Public Point Alert
ملکی، غیر ملکی، علاقائی خبریں، وی لاگ، لائیو کوریج ، انٹرویو اور عوامی نقطہ نظر
24/01/2025
کلرسیداں: اے ایس آئی زبیر احمد اور ہیڈ کانسٹیبل شیراز کی زبردست کاروائی، اویس اور ارسلان سے چوری شدہ 4 موٹر سائیکل برآمد
مندرہ چکوال روڈ دولتالہ موڑ کے پاس خوفناک حادثہ رکشے والے کی غلطی سے بچارہ خود شدید زخمی ہو گیا . تھانہ جاتلی پولیس دو منٹ کے اندر موقع پے پہنچ گئ
اخر میں بس والے کی حالت چیک کریں .
اللہ جانے یہ بس والے غلط یوٹرن لیکر کہاں پہنچنا ہوتا ہے . آنکھوں کے سامنے ایکسڈنٹ لیکن بس والے کی بیغیرتی کو چیک کریں
26/12/2024
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان سے چوری ہونے والی ای سی جی مشین برآمد، چوری کرنے والے ڈاکٹر دانش کو بھی گرفتار کر لیا گیا چند روز قبل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے ای اسی جی مشین چوری ہونے پر تھانہ گوجر خان میں ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر سرمد کیانی کی مدعیعت میں ایف ائی ار درج کی گئی
23/12/2024
ایبٹ آباد میڈیکل کمپلیکس کی لیڈی ڈاکٹر مہر النساء کی خودکشی کا ڈراپ سین ۔ کروڑوں کی کوٹھی اور100 تولے زیوارات ہتھیانے کے لئے قتل کیا گیا ۔
ایبٹ آباد لیڈی ڈاکٹر مہر انساء کی سسرالیوں کا رچایا خودکشی کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا ہے ۔
خاوند اور سسرالیوں نے مل کر قتل کیا، خاوند اور سسرالی گرفتار کر لئے گئے ہیں ۔
ایبٹ آباد 100 تولے زیور اور 16 کروڑ کی کوٹھی کے لیے ایوب میڈیکل کمپلیکس
کی لیڈی ڈاکٹر مہر النساء کے قتل میں ملوث خاوند اور سسرالی گرفتار کر لئے گئے ہیں
ایبٹ آباد میں
27 سالہ لیڈی ڈاکٹر مہر انساء قتل کیس میں اہم پیشرفت مقتولہ مہر انساء کو لالچی سسرالیوں نے قتل کر دیا !!!!
23/12/2024
آزاد پتن بتیاہ کے قریب کیری ڈبہ گہری کھائی میں گرنے سے دو کی افرادڈیتھ ہو گئی ہے ڈیتھ ہونے والے افراد کا تعلق راولپنڈی سے ہے جبکہ تین بچے اور ایک لیڈیز شدید زخمی ہو گئی ہیں
ڈی ایس پی محمود الحسن رانا اور ایس ایچ او ملک نذیر گھیبہ کی پریس کانفرنس،دو کروڑ روپے کی منشیات برآمد،
گوجرخان(احمد نواز کھوکھر)ایس ڈی پی او سرکل گوجر خان رانا محمود الحسن اور ایس ایچ او تھانہ گوجرخان ملک نذیر احمد گورائیہ نے پولیس تھانہ گوجر خان میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ نیو میٹرو سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی فائرنگ کیس میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈیرے کی تلاشی کے دوران وہاں سے ایک من 24 کلو چرس 210 گرام ہیروئن 1860 گرام افیون 730 گرام بر آمد ہوئی جس کی مالیت ڈیڑھ سے دو کروڑ روپے بنتی ہے، گرینڈ آپریشن میں اتنی بڑی مقدار میں منشیات کہ برآمدگی سرکل کی سب سے بڑی کاروائی ہے۔
20/12/2024
گوجر خان پولیس کی موثر کاروائی، منشیات سپلائر گرفتار،
01 کلو سے زائد آئس برآمد،
گرفتار ملزم کی شناخت شان علی کے نام سے ہوئی ہے،
ملزم سے تفتیش کرکے چین آف سپلائی پر کام کیا جارہا ہے، دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،
نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور میں مبتلا کرنے والے ملزمان قانون اور معاشرہ کے مجرم ہیں، ایس پی صدر
منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر
18/12/2024
