Inhasaar Digital
The Voice of the People.
Daily Inhasaar GB is a renowned and widely respected newspaper in Gilgit-Baltistan,
31/10/2026
پارلیمانی سیکریٹری کلثوم مہدی نے سول ہسپتال حراموش میں جدید ڈائگنوسٹک سروسز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا
گلگت:رکن اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری براۓ پلاننگ و خزانہ کلثوم مہدی نے حلقہ تین کے دور افتادہ علاقے حراموش کا دورہ کر کے سول ہسپتال حراموش میں جدید ڈائگنوسٹک سروسز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا،افتتاح کے بعد ہسپتال میں ایکسرے مشین، الٹراساؤنڈ مشین، ای سی جی مشین اور جدید لیبارٹری سمیت دیگر تمام ضروری طبی سہولیات میسر آ گئی ہیں جس سے علاقہ مکینوں کو اب بنیادی اور جدید طبی معائنے کے لیے میلوں دور شہروں کے سفر اور مشکلات سے نجات مل جائے گی جبکہ اس موقع پر عمائدین نے دور افتادہ علاقے حراموش میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر رکن اسمبلی کلثوم مہدی اور ان کے ہمراہ ڈی ایچ او گلگت ڈاکٹر افضل سراج کا پرخلوص انداز میں شکریہ ادا کیا اور ان کی علاقائی ترقی و عوامی بہبود کے لیے کاوشوں کو سراہا۔
اپوزیشن لیڈر کے الزامات کا جواب نہیں دینا چاہتا ہم بھی چاہتے ہیں کہ وہ اپنی سرگرمیاں کرے،
ایسا نہیں ہوگا کہ وزیراعظم آکر گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا اعلان کرے،۔۔عبوری صوبے کا اعلان سرپرائز نہیں ہوگا،
وزیراعلی امجد حسین آزر کی میڈیا سے گفتگو
゚
انتخاب کے بعد پہلی مرتبہ حراموش کے علاقے داسو آمد، عوام کی جانب سے پُرتپاک استقبال
پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و فنانس، ممبر گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ کلثوم مہدی نے انتخاب کے بعد پہلی مرتبہ حراموش کے علاقے داسو کا دورہ کیا، جہاں عمائدینِ علاقہ، کارکنان اور عوام نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا اور اپنی محبت و خلوص کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عوام سے ملاقاتیں ہوئیں، علاقائی مسائل سنے گئے اور عوامی ضروریات و ترقیاتی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ محترمہ کلثوم مہدی نے اہلِ علاقہ کی محبت، اعتماد اور بھرپور استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حراموش کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی ترجیحات میں شامل ہیں کلثوم مہدی نے کہا کہ داسو اور حراموش کے عوام کے مسائل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ان کی سیاست کا محور عوامی خدمت، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقے کو ترقی کے قومی دھارے میں شامل کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے ساتھ رابطہ صرف انتخابی سرگرمیوں تک محدود نہیں بلکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے یہ رابطہ مستقل جاری رہے گا۔
31/10/2026
محمد طاہر نبی صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات محمد نسیم خان کا فوکل پرسن مقرر نوٹیفکیشن جاری
حافظ حفیظ الرحمان کا وزیراعلیٰ کے بیانات پر ردعمل، سیاسی گفتگو میں شائستگی اور ماضی کو مدنظر رکھنے کا مشورہ
گلگت: مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2015 سے 2020 تک آپ کے پاس صرف ایک نشست تھی، مگر ہم نے کسی کے سہارے یا بیساکھیوں پر حکومت نہیں کی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دوسروں کی بیساکھیوں کے سہارے حکومت کرنے والوں کو ایسا لہجہ زیب نہیں دیتا۔ سیاسی گفتگو میں شائستگی اور اپنے ماضی کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔
سونے کی اسمگلنگ کے معاملے پر حافظ حفیظ الرحمان نے باقاعدہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی اصل ذمہ داری حقائق سامنے لانا، تحقیقات کرانا اور ذمہ داروں کا تعین کرنا ہے، محض بیانات دینا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی گفتگو سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں اور صرف بیانات دینے تک محدود ہیں۔
16 میگاواٹ بجلی منصوبے سے متعلق انہوں نے کہا کہ منصوبے کی پہلی اور دوسری نظرثانی بھی مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت نے کروائی تھی، جبکہ اب اس کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کر رہے ہیں۔ یہ منصوبہ سابقہ حکومت کی عملی کاوشوں اور ترقیاتی وژن کا تسلسل ہے۔
