SimpleLogomaker

SimpleLogomaker

Share

Logo Making company in Multan Fazal publicity

16/05/2026

ایڈووکیٹ فہیم کھوکھر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور پاکستانیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’میں لوگوں سے ہاتھ جوڑ کر کہتاہوں کہ اپنی بہن بیٹی کی شادی سے پہلے لڑکے کے شناختی کارڈ کی کاپی لے کر نادرا سے چیک کروا لیں کہ وہ شادی شدہ تو نہیں ہے، دوسرا شناختی کارڈ تھانے سے بھی چیک کروا لیں کہ جناب کے کیا کارنامے ہیں، رشتہ ختم ہو جائے لیکن آپ کی بیٹی یا بہن کی زندگی تو تباہ نہیں ہو گی ‘‘

15/05/2026

With Explain This – I just got recognised as one of their top fans! 🎉

12/05/2026
12/05/2026

لو جی کر لو بات۔۔😜🤣

11/05/2026

تجاوزات کے نام پر ہونیوالے نام نہاد آپریشنز پر تبصرہ کرتے ہوئے سجاد مصطفیٰ باجوہ نے کہا ہےکہ دیہاڑی دار کا ٹھیلا ٹوکرا بے دریغ نہ صرف الٹ دیا جاتا ہے بلکہ کیمروں کے سامنے توڑ دیا جاتا ہے، ساتھ ڈنڈوں اور جوتوں سے نوازا بھی جاتا ہے۔ ایکس پر ان کا مزیدکہناتھاکہ اربوں کھربوں رکھنے والوں کے آئی پی پیز ھوں، شوگر ملیں ھوں یا ریڈ زون میں اپارٹمنٹ بلڈنگ ھوں، ان کے خلاف ذرا سی کارروائی ھو تو وزیر اعظم تک سب تڑپنے لگتے ہیں، اور یہ کسی ایک حکومت کی نہیں، ہر حکومت میں یہی ہوتا آیا ھے لیکن غریب اپنے اپنے عشق میں مبتلاہو کر اس نظام کے لئے مرتے رہتے ہیں، یہی تلخ حقیقت ھے۔

11/05/2026

اکثر لوگوں نے فیتہ استعمال کیا ہوگا، لیکن بہت کم لوگوں نے اس پر 19 اور 20 انچ کے درمیان بنے چھوٹے سے کالے ہیرے نما نشان پر غور کیا ہوگا۔
زیادہ تر لوگ اسے صرف ایک ڈیزائن یا پرنٹنگ مارک سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت میں اس کے پیچھے تعمیراتی کام کا ایک دلچسپ راز چھپا ہوا ہے۔

یہ کالا نشان دراصل بڑھئیوں اور تعمیراتی کام کرنے والوں کے لیے بنایا گیا ایک خاص پیمائشی نشان ہے۔
اس کا مقصد 8 فٹ لمبی لکڑی یا پلائی ووڈ کی شیٹ کو برابر حصوں میں تقسیم کرنا ہوتا ہے تاکہ فرش کے نیچے لگنے والی لکڑیوں کا فاصلہ بالکل درست رکھا جا سکے۔

یہ نشان ہر 19.2 انچ کے بعد آتا ہے۔
یعنی اگر 96 انچ لمبی ایک شیٹ کو 5 برابر حصوں میں تقسیم کیا جائے تو ہر حصہ تقریباً 19.2 انچ بنتا ہے۔ اس طریقے سے کاریگروں کو بار بار حساب لگانے کی ضرورت نہیں پڑتی اور کام زیادہ تیزی اور درستگی سے ہو جاتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ چھوٹا سا نشان برسوں سے لاکھوں فیتوں پر موجود ہے، مگر عام لوگوں کی اکثریت کو آج تک اس کا اصل مقصد معلوم نہیں تھا۔

روزمرہ استعمال ہونے والی چیزوں میں اس طرح کی چھوٹی مگر ذہین تفصیلات یہ دکھاتی ہیں کہ پرانے کاریگر اپنے کام میں کتنی باریکی اور سمجھ رکھتے تھے۔

اور یقین جانیے، مجھے بھی آج ہی اس کے بارے میں پتہ چلا ہے۔
جب میں یہ مضمون پڑھ رہا تھا تو خود حیران ہو رہا تھا کہ نہ جانے کتنی بار فیتہ استعمال کیا، لیکن کبھی اس چھوٹے سے نشان پر غور ہی نہیں کیا۔

ویسے آپ میں سے کس کس کو پہلے سے اس کے بارے میں معلوم تھا؟

پوسٹ اچھی لگے تو آگے تک ضرور پہنچائیے۔

دعا کا طالب
محمد عظیم حیات
لندن

Want your business to be the top-listed Advertising & Marketing Company in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

http://www.facebook.com/Logo.Maker.Mani/

Address


Logo. Shop. Mani
Multan
60000

Opening Hours

Tuesday 08:00 - 20:00
Wednesday 08:00 - 20:00
Thursday 08:00 - 20:00
Friday 08:00 - 20:00
Saturday 08:00 - 23:45
Sunday 08:00 - 23:45