Pyara Islam
islamic information
28/07/2023
یہ میری ذاتی رائے ہے کہ اہل تشیع کو محرم کے 10 دن تھر کے صحرا میں خیمے لگا کر چھوڑ دیا جائے
اور آخری دو دن پانی بند کر دیا جائے
وہیں پر یہ مجلسیں کریں تاکہ انکو واقعہ کربلا کی اہمیت کا اندازہ ہو۔
ٹھنڈی سبیلیں پیتے اور ڈکار مارتے ہیں اور محبت اہل بیت کا دعوٰی کرتے ہیں۔
واقعہ کربلا ذاکروں کے لیے اے ٹی ایم کارڈ بن گیا ہے
30/08/2021
گاڑی کے ٹائر میں بلی کا بچہ بیٹھا ہو اور آپ کو معلوم بھی ہو تو کیا آپ گاڑی چلائیں گے....؟
رحم کا ادنیٰ سا درجہ دل میں رکھنے والا شخص بھی ایسا نہیں کرے گا۔
مگر
ایک نہیں،دو نہیں بلکہ کئی جیتے جاگتے انسان جہاز کے باہر باڈی پر بیٹھے تھے،جہاز چلانے والوں کو بھی علم تھا لیکن پھر بھی جہاز اُڑا دیا گیا۔
جہاز کی باڈی پر چڑھنے والوں کا پاگل پن اپنی جگہ قابلِ مذمت ہے لیکن کیا جیتے جاگتے انسانوں کا بلندی سے گرنے یا ٹائروں، لینڈنگ گیئر میں پھنسنے کے امکانات سےجہاز چلانے والے نا واقف تھے....؟
جانوروں کے بچوں کو بچانے کے لیے ناقابل یقین حد تک کاوشیں کرنے پر مبنی سینکڑوں مغربی ویڈیوز آنکھوں کے سامنے پِھر گئیں۔
کہیں گٹر میں گرے بلی کے بچے کو ہنگامی بنیادوں پر نکالا جارہا ہے،کہیں بطخ کے بچوں کو سڑک پار کرانے کے لئے ٹریفک روکی جارہی ہے اور کہیں زخمی پرندے کو علاج معالجہ کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہاسپٹل پہنچایا جا رہا ہے
مگر
کابل ائرپورٹ پر کچھ دن پہلے رونما ہونے والے حادثے نے اہل مغرب کے فلسفے اور انسانی جانوں کی وقعت کا پول کھول کر رکھ دیا ہے
پوری دنیا میں یہ ویڈیوز دیکھی گئیں لیکن کہیں سے مذمت کی باریک سی آواز بھی نہ سنائی دی۔...
کیا انسان،جانوروں جتنے حقوق سے بھی محروم ہیں؟
کیا اِن حقوق کے لیے چمڑی کا گورا ہونا لازم ہے؟
دیسی لبرلز جو ہمہ وقت مغربی افکار کے فیوض و برکات بیان کرتے نہیں تھکتے اس بےحسی پر چپ سادھے بیٹھے ہیں شاید ان کا فیض بھی ڈالر اور پاؤنڈ کے وزن کے نیچے دب جاتا ہے......
اگر ایسی حرکت کسی مسلم ممالک کی اٸیرلاٸین کے پاٸلٹ نے کی ہوتی تو دنیا بھر کے اسلام دشمن لبرل، انسانی حقوق کے علمبردار، ”میرا جسم میری مرضی“ وبإ پھیلانے والی فحش تنظیمیں، NGO ذدہ مومبتیاں اس انسانی زیاں پر دن رات واویلا کرتی نظر آرہی ہوتیں، مگر امن کے دعویدار اس زمین پر نصف صدی سے مسلم ممالک میں تباہی پھیلانے والے ممالک کے خلاف کسی کے نہ لب ہل رہے ہیں نہ انکی قلم میں جنبش دکھاٸی دے رہی ہے۔“
نسخہ
صبح سکول جانا ہو یا کام کی جگہ پر، کسی تقریب میں جانا ہو یا مہمان کی گھر آمد ہو، ہر انسان خوشبو لگانا پسند کرتا ہے، جتنی اعلٰی سے اعلٰی خوشبو ہو اُتنا ہی خوشگوار تاثر ہوا کرتا ہے۔۔۔
اسی طرح دن کے آغاز میں مَن کو، دل کو، روح کو بھی خوشبو سے مہکا دیا کریں۔۔۔
اس خوشبو کا اثر ہمارے جسم پر بھی آئے گا اور چہرے پر بھی۔۔۔۔
یہ کونسی خوشبو ہے؟؟؟
یہ اعلٰی ترین خوشبو درود پاک کی خوشبو ہے۔۔۔۔۔
روز یہ خوشبو لگانے کی عادت ڈالیں، دن کے دوحصوں میں ہوجائے تو نور علٰی نور؛ صبح کے وقت اور شام کے وقت۔۔۔
دن کے آغاز کو مہکا دیا کریں نبی کریم ﷺ پر درود پاک پڑھتے ہوئے۔۔۔
