Skip to content
FindGlocal
BISE Multan

BISE Multan

Near Gol Bagh, Gulgasht Colony, Multan Government Organization

BISE Multan Official page

03/11/2026

Mr. Muzammil Mahmood, Chairman, Chief Minister’s Task Force for Education, in Recognition of His Role as a Teacher.

Photos from BISE Multan's post 03/11/2026

# ملتان بورڈ کا جدید ڈیجیٹل نظام کے تحت سوالات کا Question Item Bank تیار کرنے کا منفرد اقدام

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن جناب رانا سکندر حیات صاحب اور چیئرمین ایجوکیشن ٹاسک فورس جناب مزمل محمود صاحب کے ڈیجیٹلائزیشن وژن کے مطابق، چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ کی ہدایت پر ملتان بورڈ تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اہم اقدامات کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں ملتان بورڈ صوبے کا پہلا اور پائینیر بورڈ ہے جو جدید ڈیجیٹل نظام کے تحت سوالات کا جامع **Question Item Bank** تیار کر رہا ہے۔

اس ڈیجیٹل Question Item Bank میں مختلف نوعیت کے سوالات تیار کیے جا رہے ہیں، جن میں طلبہ کی رٹہ سسٹم کے بجائے تصوری و فکری صلاحیتوں (Conceptual Learning)، تنقیدی سوچ (Critical Thinking)، فہم و ادراک اور علمی استعداد کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سوالات کی تیاری میں مقررہ نصاب، تعلیمی مقاصد اور مروجہ Question Paper Pattern کو بھی خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے تاکہ امتحانی نظام کو جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں جماعت نہم کے مضمون انگریزی (English) کے لیے Question Item Bank تیار کیا جا رہا ہے۔ اس بینک میں شامل معیاری سوالات کی بنیاد پر Model Papers بھی تیار کیے جائیں گے، جو مختلف تعلیمی اداروں کو فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ ان ماڈل پیپرز کی روشنی میں اپنے داخلی ٹیسٹ اور امتحانات منعقد کر سکیں۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد طلبہ کو آنے والے سالانہ امتحانات کے لیے بہتر انداز میں تیار کرنا، انہیں سوالیہ پرچے کے پیٹرن اور طریقۂ کار سے روشناس کرانا اور سوالات کو درست انداز میں حل کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔ اس طرح طلبہ کو امتحان سے قبل یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ مختلف نوعیت کے سوالات کو کس طرح سمجھنا اور حل کرنا ہے۔

ملتان بورڈ کا یہ اقدام امتحانی نظام میں شفافیت، معیار، جدیدیت اور تعلیمی بہتری کے فروغ کے ساتھ ساتھ طلبہ میں حقیقی فہم و ادراک اور تصوری تعلیم کے رجحان کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ منصوبہ پنجاب میں امتحانی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن اور معیارِ تعلیم کی بہتری کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

Photos from BISE Multan's post 02/11/2026

مورخہ 02 نومبر 2026 کو چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کی ہدایات پر کمیٹی روم بورڈ ہذا میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں PECTAAکی طرف سے نامزدکر دہ23 اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کاعنوان تھا جماعت نہم کے انگریزی کے اسیسمنٹ فریم ورک کے جائزہ اور آئٹمز کی تیاری ۔ورکشاپ میں کنٹرولر امتحانات گل شیر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان ،ڈاکٹر حافظ فدا حسین ڈپٹی سیکرٹر ی فنانس ،اسسٹنٹ کنٹرولر سیکریسی منور پاشا، قاضی مجیب الرحمن سسٹم اینالسٹ اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔
پبلک ریلیشن آفیسر ا تعلیمی بورڈ ملتان

01/11/2026
Photos from BISE Multan's post 31/10/2026

پریس ریلیز

چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد کا تعلیمی بورڈ ملتان کا دورہ، آن اسکرین مارکنگ اور ڈیجیٹل اٹینڈنس مینجمنٹ سسٹم پر تفصیلی بریفنگ

ملتان، 31 اکتوبر 2026ء: چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد، پروفیسر ڈاکٹر بنیامین رانا نے آج بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کا دورہ کیا، چیئرمین ملتان بورڈ،جناب ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں چیئرمین صاحبان کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران سسٹم اینالسٹ جناب قاضی مجیب الرحمٰن نے معزز مہمان کو آن اسکرین مارکنگ (On-Screen Marking) اور ڈیجیٹل اٹینڈنس اینڈ مینجمنٹ سسٹم (Digital Attendance & Management System) کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور ان سسٹمز کے طریقہ کار، تکنیکی پہلوؤں اور عملی افادیت سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں آن اسکرین مارکنگ سسٹم کے نفاذ کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سلسلے میں انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول امتحان 2026ء میں مضمون کمپیوٹر سائنس کے پرچوں کو آن اسکرین مارکنگ کے ذریعے پراسیس کرنے کے طریقہ کار اور عملی اقدامات پر غور کیا گیا۔

