Muhammadabade danyore Gilgit
Gilgit 05811
Thata is Muhammadabade Danyore gilgit Baltistan ....
Gilgit-Baltistan’s trusted platform for political updates, election coverage, public concerns, and real-time news.
03/11/2026
*پریس ریلیز*
*صوبائی وزیر اطلاعات کا محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کا دورہ، افسران و ملازمین سے ملاقات*
گلگت: صوبائی وزیر اطلاعات و پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سید جلال شاہ نے آج محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کا دورہ کیا، جہاں سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان رحمان شاہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات نے صوبائی وزیر کو محکمہ کے مختلف شعبہ جات، افسران اور ملازمین کا تعارف کرایا اور محکمہ کی مجموعی کارکردگی اور امور سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری محکمہ اطلاعات، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور انفارمیشن آفیسرز بھی موجود تھے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات سید جلال شاہ نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے لیے تمام افسران اور ملازمین کو ایک ٹیم کی صورت میں کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ویژن، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور خطے میں جاری ترقیاتی عمل کی معلومات کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور معاشرے میں اس کی اہمیت اور عملی افادیت سے انکار ممکن نہیں۔ آزاد، ذمہ دار اور مؤثر میڈیا نہ صرف عوامی مسائل کی نشاندہی کرتا ہے بلکہ حکومتی اقدامات اور ترقیاتی سرگرمیوں کو عوام تک پہنچانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور صوبائی کابینہ میڈیا انڈسٹری کی فلاح و بہبود اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے پُرعزم ہیں۔ حالیہ کابینہ اجلاس میں ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کی منظوری اس عزم کا واضح اظہار ہے کہ صوبائی حکومت خطے میں خدمات انجام دینے والے عامل صحافیوں، بالخصوص ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ کارکنان کی معاشی و پیشہ ورانہ بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
صوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ اطلاعات حکومت اور عوام کے درمیان مؤثر رابطے کا ذریعہ بننے کے ساتھ ساتھ میڈیا انڈسٹری کی ترقی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں ادا کرے گا۔
*محکمہ اطلاعات، حکومت گلگت بلتستان*
03/11/2026
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی عدالت میں
الیکشن پٹیشن نمبر: 17/2026
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (PPPP) بنام استحکامِ پاکستان پارٹی (IPP) و دیگر
درخواست گزار: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (PPPP)، بذریعہ نائب صدر گلگت بلتستان بشیر احمد خان، دفتر پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ، راجہ بازار، گلگت۔
بنام
فریقینِ مخالف: 1۔ استحکامِ پاکستان پارٹی (IPP)، بذریعہ چیئرمین عبدالعلیم خان، آئی پی پی آفس، 55 بلاک C-2، گلبرگ تھری، لاہور، اور دیگر۔
# # # سیاسی جماعتوں کی متناسب نمائندگی کے حق کا دوبارہ حساب لگانے کی درخواست
نوٹس برائے پیشی
جناب بشیر احمد خان نائب صدر، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (PPPP)، گلگت بلتستان، پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ، راجہ بازار، گلگت۔
چونکہ آپ کی جانب سے دائر کردہ مذکورہ بالا درخواست معزز چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے روبرو زیرِ سماعت ہے، لہٰذا اس معاملے کی ابتدائی سماعت کے لیے 3 نومبر 2026ء، صبح 11 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
لہٰذا آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مقررہ تاریخ اور وقت پر معزز چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے روبرو ذاتی حیثیت میں یا اپنے وکیل کے ذریعے پیش ہوں اور درخواست کے حق میں اپنے دلائل اور مؤقف پیش کریں۔
بذریعہ حکم: معزز چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان
دستخط: عابد رضا صوبائی الیکشن کمشنر، گلگت بلتستان
جاری ہونے کی تاریخ: 27 اکتوبر 2026ء
آسان الفاظ میں وضاحت: یہ نوٹس پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے متناسب نمائندگی کے حق کا دوبارہ حساب لگانے کے لیے دائر درخواست سے متعلق ہے۔ اس درخواست کی ابتدائی سماعت 3 نومبر 2026ء کو صبح 11 بجے مقرر کی گئی ہے اور درخواست گزار کو اپنے دلائل پیش کرنے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
اہم بات: یہ صرف سماعت کا نوٹس ہے، اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ درخواست منظور یا مسترد ہو چکی ہے۔
03/11/2026
گلگت: سکل ڈویلپمنٹ سینٹر فار پرسنز ود ڈس ایبلٹیز میں 30 سے زائد خصوصی افراد میں مفت وہیل چیئرز تقسیم
