SN Creative

SN Creative

Share

Be inspired! Come along with me and discover a new Ideas that you might be Improve Your Business or Work. We offer Logo.

Adobe Illustrator, Adobe Photoshop , Adobe indesign expert. Brochure, Banner Business card, Flyer
Menu card, Pena Flex Design etc

09/02/2026

STOP PAYING FOR APPS!

1. Spotify → Jango
2. ChatGPT → Compass
3. Figma → Gravit Designer
4. Netflix → Netmirror
5. Hulu → Pluto TV
6. Midjourney → Higgsfield
7. Photoshop → PhotoPea
8. Disney+ → Tubi
9. Grammarly → Ginger
10. Xbox Game Pass → Epic Games Store
11. Canva → Vectr
12. Gmail → Proton Mail
13. YouTube → Rumble
14. Apple Music → Demus music
15. Notion → Obsidian
16. Microsoft Office → LibreOffice
17. Gemini → Misty
18. Kindle → Wattpad

SAVE THIS

04/02/2026

‏اگراللہ تمہاری مدد کرے تو کوئی تم پر غالب آنے والا نہیں، اور اگر وہ تمہیں تنہا چھوڑدے تو کون ہے جو اس کے بعد تمہاری مدد کرے؟ اور مؤمنوں کو چاہئے کہ وہ اللہ ہی پر بھروسہ رکھیں۔
﴿سورۃ آل عمران ، ۱۶۰﴾

28/01/2026

‏ایک تولہ سونا میں 11.664 گرام ھوتے ہیں
اسی طرح 1 تولہ سونے میں 12 ماشے ھوتے ہیں

اگر آپ 1 تولہ زیور بنا سونا فروخت کرتے ہیں تو سنیارا اگر تو اس نے زیور آپ کو خود بنا کر دیا ھے 2 ماشے کٹوتی کرتا ھے اور اگر آپ نے کسی اور سے بنوایا اور فروخت کسی اور سنیارے کو کر رھے تو وہ ایک تولہ سونے کی 3 ماشے کٹوتی کرے گا

نوٹ: اس اوپر بیان کیے گئے داو کو سنیارا ایک رتی ماشہ یا 2 رتی ماشے کا نام دے گا

آپ نے اگر 1 تولہ سونا زیور فروخت کیا تو کٹوتی کے نام پہ آپ کے زیور سے 3 ماشے گئے آج کی موجودہ قیمت ے لحاظ سے 1 تولہ سونے کی قیمت 507000روپے ہے، یعنی
ایک ماشے کی اندازہ قیمت42250 روپے ھے آج کل
یعنی ایک تولہ سونا زیور بیچنے سے سنیارے نے آپ کے 126750کٹوتی کے نام پہ کاٹ لیے

اب دوسری طرف آتے ہیں یعنی اگر آپ زیور بنواتے ہیں تو 👇
ایک تولہ سونا 24 قیراط ھوتا ھے
پہلے آپ کو سمجھاتا ھوں کہ قیراط کس بلا کا نام ھے
قیراط
قیراط (Carat) سونے کے خالص پن کو ناپنے کا معیار کا نام ھے۔
تقریبا سو فیصد خالص سونا 24 قیراط ھوتا ھے جتنے قیراط کم ھوں گے مطلب اتنی اس سونے میں ملاوٹ شامل ھے
ویسے یہ 99.99 ٪ خالص ہوتا ھے۔
12 قیراط مطلب 50 فیصد ملاوٹ اور 18 قیراط 75 فیصد خالص اور 25 فیصد ملاوٹ ھے۔
قیراط کمیت (وزن) کے پیمانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ھے
ہیرے جواہرات اور قیمتی پتھروں کا وزن عام طور پر قیراط میں ناپا جاتا ہے۔

اب آتے ہیں اصل بات کی جانب کہ جب آپ سونا بنواتے / خریدتے ہیں تو
سنیارے عام طور پہ 15 یا 18 قیراط سونا بنا کے دیتے ہیں اور پاکستان میں چند ایک بڑے جیولرز کو چھوڑ کر کسی کے پاس 21 قیراط سے زیادہ سونا بنانے کی مشین نہیں ہیں
22 قیراط بس کراچی میں ایک 2 جیولرز بنا کے دیتے ہیں