30/10/2026
ضلعی انتظامیہ گوپس یاسین کی جانب سے ایک اور اہم سنگِ میل عبور: ’اللہ والے ٹرسٹ‘ تالیداس کے سیلاب متاثرین کے لیے 29 گھر تعمیر کرے گا۔
گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے—قدرتی آفات کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کو رہائش فراہم کرنا—ضلعی انتظامیہ گوپس یاسین نے ’اللہ والے ٹرسٹ‘ کی خدمات حاصل کر لی ہیں، جو تالیداس کے سیلاب متاثرین کے لیے 29 مکانات تعمیر کرے گا۔ اس سلسلے میں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوپس یاسین، عارف حسین کی زیرِ صدارت ایک حتمی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گوپس سعادت علی چنگیزی؛ ’اللہ والے ٹرسٹ‘ کے صوبائی کوآرڈینیٹر شبیر میر؛ سیلاب متاثرین کمیٹی کے صدر اور تمام مستحقین نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر گوپس یاسین نے سیلاب متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر میں دلچسپی لینے پر ’اللہ والے ٹرسٹ‘ کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ اس ضمن میں تمام قانونی و دفتری تقاضے مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گوپس اس منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی اور متاثرین کی مدد کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شبیر میر نے بتایا کہ تعمیراتی کام دو ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا؛ انہوں نے تعاون اور معاونت فراہم کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
30/10/2026
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی سکردو میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل کی شدید مذمت
گلگت: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے سکردو میں مدنیہ کالونی کے عقب میں میاں بیوی اور ان کے دو بچوں کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک ہی خاندان کے چار افراد کا قتل انتہائی دل خراش اور ناقابلِ برداشت سانحہ ہے۔ سوگوار لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ جائے وقوعہ سے شواہد محفوظ کرکے تمام پہلوؤں سے شفاف تفتیش کی جائے اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ انتظامیہ کو متاثرہ خاندان سے رابطے میں رہنے، ضروری معاونت فراہم کرنے اور علاقے میں شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے مرحومین کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور سوگوار لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
گلگت بلتستان میں ن لیگ کا کوئی وجود نہیں۔۔۔کسی کو
اگر ہمارے ووٹوں پر کوئی شک ہے تو ہم اپنے ایک ایک ووٹ بکس کھولنے کو تیار ہیں،وزیراعلی
سکردو
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ بلتستان یونیورسٹی روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔
29/10/2026
لیگی رہنما ولی الرحمان حامی نے وزیر اعلیٰ کا چیلنج قبول کر لیا پیپلز پارٹی حکومت کا پہلا ہی ٹینڈر مشکوک قرار دے دیا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے دیے گئے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے محکمہ لائیو سٹاک کے پہلے ہی ٹینڈر میں بڑی بے ضابطگی کی نشاندہی کر دی محکمہ لائیو سٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ نے ٹینڈر نمبر CMBA-1(23)/T/2026 کے تحت 100 جانوروں (Lot-1) کے لیے 12 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاری کیا ہے، جس کی فی جانور قیمت 12 لاکھ روپے بنتی ہے
جبکہ یہی رجسٹرڈ پیڈیگری جرسی نسل مقامی مارکیٹ میں 5 سے 6 لاکھ روپے میں دستیاب ہے۔ اس طرح امپورٹ، شپمنٹ اور قرنطینہ کے نام پر 6 سے 7 لاکھ روپے فی جانور اضافی قومی خزانے پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ٹوٹل 144 جانوروں کے لیے 16.40 کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس میں 34 بیل شامل ہیں حالانکہ جدید دنیا میں فروزن سیمن ٹیکنالوجی استعمال ہوتی ہے زندہ بیل منگوانا خزانے کا ضیاع ہے۔
ولی الرحمان حامی نے مطالبہ کیا ہے کہ اس ٹینڈر کا شفاف آڈٹ کرایا جائے اور بتایا جائے کہ جانور کس ملک سے آئیں گے اور پیڈیگری کون سرٹیفائی کرے گا۔تفصیلات اور ٹینڈر کی کاپی ساتھ منسلک ہے
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Inhasaar Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.