گلگت : نگرل گلگت میں قائم 'سکل ڈویلپمنٹ سینٹر فار پرسنز ود ڈس ایبلٹیز' میں مستحق افراد کی سہولت اور خودمختاری کو فروغ دینے کے لیے مفت وہیل چیئرز کی تقسیم کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں 30 سے زائد خصوصی افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔
یہ وہیل چیئرز 'پاکستان مرکز برائے خودمختار زندگی' کے بانی جاوید رائس کی جانب سے عطیہ کی گئی تھیں۔ تقریب میں وزیر برائے سماجی بہبود اور ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی اور اپنے ہاتھوں سے مستحق افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانانِ خصوصی اور مقررین نے پاکستان مرکز برائے خودمختار زندگی کے بانی جاوید رائس اور ان کی پوری ٹیم کے تعاون کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس اقدام کو خصوصی افراد کی نقل و حرکت میں آسانی، خودمختاری کے فروغ اور انہیں معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک قابلِ تحسین کوشش قرار دیا۔
اس موقع پر تقریب کے منتظمین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود، باوقار زندگی اور بنیادی سہولیات تک رسائی کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
03/11/2026
*چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ کا سکردو میں چار افراد کے لرزہ خیز قتل کانوٹس، روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ اور رپورٹ طلب کرلی*
گلگت ( پ ر): چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نے سکردو میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے لرزہ خیز اور المناک قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمے کی تفتیش کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ اور پیش رفت رپورٹ طلب کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق 29 اور 30 اکتوبر کی درمیانی شب سکردو کی مدینہ کالونی کے قریب نا معلوم افراد نے محمد اسلم، ان کی اہلیہ ہانیہ اسلم اور ان کے دو معصوم بچوں، مہدی اور زہرا، کو سفاکی سے قتل کر دیا تھا۔ اس المناک واقعے سے علاقے بھر میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔مقتولین کے لواحقین نے حال ہی میں بلتستان کے علاقے ڈمبو داس میں چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ سے ملاقات کی اور واقعے کی تمام تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کی اپیل کی تھی۔ چیف جسٹس نے اس سانحے پر گہری تشویش اور متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے تاکہ واقعے کی شفاف اور منصفانہ تفتیش کو یقینی بنایا جا سکے۔
چیف جسٹس کی منظوری سے جاری کردہ احکامات کے تحت سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن سکردو کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقدمے کی تفتیش کو مکمل غیر جانبدارانہ اور تیز تر انداز میں مکمل کیا جائے۔ عدالت عالیہ نے ایس ایس پی کو روزانہ کی بنیاد پر تفتیشی پیش رفت کی رپورٹ رجسٹرار گلگت بلتستان چیف کورٹ کو ارسال کرنے کا حکم دیا ہے۔حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ روزانہ کی یہ رپورٹس اگلے احکامات تک بلا تعطل چیف کورٹ کے رجسٹرار کے توسط سے چیف جسٹس کی پیشی کے لیے بھیجی جاتی رہیں گی تاکہ تفتیشی عمل کی خود نگرانی کی جا سکے۔
جاری کردہ
بہادر جمیل
پبلک ریلیشن آفیسر
جی بی چیف کورٹ
مورخہ 3یکم 2026
صدر گلگت بلتستان لائرز فورم اسلام آباد/ راولپنڈی شاہد اللہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ یوم آزادی گلگت بلتستان کی منعقدہ تقریب میں وکلاء برادری سے خطاب کر رہے ہے
گلگت بلتستان زندہ باد
پاکستان پائندہ باد
01/11/2026
تعمیرِ ملت پبلک سکول امپھری میں جشنِ آزادی و سپورٹس گالا کی تقریب
گلگت: جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی گلگت بلتستان حافظ حبیب الرحمٰن نے تعمیرِ ملت پبلک سکول امپھری گلگت میں جشنِ آزادی گلگت بلتستان اور سپورٹس گالا کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ کی تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے نوجوان نسل میں حب الوطنی، نظم و ضبط اور کھیلوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔
01/11/2026
یکم نومبر جشن آزادی گلگت بلتستان مبارک ہو۔۔
fans Chief Minister Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Assistant commissioner /SDM/Administrator MC Gilgit Information Department Gilgit-Baltistan
01/11/2026
گلگت بلتستان کی یوم آزادی، یکم نومبر
گلگت (پریس ریلیز) گلگت بلتستان کا یومِ آزادی یکم نومبر پورے خطے میں قومی جوش و جذبے اور ملی ولولے کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں گلگت سمیت تمام اضلاع میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جبکہ مرکزی تقریب گلگت شہر کے تاریخی مقام یادگارِ شہداء چنار باغ میں منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام، اراکین اسمبلی، انتظامی افسران اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
مرکزی تقریب میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین، فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات میجر جنرل تجدید ممتاز، اراکین گلگت بلتستان اسمبلی، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور سول و عسکری اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