مزید برآں، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول امتحان 2027ء میں نہم اور فرسٹ ایئر کے امتحانات کے لیے آن اسکرین مارکنگ کے مجوزہ نفاذ، درکار آلات و مشینری کی خریداری اور اس سلسلے میں اختیار کیے جانے والے طریقہ کار پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان جناب ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ نے اس امر کا اظہار کیا کہ آج کی یہ ملاقات تعلیمی بورڈز میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور آن اسکرین مارکنگ سسٹم کے مستقبل کے نفاذ کے حوالے سے اہم پیش رفت ثابت ہوگی اور باہمی تجربات و مشاورت سے امتحانی نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔

آخر میں چیئرمین فیصل آباد بورڈ، پروفیسر ڈاکٹر بنیامین رانا نے پرتپاک میزبانی اور مفید تبادلہ خیال پر چیئرمین ملتان بورڈ، ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Photos from BISE Multan's post 31/10/2026

ریٹائر ہونے والے افسر جناب سرور وسیم کے اعزاز میں ملتان بورڈ میں پروقار تقریب

ملتان، 31 اکتوبر 2026ء: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے کمیٹی روم میں آج ریٹائر ہونے والے افسر جناب سرور وسیم کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں چیئرمین بورڈ، سیکرٹری بورڈ، افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ جناب ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ نے کہا کہ جناب سرور وسیم ایک انتہائی ایماندار، محنتی اور فرض شناس افسر رہے ہیں۔ اگرچہ ان کے ساتھ جناب سرور وسیم نے تقریباً تین ماہ کام کیا ، تاہم اس مختصر عرصے میں انہوں نے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانت داری، محنت اور بورڈ کی بہتری کے لیے ان کی لگن کو قریب سے محسوس کیا۔ انہوں نے جناب سرور وسیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی میں صحت، تندرستی، خوشیوں اور آسانیوں سے نوازے۔

سیکرٹری بورڈ جناب عظیم افضل نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگرچہ ان کی جناب سرور وسیم صاحب سے پہلی ملاقات محض ایک دو روز قبل ہوئی، تاہم اس مختصر ملاقات میں انہوں نے انہیں ایک نہایت اچھا انسان پایا۔ بورڈ کی بہتری، ادارے کی ترقی اور مثبت کردار ادا کرنے کے حوالے سے جناب سرور وسیم کے خیالات انتہائی مثبت اور قابلِ تحسین تھے۔ انہوں نے کہا کہ جناب سرور وسیم بلاشبہ بورڈ کا ایک قیمتی اثاثہ رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جناب ڈاکٹر فدا حسین، سسٹم اینالسٹ قاضی مجیب الرحمن، صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ملک نثار احمد، ممتاز خان سینیئر سپرٹینڈنٹ سمیت دیگر افسران اور اہلکاران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور جناب سرور وسیم کی پیشہ ورانہ خدمات، دیانت داری، محنت اور ادارے کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے جناب سرور وسیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد ایک خوشگوار، صحت مند اور کامیاب زندگی عطا فرمائے۔

Photos from BISE Multan's post 30/10/2026

مورخہ 30 اکتوبر 2026 بروز جمعہ کو جوبلی ہال بورڈ ہذا میں سابق سیکرٹری خرم شہزاد قریشی کی مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر ان کی چار سالہ خدمات کے اعتراف میں ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔تقریب سے ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خرم شہزاد قریشی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسی بھی افسر کی اصل پہچان اس کی پیشہ ورانہ کارکردگی، دیانت داری، رویے اور ادارے کے لیے خدمات سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خرم شہزاد قریشی نے اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے ادارے کے لیے قابلِ قدر خدمات سرانجام دیں۔ ان کی مدتِ ملازمت کی تکمیل پر یہ تقریب ان کی خدمات کے اعتراف اور باہمی احترام کی خوبصورت روایت ہے اور مستقبل میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب میں ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر فرید شریف ، نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان جناب محمدعظیم افضل اور کنٹرولر جناب گل شیر ملک نثار احمد جناب طاہر سلطان نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب میں بورڈ کے افسران، ملازمین، ایمپلائیز یونین کے عہدیداران اور دیگر شرکا نے شرکت کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے سیکرٹری کو ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب میں ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن
کی طرف سے عمرہ کی قرعہ اندازی میں خوش نصیبوں کا اعلان کیا گیا ۔
پبلک ریلیشن آفیسر ا تعلیمی بورڈ ملتان

