Peaceful Digital
شنکیاری
اور مضافاتی علاقوں کی خوبصورتی اور علاقائی مس?
پندرہ سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کے الزام میں گورنمنٹ ہائی سکول سم کے چوکیدار سمیت سم الہی منگ،جانو منڈی اور گردونواح کے اٹھارہ افراد کے خلاف تھانہ شنکیاری میں مقدمہ درج،درجن سے زائد نامزد ملزمان گرفتار۔
07/06/2026
گلگت بلتستان کا حکمران کون ہوگا؟ فیصلہ آج
انتخابی میدان سج گیا، اسمبلی کی 24 نشستوں کیلئے پولنگ جاری
07/06/2026
بریکنگ نیوز
شنکیاری کے گاؤں جھنڈوال میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی
شنکیاری کے نواحی گاؤں جھنڈوال میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں لے لیا۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مزید تفصیلات اور جاں بحق و زخمی افراد کی شناخت سامنے آنے پر خبر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
پیسفل ڈیجیٹل
باخبر رہیں، بااعتماد رہیں۔
06/06/2026
06/06/2026
شنکیاری پولیس کو ایک نامعلوم بزرگ کی لاش ملی ہے جس کے پاس شناختی کارڈ بھی موجود نہ تھا ، جس کو اس کے متعلق علم ہو وہ شنکیاری ہسپتال سے رجوع کرے
زیادہ سے زیادہ شیئر کریں
06/06/2026
ہونڈا 125 سلف سٹارٹ موٹر سائیکل درکار ہے
06/06/2026
تاجروں کے حقوق، بازار کی ترقی اور باہمی اتحاد کے لیے ایک مضبوط اور فعال قیادت کی ضرورت ہے۔
سابق صدر انجمن تاجران کشمیری بازار شنکیاری
ذوہیب خان عرف سنی خان
امیدوار برائے صدر انجمن تاجران کشمیری بازار شنکیاری
ذوہیب خان (سنی خان) ماضی میں بھی تاجروں کے مسائل کے حل، بازار کی بہتری اور تاجر برادری کے اتحاد کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے تاجروں کی بھرپور نمائندگی کریں گے۔
🗳️ آپ کا اعتماد، ہماری طاقت
🤝 اتحاد، ترقی اور خدمت ہمارا عزم
05/06/2026
احسان الٰہی المعروف واحد خان — خدمت، قیادت اور اخلاص کی روشن مثال
شنکیاری کشمیری بازار نہ صرف اس علاقے کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ہے بلکہ یہ ہزاروں لوگوں کے روزگار اور معاشی سرگرمیوں کا محور بھی ہے۔ روزانہ کروڑوں روپے کا کاروبار کرنے والا یہ بازار اپنی وسعت، اہمیت اور مرکزیت کے باعث دور دراز علاقوں کے تاجروں اور خریداروں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔ اس ترقی کے پیچھے جہاں مقامی تاجروں کی محنت شامل ہے، وہیں بعض ایسی شخصیات بھی ہیں جنہوں نے اپنی قیادت اور بے لوث خدمات کے ذریعے اس بازار کو ایک نئی شناخت دی۔ ان شخصیات میں سرِفہرست نام احسان الٰہی المعروف واحد خان کا ہے۔
واحد خان نے بطور صدر کشمیری بازار تاجر تنظیم نہ صرف تاجروں کی نمائندگی کا حق ادا کیا بلکہ خدمت، دیانت اور ذمہ داری کی ایسی مثال قائم کی جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی قیادت میں بازار میں نظم و ضبط، باہمی احترام اور اتحاد کی فضا پیدا ہوئی۔ انہوں نے تاجروں کے مسائل کو اپنی ذات کا مسئلہ سمجھا اور ہر فورم پر ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔
ان کے دورِ صدارت کا سب سے نمایاں پہلو یہ تھا کہ پہلی مرتبہ ضلعی اور تحصیل انتظامیہ نے بازار کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنر، تحصیل انتظامیہ اور دیگر سرکاری اداروں کے مسلسل دورے اس بات کا ثبوت ہیں کہ واحد خان نے بازار اور انتظامیہ کے درمیان ایک مؤثر رابطہ قائم کیا۔ ان کی کوششوں سے نہ صرف تاجروں کے مسائل اجاگر ہوئے بلکہ ان کے حل کے لیے عملی اقدامات بھی کیے گئے۔
واحد خان کی شخصیت کا ایک اور روشن پہلو ان کی عوامی خدمت ہے۔ انہوں نے صرف بازار تک اپنی خدمات محدود نہیں رکھیں بلکہ شنکیاری شہر کے اجتماعی مسائل کے حل میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہے۔ سیکیورٹی کے معاملات ہوں، صفائی ستھرائی کا نظام ہو یا شہری سہولیات کا مسئلہ، انہوں نے ہر میدان میں قائدانہ کردار ادا کیا۔ ان کے دور میں بازار کا ماحول زیادہ محفوظ، منظم اور خوشگوار رہا، جس سے تاجروں اور خریداروں دونوں کو فائدہ پہنچا۔
حقیقت یہ ہے کہ قیادت صرف عہدے کا نام نہیں بلکہ خدمت، قربانی اور ذمہ داری کا نام ہے، اور واحد خان نے اپنے عمل سے اس حقیقت کو ثابت کیا۔ ان کی ملنساری، بردباری، دور اندیشی اور خدمتِ خلق کے جذبے نے انہیں تاجر برادری اور عوام کے دلوں میں ایک منفرد مقام عطا کیا ہے۔
احسان الٰہی المعروف واحد خان کا دورِ صدارت شنکیاری کشمیری بازار کی تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے۔ ان کی خدمات، کاوشیں اور مثبت کردار آنے والے وقتوں میں بھی مشعلِ راہ رہیں گے۔ بلا شبہ انہوں نے اپنی محنت، اخلاص اور بہترین قیادت کے ذریعے ایسے نقوش چھوڑے ہیں جو مدتوں یاد رکھے جائیں گے اور شنکیاری کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے۔
05/06/2026
شیراز قریشی صاحب کو پاکستان پیپلز پارٹی کا تحصیل بفہ پکھل سے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
پیسفل ڈیجیٹل
03/06/2026
مبارکباد
حاجی محمد عامر کو انجمن تاجران کشمیری بازار شنکیاری کا قائم مقام صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، اور امید کرتے ہیں موصوف اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تاجروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے اور صاف و شفاف الیکشن کا عمل بھی اپنی نگرانی میں مکمل کرینگے
پیسفل ڈیجیٹل
Peaceful Digital
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Peaceful
Jeddah
22230