اگر سنیارے نے آپ کو 18 قیراط زیور بنا کر دیا ھے تو اس نے سونے میں 25 فیصد ملاوٹ کی ھے
مطلب اگر ایک تولہ زیور بنا کر دیا ھے تو مثلا ایک تولا507000کا ھے تو سنیارا آپ کو 380250 کا سونا 507000 کا دے کر چونا لگا رھا ھے
اسی طرح اگر سنیارے نے آپ کو 21 قیراط زیور بنا کر دیا ھے تو اس کا مطلب یہ ھے کہ زیور آپ کو443625کاا دے رھا جبکہ قیمت آپ کو 507000 کی لگا رہا ہے.

سیدھی سے بات ھے کہ ایک تولہ زیور ملاوٹ کر کے آپ کو بس 380250 سے443625 کا دیں گے اور قیمت پورے تولے کی 507000 لگائیں گے

11/01/2026

‏‎
اجینو موتو (Ajinomoto) جسے عام طور پر چائینا سالٹ یا کیمیائی زبان میں مونو سوڈیم گلوٹامیٹ (MSG) کہا جاتا ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس کے حوالے سے عوامی سطح پر کافی تشویش پائی جاتی ہے۔
1. اجزائے ترکیبی (Composition)
اجینو موتو کوئی عام نمک نہیں ہے، بلکہ یہ گلوٹامک ایسڈ (Glutamic Acid) کا ایک سوڈیم نمک ہے۔
* اجزاء: یہ قدرتی طور پر گنے، چقندر یا مکئی کے خمیر (Fermentation) سے تیار کیا جاتا ہے۔
* کیمیکل فارمولا: اس کا کیمیائی فارمولا C_5H_8NO_4Na ہے۔
* ذائقہ: اسے "امامی" (Umami) ذائقہ کہا جاتا ہے، جو زبان کے غدود کو تحریک دے کر کھانے کو زیادہ لذیذ محسوس کرواتا ہے۔
2. صحت پر اثرات اور نقصانات
طبی ماہرین اور مختلف تحقیقات کے مطابق، اس کا زیادہ استعمال درج ذیل مسائل کا سبب بن سکتا ہے:
* بلڈ پریشر اور دل کے امراض: اس میں سوڈیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو خون کی شریانوں کو متاثر کرتی ہے، جس سے ہائی بلڈ پریشر اور طویل مدت میں دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
* اعصابی اثرات (MSG Symptom Complex): کچھ لوگ اس کے استعمال کے بعد سر درد، پسینہ آنا، گردن اور چہرے میں کھچاؤ یا بے چینی محسوس کرتے ہیں۔ اسے "چائنیز ریسٹورنٹ سنڈروم" بھی کہا جاتا ہے۔
* گردوں کے مسائل: سوڈیم کی زیادتی گردوں پر بوجھ ڈالتی ہے، جس سے گردوں کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے اور پتھری کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
* موٹاپا اور میٹابولزم: یہ بھوک بڑھانے والے ہارمونز کو متاثر کرتا ہے، جس سے انسان ضرورت سے زیادہ کھانا کھاتا ہے اور موٹاپے کا شکار ہو جاتا ہے۔
* دماغی صحت: گلوٹامیٹ ایک نیورو ٹرانسمیٹر ہے؛ اس کی غیر متوازن مقدار دماغی خلیوں کو اوور سٹیمیولیٹ (Overstimulate) کر سکتی ہے، جو خاص طور پر بچوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
3. پاکستان میں قانونی حیثیت اور حکومتی اقدامات
پاکستان میں اس کے حوالے سے اہم پیش رفت ہو چکی ہے:
* پنجاب فوڈ اتھارٹی (PFA): 2018 میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سائنسی رپورٹ کی بنیاد پر اجینو موتو کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اتھارٹی کے مطابق یہ حاملہ خواتین، بچوں اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔
* عدالتی احکامات: سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی ایک کیس کی سماعت کے دوران ملک بھر میں اس کی درآمد اور فروخت ک