شراب کی بھاری کھیپ کی سپلائی کی اطلاع پر کلر سیداں پولیس کی فوری کاروائی،
480 بوتل شراب برآمد، ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لی گئی،
کلرسیداں پولیس نے دوران ناکہ مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے گاڑی بھگا دی،
پولیس نے گاڑی کا تعاقب کیا تو ملزمان گاڑی جنگل میں کھڑی کرکے فرار ہوگئے،
گاڑی کی تلاشی لینے پر بھاری مقدار میں شراب برآمد ہوئی،
فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈز کیے جا رہے ہیں، ایس پی صدر
منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر
18/12/2024
یونان میں جمعےاور ہفتے کی درمیانی رات کشتیوں کے حادثات میں، ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ ایتھنزمیں پاکستان سفارتخانے نے منگل کو ہلاک ہونے والوں کے ناموں پر مشتمل ایک فہرست جاری کی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں 13 سال کا محمد عابد بھی شامل ہیں جبکہ بارہ سال کا زین علی لاپتہ ہے۔ ایتھنز میں پاکستانی صحافی اشراق نذیر نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ حادثے میں بچا لیے جانے والے درجنوں پاکستانیوں کو یونان کے حکام نے ایتھنز کے نواح میں مالا کاسا کے ایک کیمپ میں رکھا ہوا ہے۔ یہاں لائے گئے پاکستانیوں کی تعداد تقریباً 37 ہے۔ ایک پاکستانی شہری کو اسپتال میں رکھا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، بچ جانے والے ان پاکستانیوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دے دی ہے۔
شدید فائرنگ گوجرخان نیو میٹروسٹی کے پروگرام میں شدید فائرنگ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ،، فائرنگ سے بھگدڑ مچ گی ۔
انا للہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔۔ 😥
سی ای او پراپرٹی سائٹ اور مشہور یوٹیوبر
عبدالرحمن جامی رضائی الٰہی سے وفات پا چکے ہیں۔
01/12/2024
خیبر اور بنوں کے علاقوں میں 2 مختلف آپریشن میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے
لاہور سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ کیپٹن زوہیب الدین
اور جھنگ کے 29 سالہ سپاہی افتخار حسین شامل
اللّہ پاک شہیدء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین
سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی گجر خان شہرکی جاری اعلامیہ کے مطابق جی ٹی روڈ پہ یہ دو بچے موٹر سائیکل چلا رہے تھےان کو وارڈن آفس لایا موٹرسائیکل کی کنڈیشن حالت اپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں
موٹرسائکل کی کنڈیشن اپ کو دکھا دی ہے یہ دو بچے ہیں اب ان سے یہ کہا ہے کہ اپنے والد صاحب کا فون نمبر ملاؤ ہم ان سے بات کریاو تاکہ اصلاح ہو تو یہ بھائی صاحب ائے ہیں ہمارے پاس ان کی اپنی حالت دیکھ لیں انہوں نے بھی ہمارے ساتھ جھوٹ بولا ہے کہ یہ میرا چھوٹا بھائی ہے جب باز پرس کی ہے تو پتہ چلا یہ دوست ہے ان سارے حالات میں جب کوئی حادثہ واقعہ رونما ہو جاتا ہے تو ہم سارے پھر اپنی تقدیر کا رونا روتے ہیں والدین یہاں پہ کہاں کھڑے ہیں ان کی کیا ذمہ داری ہے یہ ہم سب کو سوچنا ہوگا سٹی ٹریفک پولیس گجر خان ٹیم نے اپنی ذمہ داری پوری کررہی ہے والدین اپنے بچوں کا دوست بنیں نہ کے ایسے دوستوں کے حوالہ اپنے بچوں کوکریں جو کل پھر باعث شرمندگی ہو
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Way2508
Muscat
113