Photos from BISE Multan's post 30/10/2026

مورخہ30 اکتوبر 2026ء بروز جمعہ صبح 9:30 بجے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے کمیٹی روم میں چیئرمین بورڈ ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ نے نئے تعینات ہونے والے کنٹرولر امتحانات جناب گل شیر کے ہمراہ کنٹرولر سیکٹرکے افیسران کے ساتھ ایک تفصیلی بریفنگ اجلاس منعقد کیا۔اجلاس کے دوران کنٹرولر سائیڈ کے تمام افیسران نے اپنے اپنے شعبہ جات، تفویض کردہ ذمہ داریوں، جاری دفتری امور، امتحانی معاملات اور انتظامی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی اجلاس منعقعد کیا۔ افیسران نے اپنی اپنی ذمہ داریاں ، فرائض کی انجام دہی، درپیش مسائل اور شعبہ جات(برانچز) کی مجموعی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر چیئرمین بورڈ ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ نے تمام افسران کی بریفنگ کا بغور جائزہ لیا اور امتحانی نظام کو مزید مؤثر، شفاف، منظم اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔ اجلاس میں نئے کنٹرولر امتحانات گل شیر نے بھی کنٹرولر سائیڈ کے تمام شعبہ جات کی کارکردگی اور امور کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس کا مقصد شعبہ جاتی امور سے آگاہی، باہمی رابطے کو مضبوط بنانا اور امتحانی و انتظامی معاملات کو مزید بہتر اور مؤثر بنانا تھا۔
پبلک ریلیشن آفیسرتعلیمی بورڈ ملتان

Photos from BISE Multan's post 29/10/2026

Training Workshop of Supervisory Staff, Resident Inspectors and Distributing Inspectors for HSSC 2nd Annual Examination 2026 has been conducted today.

Photos from BISE Multan's post 29/10/2026

مورخہ 2026۔10۔29 کو 11:00 بجے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے کمیٹی روم میں ایک الوداعی تقریب چیئرمین بورڈ ہذاڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ کے زیر صدارت منعقعد ہوئی۔ جس میں تعلیمی بورڈ ملتان کے سابق سیکرٹری جناب خرم شہزاد قریشی اور سابق کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عمران احمد کی شاندار خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔تقریب میں نئےتعینات ہونے والے سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان محمد عظیم افضل اور کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان گل شیر ،برانچ آفسران ایمپلائز ویلفیئرایسوی ایشن کے عہدے داران نے شرکت کی۔ تقریب سے چیئرمین بورڈ ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ خرم شہزاد قریشی اور ڈاکٹر عمران احمد نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دیتے ہوئے بورڈ کے انتظامی اور امتحانی امور میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے دونوں افسران کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اداروں کی ترقی میں محنتی، مخلص اور ذمہ دار افسران کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی صلاحیتوں اور تجربے سے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری بورڈ محمد عظیم افضل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی بورڈ جیسے اہم ادارے میں ذمہ داریوں کی ادائیگی باہمی تعاون، دیانت داری اور پیشہ ورانہ مہارت کی متقاضی ہے۔ انہوں نے سابق سیکرٹری خرم شہزاد قریشی اور سابق کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عمران احمد کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔نئے تعینات ہوے والے کنٹرولر امتحانات گل شیر نے سابق کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عمران احمد اور سابق سیکرٹری خرم شہزاد قریشی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ادارے کے مفاد میں باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔سابق سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ، افسران اور ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ میں فرائض کی انجام دہی ان کے لیے ایک اہم پیشہ ورانہ تجربہ رہا ہے۔ انہوں نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران افسران اور ملازمین کے تعاون کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ تعلیمی بورڈ ملتان مستقبل میں بھی ترقی اور کامیابیوں کا سفر جاری رکھے گا۔سابق کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عمران احمد نے تقریب کے انعقاد پر چیئرمین بورڈ اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ میں خدمات انجام دینا ان کے لیے باعثِ اعزاز رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی امور کی مؤثر انجام دہی ہمیشہ ٹیم ورک، ذمہ داری اور باہمی تعاون سے ممکن ہوتی ہے۔ انہوں نے بورڈ کے افسران و ملازمین کی معاونت کو سراہا اور ادارے کی مزید ترقی و کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
پبلک ریلیشن آفیسرتعلیمی بورڈ ملتان

Other Government Organizations in Multan

Show All
  • D a i s y ヅ

    D a i s y ヅ

    India, Multan

    marriage bureau

  • ‏Police is your friend 🚔❤️ پولیس اسٹیشن مظفر آباد آپکی خدمت کے لئے ہر وقت کوشاں✨ خدمت، تحفظ ،احسا

  • 99.4 FM Punjab Rung Multan

    99.4 FM Punjab Rung Multan

    FM Punjab Rung, 1st Floor, Department Of Architecture Design, NFC-IET, Khanewal Road, Multan 59060

    99.4 FM Punjab Rung Multan is dedicated radio station for the promotion of mother language, working under PILAC - Information & Culture Department, Government of the Punjab. Curren...

  • GVTIW Multan old

    GVTIW Multan old

    Govt Vocational Training Institute Old Near Qasim Pur Colony , Multan, Multan 66000

    To enhance global competitiveness in Punjab, through a quality and productive workforce by developing

  • CPO Multan

    CPO Multan

    CPO Office Multan, Multan 60000

    Official page of City Police Multan. For any Emergency dial 15 for any Complaint dial 1787.

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BISE Multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Multan.