شام کے لمحات کو خوشگوار بنادیا کریں نبی کریم ﷺ پر درود پاک پڑھتے ہوئے۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دو وجوہات کی بناء پہ اکثر لوگوں کو یہ عادت ڈالنا مشکل معلوم ہوتا ہے:
ایک تعداد کی وجہ سے کہ ذہن میں کثرت کا شوق ہوتا ہے۔۔۔
دو ذہن میں یہ ہوتا ہے کہ درودِ ابراہیمی پڑھنا ہے جو نماز میں پڑھا جاتا ہے۔۔۔۔
پہلے مسئلے کا حل یہ ہے کہ کم سے شروع کیا جائے، مثال کے طور پر 30 صبح 30 شام کرلیا جائے, یہ عدد تو ہاتھوں کی انگلیوں پر ہی کیا جاسکتا ہے، جب یہ عدد بآسانی ہونا شروع ہوجائے تو کچھ بڑھا دیں، 50 پر لے جائیں پھر جب یہ سہل لگنے لگے تو 100 پر، یاد رہے کہ 300 کا عدد کثرت میں آتا ہے۔۔۔۔
دوسرے مسئلے کا حل یہ ہے کہ درود شریف مختصر بھی ہیں، اُن میں سے کسی کی عادت ڈال لی جائے۔۔۔۔
وصلی اللہ علی النبی الامی
اللھم صل علٰی محمد و علٰی آل محمد و بارِک وسلم
اللھم صل علٰی محمد وسلم
صلی اللہ علیہ و علٰی آلہ وسلم
صلی اللہ علیہ وسلم
یا جو بھی آسان لگے۔۔۔۔۔
شروع میں ہوسکتا ہے کہ زبان پر رواں نہ ہو لیکن کچھ دن کی باقاعدگی کے بعد یہ زبان پر جاری ہوجائے گا۔۔۔۔۔
آسان سے مشکل کا سفر، مشکل کو بھی آسان کردیا کرتا ہے۔۔۔۔
اس محبوب و مبارک عمل کی عادت ڈالیے اور پھراس کے انتہائی بابرکت اثرات محسوس کیجیے۔۔۔۔۔
انتہائی محبت والا نسخہ ہے۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
10/07/2021
"ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے اگر آپ مزید کامیابیاں چاہتے ہیں تو مزید عورتوں کا انتظام کیجئے"
دبئی میں ایک گاڑی کے پیچھے لکھی عبارت
😎😁
ایک لاکھ سے ایک کروڑ کمائیں،
50 مرغیاں رکھیں ہر سال کوٹھی خریدیں
500 مرغیوں کی رہائش گاہ دس ہزار میں بنائیں۔
مرغیاں سونے کے انڈے کیسے دیتی ہیں۔
ایک مرغی سال میں 465 انڈے کیسے دیتی ہے۔
مرغیاں نہیں انڈے لیں_____ انڈے نہیں بچے لیں____ بچے نہیں مرغیاں لیں۔
دیکھیں کیسے دس کٹے ڈال کر ایک سو بھینس ایک سال میں،
ملاحظہ فرمائیں ہماری نئی ویڈیو میں، بیس بکریوں سے دس لاکھ کمانے کا گر،
کیسے لودھراں کے کسان نے صرف سادہ شیڈ ڈال کر انٹرنیٹ سے دس دس لاکھ والی گائے ڈاؤن لوڈ کر لیں،
ایک سو جھوٹیاں ڈال کر دو سال میں المراعی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز پر آنے کا راز بتا دیا، دیکھئے اس ویڈیو میں،
قربانی کے بیس بچھڑوں سے کیسے چالیس لاکھ ماہانہ کمایا جاتا ہے اس اہم ویڈیو میں،
کیسے فلاں فلاں ڈاکٹر صاحبان/فارمر کا ونڈا کھلا کر ایک دن کے کٹے کا ایک سو کلو وزن حاصل کیا گیا،
انتہائی معلوماتی ویڈیو کیسے ایک گوٹس فارمر نے تین ماہ میں نوے کلو وزن حاصل کر کے پچاس بکروں سے پچیس لاکھ کما لیا۔
دیکھنا اور شئیر کرنا نہ بھولیں کیسے ننھے فارمر نے بطخ ڈالی اور وہ بطخ اب شتر مرغ بن کر اب لاہور دوبئی فلائٹ پر روزانہ ایک لاکھ کما رہا ہے۔
آخر تک دیکھنا مت بھولیں کہ پچیس شتر مرغ سے کیسے ایک ماہ میں لاکھوں روپیہ کمایا جا سکتا ہے تین ہزار روپے فی کلو گوشت فروخت کر کے، اور ہم اپنے ویورز کو بتاتے چلیں کہ اس کا گوشت بھی ایک ایک ماہ کی ایڈوانس بکنگ پر فروخت ہوتا ہے ہمارے فارمر کے مطابق۔
