Pak Arab Updates

Pak Arab Updates

Share

"پاک عرب اپڈیٹس – سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی تازہ ترین خبریں، قوانین، ویزہ اپڈیٹس اور پاکستانیوں کے لیے اہم معلومات، سب سے پہلے اور مستند ذرائع سے! ���"

10/05/2026

Saudi Arabia Latest News Today 10-05-2026

09/05/2026

جدہ ایئرپورٹ پر گم ہونے والے ہزاروں ریال پاکستانی عازم
حج کو مل گئے
پاکستانی حج مشن کے ’لاسٹ اینڈ فائونڈ سیل‘ نے فرض شناسی کی مثال قائم کی ہے۔ ایک پاکستانی عازم حج کی گمشدہ رقم اور بیلٹ تلاش کر کے حوالے کر دی۔
مکہ مکرمہ میں ’لاسٹ اینڈ فائونڈ سیل‘ کےشفٹ انچارج رانا مجاہد نے بتایا ’لاہور سے تعلق رکھنے والے عازم حج عثمان شاہد جو سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 3735 کے ذریعے جدہ پہنچے تھے۔ ان کی احرام والی بیلٹ ایئرپورٹ پر کہیں گر گئی۔ اس بیلٹ میں 4308 سعودی ریال (تقریباً سوا تین لاکھ پاکستانی روپے) موجود تھے۔

09/05/2026

مملکت میں حج ضوابط کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں تیز، متعدد افراد گرفتار
سعودی سکیورٹی فورسز حج ضوابط کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق مکہ ریجن میں پولیس نے اقامے، نسک کارڈ اور حج بریسلیٹ میں جعلسازی کے الزام میں 18 غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں پاکستانی اور افغان باشندے شامل ہیں۔

09/05/2026

بحرین کی اپنی قومی سلامتی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں: سعودی عرب
سعودی عرب نے بحرین کی جانب سے قومی سلامتی کی منافی سرگرمیوں کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کی مکمل حمایت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ نے سنیچر کو ایک بیان میں ملک کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا مقابلہ کرنے پر بحرین کی سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا

09/05/2026

مکہ مکرمہ پولیس نے اقامہ، نسک کارڈ اور جعلی حج پرمٹ بنانے کے الزام میں 18 افغان اور پاکستانی مقیم افراد کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق ملزمان جعلسازی اور غیر قانونی دستاویزات تیار کرنے میں ملوث تھے، جبکہ قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

09/05/2026

انسدادِ منشیات
جدہ گورنری میں ایتھوپین شہریت رکھنے والے دو سرحدی نظام کے خلاف ورزی کرنے والوں کو 21 کلو گرام چرس فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

09/05/2026

Saudi Arabia Latest News Today 09-05-2026

04/05/2026

Saudi Arabia Latest News Today 04-05-2026

29/04/2026

Saudi Arabia Latest News Today 29-04-2026

27/04/2026

پاکستانی عازمین حج کے قافلے مدینہ سے مکہ پہنچنے لگے، پرتپاک استقبال

20/04/2026

Saudi Arabia Latest News | Saudi Urdu News | Saudia Weather

Want your business to be the top-listed Media Company in Jeddah?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Al Dahab Street
Jeddah
22230