ZikR-e-MADINA
میرے دل میں ہے یادِ محمد (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) ،میرے
03/10/2026
یہ زخم ہے طیبہ کا یہ سب کو نہیں ملتا
کوشش نہ کرے کوئی اِس زخم کو سینے کی
صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم 💚
27/09/2026
مجھے در پہ پھر بلانا مدنی مدینے والے
مئے عشق بھی پلانا مدنی مدینے والے.
24/09/2026
نجیب الطرفین والد کی طرف سے حسنی والدہ کی طرف سے حسینی سید زادے سیدنا حضور غوثِ اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کا عرس مباک ہو 💙
تیری نسلِ پاک میں ہے بچہ بچہ نور کا
تو ہے عینِ نور تیرا سب گھرانا نور کا
23/09/2026
💙 گیارہویں شریف مبارک ہو 💙
غوثِ اعظم امامُ التُّقٰے وَ النُّقٰے
جلوئہ شانِ قدرت پہ لاکھوں سلام
قُطبِ اَبدال و اِرشاد و رُشدُ الرَّشاد
مُحیِ دین و ملت پہ لاکھوں سلام
مردِ خیلِ طریقت پہ بے حد درود
فَردِ اہلِ حقیقت پہ لاکھوں سلام
جس کی منبر ہوئی گردنِ اَولیا
اس قدم کی کرامت پہ لاکھوں سلام
21/09/2026
یہ نام کوئی کام بگڑنے نہیں دیتا
بگڑے بنادیتا ہے بس نام محمد ﷺ
نام محمد کتنا میٹھامیٹھا لگتا ہے
پیارے نبی کا ذکر بھی ہم کو پیارا لگتا ہے
نام محمدﷺکتنا میٹھا میٹھا لگتا ہے
دونوں جہاں سرکارﷺ کا ہم کو صدقہ لگتاہے
یاد نبی کا گلشن مہکا مہکا لگتا ہے
محفل میں موجود ہیں آقا ایسا لگتا ہے
ان کے در پہ پلنے والے اپنا آپ جواب
کوئی فرید الدین کوئی خواجہ لگتا ہے
یادنبی میں رونے والاہم دیوانوں کو
لاکھ پرایا ہو وہ پھر بھی اپنا اپنا لگتا ہے
آؤ سنائیں اپنے پیا کو اپنے غم کی بات
ان کے علاوہ کون نیازی اپنا لگتا ہے۔
18/09/2026
وجہ نشاطِ زندگی راحت جاں تم ہی تو ہو
روحِ روانِ زندگی جانِ جہاں تم ہی تو ہو
تم جو نہ تھے توکچھ نہ تھا تم جو نہ ہو تو کچھ نہ ہو
جانِ جہاں تم ہی تو ہو جانِ جناں تم ہی تو ہو
تاجِ وقارِ خاکیاں نازشِ عرش و عرشیاں
فخر زمین و آسماں فخر زماں تم ہی تو ہو
کس سے کروں بیانِ غم کون سنے فغانِ غم
پائوں کہاں امانِ غم امن و اماں تم ہی تو ہو
روح و روانِ زندگی تاب و توانِ زندگی
امن و امانِ زندگی شاہ شہاں تم ہی تو ہو
تم ہو چراغِ زندگی تم ہو جہاں کی روشنی
مہر و مہ و نجوم میں جلوہ کناں تم ہی تو ہو
تم سے جہانِ رنگ و بو تم ہو چمن کی آبرو
جانِ بہارِ گلستاں سروِ چماں تم ہی تو ہو
تم ہو قوام زندگی تم سے ہے زندگی بنی
تم سے کہے ہے زندگی روح رواں تم ہی تو ہو
اصل شجر میں ہو تم ہی نخل و ثمر میں ہو تم ہی
ان میں عیاں تم ہی تو ہو ان میں نماں تم ہی تو ہو
تم ہو نمودِ اولیں شمع ابد بھی ہو تم ہی
شاہِ زمن یہاں، وہاں سکہ نشاں تم ہی تو ہو
اخترؔ کی ہے مجال کیا محشر میں سب ہیں دم بخود
سب کی نظر تم ہی پہ ہے سب کی زباں تم ہی تو ہو
17/09/2026
تِرے خُلق کو حق نے عظیم کہا