ہماری بہت معلوماتی ویڈیو آخر تک لازمی دیکھئے گا کہ چاندی کا گوبر کرنے والی بھینسوں سے ماہانہ پانچ لاکھ کمایا جا سکتا ہے۔
کیسے گھر کے واش روم میں صرف ایک ہزار روپے میں مچھلیوں کا بائیو فلاک ڈال کر آپ پورا نیا گھر تعمیر کر سکتے ہیں۔
لازمی جانئے اس ویڈیو میں کہ دو لاکھ میں کیسے وہ خرگوش فارمنگ کی جا سکتی ہے جس میں آپ کے خرگوش پاکستان کے کونے کونے میں لائنوں میں لگ کر خریدے جائیں کیونکہ وہ پاکستان کی قومی بیماری (مردانہ کمزوری) کے علاج میں استعمال ہوتے ہیں۔
یہ اور ایسی بہت سی ہیڈنگز ہیں جن کو لگا کہ یوٹیوب پر لگا کر سادہ لوح، وطن سے باہر بیٹھے، زندگی کی جمع پونجی جمع کر کے کچھ کرنے کا سوچ رہے بھائیوں کو بیوقوف بنایا جاتا ہے۔ خود اگر ان کو پوچھیں تو زندگی میں کبھی ایک مرغی، ایک بطخ، ایک خرگوش، ایک کٹا، گائے، بھینس بھی نہ پالی ہو گی۔ انہیں لائیکس چاہیئں، انہیں شئیرنگ چاہیے اپنی پوسٹ کی، انہیں زیادہ سے زیادہ سبسکرائبرز سے غرض ہے، پیسہ کسان کا، انویسٹر کا، نئے بندے کا ڈوبنا ہے۔ انہوں نے اپنی بوٹی کے لئے آپ جیسے کسی سادہ لوح کا بکرا بلکہ بعض اوقات گائے ذبح کروا دینی ہوتی ہے۔ خدارا ایسے لوگوں کی باتوں میں آ کر اپنا پیسہ ضائع نہ کریں ۔ پیسہ میرا آپ کا برباد ہونا ہے۔ محنت میری آپ کی برباد ہونی ہے۔ انہوں نے اپنا موبائل اور مائیک اٹھانا ہے، کسی نئے ٹھکانے پر، کسی منڈی میں، کسی میرے جیسے مشہوری کے طلب گار کے ڈیرے پر جا کر نئی ویڈیو بنا کر اپنی چرب زبانی سے جھوٹ سچ گھڑ لینا ہے۔ جس کی کیپشن ہی جھوٹ پر مبنی ہے، حقائق سے ہی کہیں دور ہے، اس نے کیا اپنا رزق حلال کرنا اور کیا اپنے اہل خانہ کو لقمہ حلال کھلانا (بھلے وہ میں ہی کیوں نہیں)۔
جیسے اور کوئی کام بھی سیکھے بغیر شروع نہیں کیا جا سکتا، اسی طرح لائیو سٹاک کا کوئی کام، مرغی فارمنگ، مچھلی فارمنگ بھی ایک مکمل فیلڈ ہے، اور انتہائی پیچیدہ فیلڈ ہے۔ زندہ چیز سے رزق کمانے کا کوئی سیگمنٹ بھی سوکھا، سہل، اور پیندی سٹے منافع بخش نہیں ہے۔ رگڑا نکل جاتا ہے، جسم کا بھی، دماغ کا بھی، اور بینک بیلنس کا بھی، پھر جا کر منافع اور عزت کا منہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس پیچیدہ شعبے کو پہلےسیکھیں، سمجھیں اور پھر باقاعدہ اسٹارٹ لیں۔
جس طرح صرف فیس بک اور یوٹیوب کی ویڈیوز دیکھ کر آج تک کوئی ڈاکٹر، سائنسدان اور انجینئر نہیں بنا اسی طرح صرف ان کو دیکھ کر کوئی فارمر بھی نہیں بن سکتا۔ اس کے لئے نیند حرام اور پسینہ اور خون حلال کرنا پڑتا ہے۔ کوئی ایسی فارمنگ نہیں جو صبح دس گیارہ بجے یو ٹیوب پر شروع ہوتی ہے۔ لائیو اسٹاک ہر گز ایسا سیکٹر آف اکانومی نہیں کہ ایک سال میں ہی کروڑ پر کروڑ کما کر آ جائیں۔ یو ٹیوبرز اپنے گرم کمبل سے نکل کر، نیند پوری کر کے، دن چڑھے فارمنگ سکھانے آ جاتے ہیں، اور تب تک حقیقی کسان اپنی فیلڈ جاب کے 8 گھنٹے بھی پورے کر کے اگلے آٹھ گھنٹے کے دورانئے میں داخل ہو چکا ہوتا ہے
خدارا اپنے حلال پیسے اور دماغ کا درست استعمال کریں...
Click here to claim your Sponsored Listing.
Website
Address
Jubail
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Pyara Islam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.