تقریب کا آغاز قومی جذبے اور روایتی پروقار انداز میں ہوا۔ اس موقع پر پولیس اور گلگت بلتستان اسکاوٹس کے چاق و چوبند دستوں نے مہمانانِ خصوصی کو سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعد گورنر گلگت بلتستان، وزیراعلیٰ اور فورس کمانڈر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کے گلدستے رکھے اور وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی فاتحہ خوانی کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے یکم نومبر یومِ آزادی کے موقع پر گلگت بلتستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جن کی بدولت گلگت بلتستان کو آزادی نصیب ہوئی۔ اس تاریخی دن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے کی ترقی، خوشحالی اور امن و استحکام کے لیے اجتماعی کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔
گورنر نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ گلگت بلتستان کے عوام علاقے اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں اور تعمیر و ترقی کے عمل میں بھرپور حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور عوام کو باہمی تعاون یکجہتی اور مشترکہ ذمہ داری کے احساس کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔
یومِ آزادی کی مرکزی تقریب کے موقع پر یادگارِ شہداء پر حاضری اور پھولوں کی چادر چڑھانے کا عمل اس عزم کی تجدید کا مظہر تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے اسلاف کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور علاقے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ یکم نومبر 1947 گلگت بلتستان کی تاریخ کا ایک اہم اور یادگار دن ہے، جسے ہر سال یومِ آزادی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے پورے خطے میں سرکاری اور عوامی سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
01/11/2026
یکم نومبر جشن آزادی گلگت بلتستان ۔۔
تمام اہل گلگت بلتستان کو جشن آزادی گلگت بلتستان مبارک ہو۔۔
01/11/2026
جشنِ آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت بلتستان ڈویژن برادر صہیب اختر کا خصوصی پیغام
گلگت بلتستان کی آزادی ہمارے بزرگوں کی بے مثال جدوجہد، قربانیوں اور عزم و حوصلے کی تاریخ ہے۔ یکم نومبر ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد کرنے اور خطے کے روشن مستقبل کے لیے اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلانے کا دن ہے۔
آج کے دن ہمیں اس عہد کی تجدید کرنی چاہیے کہ گلگت بلتستان کے نوجوان بالخصوص طلبہ تعلیم، شعور، کردار اور اتحاد کے ذریعے اپنے خطے کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے بنیادی آئینی، سیاسی، تعلیمی اور معاشی حقوق کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی تاریخ سے آگاہ رہیں، قومی یکجہتی کو فروغ دیں اور خطے کے بہتر مستقبل کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
اسلامی جمعیت طلبہ گلگت بلتستان اپنے تمام شہداء، غازیوں اور تحریکِ آزادی کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
اللہ تعالیٰ گلگت بلتستان کو امن، ترقی، خوشحالی اور حقیقی حقوق سے نوازے۔ آمین!
صہیب اختر
ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت بلتستان ڈویژن
Gilgit 05811
Thata is Muhammadabade Danyore gilgit Baltistan ....
Gilgit
اہل تشیع گلگت بلتستان
Gilgit Baltistan, Gilgit 1234
Youth changing forum Gilgit Baltistan was established in 2017. It is a non government, non religious
Maa Foundation Nisa Market Khomer Chowk Jutial Gilgit, Gilgit
This foundation is non governmental and non political foundation. The main aim of this foundation is to take action against child abusement and women right
Gilgit 15100
سچ اور اہم خبریں، تیز ترین اور اہم ترین اطلاعات
Khomer Yarkot, Gilgit
We are Doing Our Best For Our Society We are Youth Of Khomer Yarkot... �
Gilgit
its youth initiative . targeted ground problems of society to counter.
Gilgit
Al Karim Development Organization has started campaign on crowd funding for its sustainability from individuals. please contribute.
Muslimabad Jutal, Gilgit
It is registered community based social development organization for the development of remote areas.
This page is dedicated to voluntary activities of Ismaili Volunteers Gilgit Baltistan Pakistan. Ismaili Volunteers continuously rendering honorary services for humanity.
Naveed Shaheed Road, Gilgit 15100
The Coalition of Employers (COE) is the premier annual event in Gilgit-Baltistan, designed to create meaningful connections between employers from diverse industries and the region...
Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
We will notify you when anything happens in Gilgit.
Save businesses and follow local categories.
Complete the verification to continue.