07/01/2026

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی سری لنکا 129 سکور بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
وسیم جونیئر ، سلمان مرزا ، شاداب خان اور ابرار احمد کی جاندار گیند بازی کے مقابلے میں سری لنکا کے بلے باز بلکل بھی نہ ٹک سکیں۔

20/12/2025

Babar made hus maiden fifty of

05/12/2025

‏نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

جمعہ کا دن تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے درود ( صلاۃ ) بھیجا کرو، اس لیے کہ تمہارے درود مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ۔

(سنن ابوداؤد ،۱۵۳۱)

15/10/2025

‏گرمی، چڑچڑاپن اور منہ کے چھالے؟ جگر کو سکون دیں!
تحریر: حکیم حافظ علی ادریس

جگر کی گرمی کا قدرتی علاج – صرف 6 گھریلو اشیاء سے تیار شدہ مشروب

*اگر آپ کو بار بار منہ میں چھالے، جسم میں گرمی، چہرے پر دانے، چڑچڑاپن، پیشاب کی جلن، یا بے وجہ غصہ محسوس ہوتا ہے… تو یہ سب علامتیں "جگر کی گرمی" کی ہو سکتی ہیں۔*
یونانی طب میں جگر (Liver) کو "حرارت اور خون بنانے کا مرکز" سمجھا جاتا ہے، اور اس میں گرمی بڑھ جائے تو پورا جسم متاثر ہو سکتا ہے۔

خوشخبری یہ ہے کہ آپ کے کچن میں ہی ایسی قدرتی اور آزمودہ اشیاء موجود ہیں جو جگر کی گرمی کو ختم کرنے میں نہایت مؤثر ہیں۔

*جگر کو سکون دینے والا مشروب (Cooling Liver Drink)*

اجزاء اور ان کے تفصیلی فوائد:

1. *کھیرا* – 1 عدد

قدرتی ٹھنڈک فراہم کرتا ہے

جسمانی پانی کی کمی پوری کرتا ہے

جگر میں جمع ہونے والی گرمی کو باہر نکالتا ہے

پیشاب آور ہے، یورین سسٹم کو صاف کرتا ہے

جلد کو نکھارتا ہے

2. *پودینہ* – 10 سے 15 پتے

جگر اور معدہ دونوں کو تقویت دیتا ہے

صفراوی گرمی کو ختم کرتا ہے

ذہنی سکون اور تازگی بخشتا ہے

منہ کی بدبو اور ہاضمہ کی خرابی کا بہترین علاج

3. *لیموں* – 1 عدد (رس)

قدرتی ڈیٹاکسیفائر

جگر سے فاسد مادے خارج کرتا ہے

قبض، بادی اور پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے

جلدی امراض کے لیے مفید

4. *سونف* – 1 چائے کا چمچ

جگر کی اضافی حرارت کو ختم کرتی ہے

نظامِ ہضم کو بہتر بناتی ہے

سینے کی جلن اور بھاری پن دور کرتی ہے

پیشاب کی جلن اور انفیکشن میں مفید

5. *گُڑ* – ایک چھوٹا ٹکڑا (شوگر نہ ہو تو)

جگر کے افعال کو مضبوط بناتا ہے

خون صاف کرتا ہے

قبض دور کرتا ہے

قدرتی توانائی بخشتا ہے

6. *پانی* – 1 گلاس (250 ملی لیٹر)

جسمانی نظام کو متحرک رکھتا ہے

جگر کی صفائی میں مدد دیتا ہے

تمام اجزاء کے اثرات کو جسم میں پھیلانے میں مددگار

*طریقۂ تیاری:*

1. کھیرے کو چھیل کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں

2. تمام اجزاء (پودینہ، لیموں کا رس، سونف، گُڑ اور پانی) کو بلینڈر میں ڈالیں

3. اچھی طرح بلینڈ کریں

4. مشروب کو چھان کر نہار منہ پی لیں، یا دن میں کسی بھی وقت استعمال کریں

*استعمال کا دورانیہ:*

روزانہ صرف ایک گلاس

10 سے 15 دن مسلسل استعمال سے بہترین نتائج

_جگر کو صحت مند رکھنے کے سنہرے اصول_

تربوز، خربوزہ، انگور، ناریل پانی کا استعمال بڑھائیں

05/10/2025

‏گُڑ (Jaggery) کے فوائد اور نقصانات
فوائد:

1. قدرتی توانائی – گُڑ فوری توانائی فراہم کرتا ہے اور جسم کو تھکن سے بچاتا ہے۔

2. خون صاف کرتا ہے – یہ جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے اور خون کو صاف رکھنے میں مددگار ہے۔

3. ہاضمے میں بہتری – کھانے کے بعد گُڑ کھانے سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور قبض سے نجات ملتی ہے۔

4. سانس کی بیماریوں میں مفید – دمہ، نزلہ و زکام اور کھانسی میں آرام پہنچاتا ہے۔

5. معدنیات سے بھرپور – اس میں آئرن، کیلشیم، میگنیشیم اور پوٹاشیم موجود ہوتے ہیں جو جسم کو مضبوط بناتے ہیں۔

6. خواتین کے لیے مفید – خون کی کمی (انیمیا) کو کم کرنے اور ماہواری کے درد کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

7. جلد کی صحت – گُڑ کے استعمال سے جلد پر قدرتی نکھار آتا ہے۔

نقصانات:

1. زیادہ استعمال نقصان دہ – گُڑ میں شکر زیادہ ہوتی ہے، اس کا زیادہ استعمال موٹاپا بڑھاتا ہے۔

2. شوگر کے مریضوں کے لیے نقصان دہ – ذیابیطس کے مریضوں کو گُڑ سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ یہ بلڈ شوگر تیزی سے بڑھاتا ہے۔

3. دانتوں کے مسائل – زیادہ گُڑ کھانے سے دانتوں میں کیڑا لگ سکتا ہے۔

4. کچھ لوگوں میں الرجی – کچھ افراد کو اس سے الرجی یا معدے میں گیس کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔

5. کولیسٹرول میں اضافہ – گُڑ کا زیادہ استعمال دل کے مریضوں کے لیے مناسب نہیں۔

👉 اعتدال میں گُڑ کھانا فائدہ مند ہے لیکن روزانہ زیادہ مقدار نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

28/09/2025

جیسی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی ہے۔ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے پر ہی سرکاری سطح پر پابندی لگا دینی چاہیئے۔

25/09/2025

‏1۔ روزانہ ایک دیسی ڈلی لہسن ضرور کھائیں.
2۔ ناشتے میں ابلے ہوئے انڈے کا استعمال لازمی کریں۔
3۔ ناشتے کے وقت ایک سیب کا استعمال کریں۔
4۔ گھی کی روٹی کی بجائے خشک روٹی استعمال کریں۔
5۔ دن میں 12 گلاس پانی ہر صورت پیئں۔
6۔ ایک دن چھوڑ کر تخم ملنگہ یا اسپغول چھلکا کا استعمال کریں۔
7۔ادرک۔ سونف۔ دار چینی۔ پودینہ۔ چھوٹی الائچی۔
تمام چیزیں تھوڑی مقدار میں لیں۔زیادہ نہ لیں۔انکا قہوہ بنا کے ایک ایک کپ پیئں۔ آدھا لیموں ملا لیں۔ایک دن چھوڑ کر ایک دن پیئں,
8- روزانہ پانچ یا سات کجھوریں کھائیں..
9- صبح کے وقت بھگو کے رکھے ھوئے بادام چھیل کر کھائیں 12 عدد
10- بوتل اور ڈبے والے juices ترک کر دیں۔ بہت نقصان دہ ہیں۔ان کی جگہ گھر میں Fresh juice بنا کر پیئں۔
11- روزانہ اپنے ہاتھ کی ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلووں پر تیل لگا کر سوئیں۔ ناف میں تین قطرے تیل ڈالیں۔ کافی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے!
12- تلاوت قرآن پاک، پانچ وقت نماز پابندی سے پڑھیں درود شریف اور استغفار کی کثرت کریں اور جو تھوڑا سا وقت جب بھی ملے اللہ کا ذکر کریں۔۔۔تمام امت مسلمہ کے لئے دعائے خیر کریں!!! اللہ آپ کیلئے آسانیاں فرمائے آمین ۔