تِری خلق کو حق نے جمیل کیا
کوئی تجھ سا ہوا ہے نہ ہوگا شہا
تِرے خالقِ حسن و ادا کی قسم
وہ خدا نے ہے مرتبہ تجھ کو دیا
نہ کسی کو ملے نہ کسی کو ملا
کہ کلامِ مجید نے کھائی شہا
تِرے شہر و کلام و بقا کی قسم
یہی عرض ہے خالقِ ارض و سما
وہ رسول ہیں تیرے میں بندہ تِرا
مجھے انکے جوار میں دے وہ جگہ
کہ ہے خلد کو جس کی صفا کی قسم
یہی کہتی ہے بلبلِ باغِ جناں
کہ رضا کی طرح کوئی سحر بیاں
نہیں ہند میں واصفِ شاہِ ہدیٰ
مجھے شوخیء طبعِ رضا کی قسم
الصلوة والسلام علیک یا رسول اللہ
وعلی الک واصحابک یا حبیب اللہ
14/09/2026
صَبا وہ چَلے کہ باغ پَھلے
وہ پھول کِھلے کہ دن ہوں بَھلے
لوا کہ تلے ثناء میں کُھلے
رضؔا کی زباں تمہارےؐ لیے
صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّمْ 🌹
14/09/2026
شہِ بغداد کی بے مثل سیرت یاد آتی ہے
ہمیں غوث الورٰی کی شان و شوکت یاد آتی ہے
حسَن کا حُسن پایا اور حُسینِ پاک کی سیرت
اُنھیں دیکھو تو دونوں کی وجاہت یاد آتی ہے
نظر میں لوحِ محفوظ اور قدم ولیوں کی گردن پر
مچل جاتا ہے دل ، جب اُن کی عظمت یاد آتی ہے
نبی کا ہاتھ اُن پر ، اور اُن کا سارے عالَم پر
شہ جیلاں کی یہ شانِ نِیابت یاد آتی ہے
جِلایا آپ نے مُردوں کولفظِ "قُم بِاِذنی" سے
ہمیں، مُردے جِلانے کی کرامت یاد آتی ہے
وہ جب چاہیں،جہاں چاہیں،پہنچ جاتے ہیں لمحوں میں
گیے ستّر کے گھر ، ہم کو وہ دعوت یاد آتی ہے
عقیدت مند کو گرنے سے پہلے تھام لیتے ہیں
ہمیں ان کی رَسائ اور حمایت یاد آتی ہے
نِکالی مدتوں کے بعد بھی بارات دریا سے
خدا نے جو اُنھیں بخشی وہ قدرت یاد آتی ہے
جمال زندگی سے حُسن خُلق مصطفی ظاہر
جلال ایسا کہ فاروقی عدالت یاد آتی ہںے
صداقت میں ، وہ اپنے وقت کے صدیق اکبر ہیں
شجاعت دیکھ کر حیدر کی جرأت یاد آتی ہے
کرم ایسا ، کہ دیدیں چور کو ابدال کا منصب
عطا ایسی کہ عثماں کی سخاوت یاد آتی ہے
کیا بے خوف اپنوں کو مُرِیدِی لَا تَخَف" کہہ کر
عَزُومٌ قَاتِلٌ" سے اُن کی نصرت یاد آتی ہے
فقط انساں ہی کیا، جِنّ ومَلَک بھی جسکو سنتے تھے
زبانِ حق بیاں کی وہ خطابت یاد آتی ہے
زمانہ سید الطرفین کے اعزاز پر قرباں
رسول اللہ سے اُن کی قَرابت یاد آتی ہے
شہِ کونین کے نقشِ قدم پر ہر قدم اُن کا
ہمیں ان کی قیادت اور امامت یاد آتی ہے
چمک اُٹھّے در و دیوار ، سارا گھر مہک اُٹھّا
مرے گھر غوث کے آنے کی برکت یاد آتی ہے
ٹپکتی ہے فریدی کے قلم سے غوث کی اُلفت
پڑھو اشعار تو اُن کی فضیلت یاد آتی ہے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the place of worship
Telephone
Website
Address
مدینہ سٹریٹ
Medina
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when ZikR-e-MADINA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.