Gilgit Baltistan Point

Gilgit Baltistan Point

Share

میں بولتا ہوں تو الزام ہے بغاوت کا
میں چپ رہوں تو بڑی بے بسی سی ہوتی

05/02/2026

With Zaffar Muhammad Shadumkhail – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

02/02/2026

❤️❤️👌

02/02/2026

With SheCare – I'm on a streak! I've been a top fan for 3 months in a row. 🎉

26/01/2026

With Anwar Hussain – I just made it onto their weekly engagement list by being one of their top engagers! 🎉

20/01/2026

خوبصورت ازہان کی پرورش

از احسان کریم

آغاخان یونیورسٹی کراچی میں داخلہ /علاج کی سہولت حاصل کرنے کےلئے اسمعیلی ہونا ضروری نہیں ہے۔ میرے گلگت بلتستان کے اہلسنت اور اہل تشیع نوجوانو، دوستو ،ننانوے فی صد طالب علم آپ کے ہم مسلک ہیں۔ادھر گلگت اور چترال سے سے اک فی صد یا اس سے بھی کم جو اسمعیلی طالب علم ڈگریاں لے رہے ہیں ان کے پیچھے اغاخان ایجوکیشن سروس کی بہترین سکولنگ ہے۔جہاں ان کی پختہ بنیاد رکھی جاتی ہے۔کامیاب لوگوں کی زندگی میں اک چیز مشترک ہوتی ہے کہ وہ اپنے علاقے کے بہترین سکولوں کے طالب علم رہے ہیں۔جی بی سی والے ابھی کچھ سالوں سے پاکستان کے دیگر شہروں کے طالب علموں سے مقابلہ کررہے ہیں۔ورنہ تو آج سے اک دو عشرے پہلے اس یونیورسٹی میں اسمعیلی مسلک کے طالب علم آٹے میں نمک کے برابر تھے۔یونیورسٹی کا نظام میرٹ پر مبنی ہے ۔شراءط پر اتریں
داخلہ لیں اور میعاری تعلیم حاصل کریں اور دنیا پر چھا جائیں ۔یہ ادارے بنے ہی ہم سب کےلئے ! عظیم باب کی عظیم بیٹی ، شہزادی زہرہ اغاخان جو کہ یونیورسٹی کی پرو وائس چانسلر بھی ہیں ،فرماتی ہیں
"میرے والد کا یہ مشن تھا کہ میں اس دنیا میں جتنے بھی غریب جماعت کے لوگ ہیں ان کی خدمت کروں صرف جماعت کے لوگ نہیں اس دنیا میں جتنے بھی غریب انسان بستے ہیں ان کی خدمت کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے۔ ہم نے ان کے لیے مواقع پیدا کرنے ہیں تعلیم میں صحت میں دوسرے اداروں میں ہم نے ان کو اگے لے کے انا ہے۔ ہم نے اپنے یہ ادارے ان لوگوں کے لیے بنایا ہے جو اگے انا چاہتے ہیں جو محنت کرنا چاہتے ہیں۔ جو کچھ بن کے غریب کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ "

یونیورسٹی ہذا میں ایم بی بی ایس ، ،بی ایس سی این ، ایجوکیشن ، ،فیکلٹی آف آرٹس کے تحت مختلف علوم میں بیچلرز پروگرام کروائے جاتے ہیں۔اور کچھ شبعوں میں ماسٹرز اور دیگر شعبوں میں پی ایچ ڈی تک کرواتے ہیں۔پہاڑی علاقوں کے لوگوں کو سب سے بڑا مسلہ فیسوں اور رہائش کا ہوتا ہے۔اگر آپ میرٹ پر اترتے ہیں تو آپ کو فنانشل سپورٹ اور بہترین ہاسٹل کی سہولت تک دی جاتی ہے۔یہ یونیورسٹی علاج ،تعلیم اور سہولیات کی حد تک کسی ایک مسلک تک محدود نہیں ہے۔یہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں اک بہترین ،نجی تعلیمی ادارے ہے جو کہ سن پچاسی میں قائم ہوا تھا ۔اب اس کے گریجویٹ پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں اور ملک و قوم کا نام روشن کرہے ہیں۔

یونیورسٹی کے کچھ پروگراموں میں داخلہ نئے سال کے آغاز میں شروع ہیں اور کچھ پروگراموں کے داخلے سال کے وسط میں شروع ہونگے۔۔اپ اپنے بچوں ،بہن بھائیوں کو میعاری تعلیم کے حصول کےلئے راغب کرسکتے ہیں اور آپ کے بچے بھی اک بہترین ادارے سے تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم اور خاندان کا سہارا بن سکتے ہیں۔تعمیر ،ترقی اور استحکام پاکستان میں اغاخان خاندان کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اور اے کے ڈی این کے خدمات کو پوری دنیا تسلم کرتی ہے۔
مجھے کسی کی زبانی سنا ہوا سچا قصہ یاد آرہا ہے آج سے کافی سال پہلے چلاس ساءیڈ کے کسی طالب علم کا ایم ایڈ پروگرام میں فلی فنڈڈ اسکالرشپ پر اغاخان یونیورسٹی میں داخلہ ہوا تھا اور اس طالب علم کو سیکھنے کا ماحول میں اتنی دلچسپی ہوءی کہ فرط جذبات میں اپنےہم جماعت دوستوں کو کہنے لگا کہ اغاخان صاحب کو اور تو کچھ میں نہیں دے سکتا البتہ گاؤں میں میرا اک کھیت ہے وہ میں آغا صاحب کو دینا چاہوں گا۔

اپ بہترین اذہان اور بہترین ماحول سے سیکھ کر اپنے ،اپنے ملک اور اپنے علاقے کےلئے بہت کچھ کرسکتے ہیں۔یہ باتیں میں اپنے معلومات کی بنیاد پر کرہا ہوں اور میں ادارے یا پھر کسی مسلک کا ترجمان بن کر نہیں کرہا ہوں البتہ میں اس بات کا چشم دید گواہ ہوں کہ اغاخان کے تعلیمی اداروں نے شہروں کیساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں رہنے والے باسیوں کی زندگیوں میں انقلاب برپا کیا ہے اور ہمیں اس قابل بنایا ہے کہ ہم دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔صلاحتیں کسی اک ذات ، قد کاٹھ،رنگ ونسل اور مسلک سے وابستہ نہیں ہوتی ہیں بلکہ طالبان علم وہ ہوتے ہیں جو پیاس علم کو بجھانے کےلئے چین تک جانے سے بھی نہیں کتراتے ہیں ۔ میعاری تعلیم ، بہترین اذہان کے زیر نگرانی ،خوب صورت ماحول آپ کے ملک میں ہی ہے اور میں اک ادنی سا طالب علم/ جو کہ نظام امامت کے ویثن سے انتہائی متاثر ہوکر ، اپ کے غلط فہمیوں کو دور کرکے ،اپ کے راستے میں حائل ذہنی رکاوٹوں کو دور کررہا ہوں ۔اور حصول علم کی دعوت دے رہاہوں۔

احسان کریم

17/01/2026

🔥🔥🔥👌

17/01/2026

اسلام علیکم
صبح الخیر 🌅

17/01/2026

With Madad Ali – I'm on a streak! I've been a top fan for 16 months in a row. 🎉

17/01/2026

With Enayat Beg – I'm on a streak! I've been a top fan for 13 months in a row. 🎉

17/01/2026

With Anwar Hussain – I'm on a streak! I've been a top fan for 16 months in a row. 🎉

27/12/2025

❤️👌
$
゚viralシfypシ゚viralシ

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Gilgit