25/09/2025

‏سیلیکا بیگز

پیکنگ میں سے نکلنے والے سیلیکا بیگز کبھی نہ پھینکیں کیونکہ۔۔۔۔

آپ نے اکثر دواؤں کی بوتلوں میں چھوٹی سی پڑیاں یا تکیہ نما بیگ رکھا دیکھا ہوگا جس کے بارے میں ہدایت ہوتی ہے بوتل سے صرف گولیاں نکال کر کھائیں جبکہ اس بیگ کو بوتل میں ہی رکھا رہنے دیا جائے- لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس چھوٹی سی پڑیاں کے کتنے بڑے فائدے ہیں اور یہ ان بوتلوں میں کیا کام انجام دے رہی ہوتی ہے؟

اگر آپ نہیں جانتے تو آئیے ہم آپ کو اس کے بارے میں بتاتے ہیں- پہلی بات تو یہ اس بیگ کو سلیکا بیگ کے نام سے جانا جاتا ہے اور دواؤں کی بوتلوں میں اس کا انتہائی اہم کردار ہوتا ہے-

سلیکا بیگ کو چیزوں کو نمی سے محفوظ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ صرف دواؤں میں ہی نہیں بلکہ کئی اور اقسام کی اشیاﺀ کے ڈبوں میں بھی رکھے جاتے ہیں تاہم اکثر لوگ اس کی افادیت سے لاعلم ہوتے ہیں اور انہیں فالتو سمجھ کر ڈبے سے باہر نکال دیتے ہیں-

حقیقت یہ ہے کہ سلیگا بیگ کو مختلف کمپنیاں تو اپنی اشیاﺀ کو محقوظ بنانے کے لیے استعمال کرتی ہی ہیں لیکن آپ بھی اس سے کئی فوائد حاصل کرسکتے ہیں-

سلیکا بیگز سلیکون ڈائی آکسائیڈ کے دانوں پر مشتمل ہوتا ہے اور ان کی صلاحیت یہ ہوتی ہے کہ اپنے اردگرد موجود ہر شے میں پائی جانے والی نمی کو اپنے جذب کرلیتے ہیں اور چیز کو خشک رکھتے ہیں جس سے چیز خراب ہونے سے محفوظ رہتی ہے- تاہم یہ دانے زہریلے اثرات تو نہیں رکھتے لیکن پھر بھی نقصان ضرور پہنچا سکتے ہیں- اس لیے کوشش کریں کہ یہ دانے بچوں کے ہاتھ نہ آئیں-

آپ ان سلیکا بیگز ایک بڑا فائدہ تو یہ اٹھا سکتے ہیں کہ اگر انہیں سفری بیگز میں رکھ دیا جائے تو ان میں جراثیم پیدا نہیں ہوتے اور نہ ہی کسی قسم کی بو پیدا ہوتی ہے- سلیکا بیگز ایک حیران کن فائدہ یہ بھی ہے کہ اگر انہیں تصویروں والے ڈبے میں رکھ دیا جائے تو یہ گزرتے وقت کے ساتھ خراب ہوجانے والی تصویروں کو خراب ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں-

اس کے علاوہ ان سلیکا بیگز کے ذریعے حادثاتی طور پر پانی میں گر جانے والے گیلے موبائل کی بھی زندگی بچائی جاسکتی ہے اور یہ طریقہ موبائل کو چاولوں کے ڈبے میں رکھنے سے بھی زیادہ کارآمد ثابت ہوتا ہے-

ایسے افراد جو زیرِ آب فوٹوگرافی کے شوقین ہوتے ہیں ان کے لیے سلیکا بیگز ایک بہترین چیز ہیں- اگر اس پڑیا کو کیمرہ بیگ میں رکھ دیا جائے تو یہ کیمرے کی تمام نمی کو اپنے اندر

Want your business to be the top-listed Computer & Electronics Service in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Gulgasht
Multan

Opening Hours

Monday 09:00 - 23:00
Tuesday 09:00 - 23:00
Wednesday 09:00 - 23:00
Thursday 09:00 - 23:00
Friday 09:00 - 23:00
Saturday 11:00 - 23:00
Sunday 11:00 - 23:00