا ہے، لیکن اسے تاحال معاوضہ نہیں ملا۔ اس کے حقوق کا معاملہ فوری حل کیا جائے۔
✊ ہسپر کے عوام کے مطالبات:
- ہسپر روڈ پر فوری کام شروع کیا جائے۔
- باقاعدہ اور مستقل بلڈوزر ڈرائیور تعینات کیا جائے۔
- رضاکار ڈرائیور کے ایک سال کے معاوضے کا معاملہ حل کیا جائے۔
- پی ڈبلیو ڈی نگر کی کارکردگی اور مشینری کی عدم فعالیت کی تحقیقات کی جائیں۔
- منتخب نمائندے فوری طور پر ہسپر پہنچ کر عوام کے مسائل حل کروائیں۔
آخر کب تک ہسپر کے عوام نظرانداز ہوتے رہیں گے؟
عوام کو نمائندوں سے صرف انتخابی وعدے نہیں، بلکہ مشکل وقت میں عملی اقدامات اور جواب دہی چاہیے۔
شرم آنی چاہیے اس نظام پر، جہاں عوام اپنے بنیادی حقوق کے لیے سڑکیں بند کرنے پر مجبور ہوں اور ان کی آواز سننے والا کوئی نہ ہو!
Gilgit
Gilgit 15100
The Voice of the People. Daily Inhasaar GB is a renowned and widely respected newspaper in Gilgit-Baltistan,
Jutiyal Gilgit, Gilgit
food department
Ghizer, Gilgit
. . . . . . . . . . . WELLCOM. . . . . . . . . . .. Pmln social Media Team Gilgit Baltistan
Gilgit
Voice of Ponial is a social page that promotes political events, culture, promotions, infrastructure and Natural beauty of Gilgit Baltistan
Al Markaz GB, Gilgit
المركز GB مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت کا آفیشل سوشل میڈیا چینل ہے، جو معتبر دینی و تنظیمی سرپرستی میں منظم انداز سے چلایا جا رہا ہے۔ تمام مومنین سے گزارش ہے کہ وہ اس پیج کو فالو کر...
Gilgit City, Gilgit 15201
Welcome to Startup Gilgit Baltistan, the Leading Startup, Teach and General News Platform.
Yasin, Ghizer, Gilgit Baltistan, Gilgit 15310
WELCOME TO GILGIT BALTISTAN AND CHITRAL DIGITALLY.
Gilgit, Gilgit
Latest news, breaking stories, and updates from Gilgit-Baltistan ---- delivered with accuracy and integrity.
Works Secretaries Khazana Road, Gilgit 05811
Gilgit
This page the real face of Northern Pakistan with authentic news, promotion of tourism in Northern
Gilgit
Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Talk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
We will notify you when anything happens in Gilgit.
Save businesses and follow local categories.
Complete the verification to continue.