Daily Awaz Times Baleli
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Awaz Times Baleli, Media/News Company, Quetta.
17/09/2026
جعفرآباد: ڈیرہ اللہ یار کا رہائشی ایف سی اہلکار عطا محمد بہرانی زیارت میں شہید ہوگیا
ایف سی اہلکار عطا محمد بہرانی کو زیارت کراس حملے سے دو روز قبل دیگر اہلکاروں سمیت اغوا کیا گیا تھا
مغوی ایف سی اہلکار عطا محمد بہرانی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہوگیا
شہید ایف سی اہلکار عطا محمد بہرانی کا تعلق ڈیرہ اللہ یار سے تھا
عطا محمد بہرانی کو 9 اگست کو زیارت کراس حملے سے قبل اغوا کیا گیا تھا
دہشت گردی کے واقعے میں ڈیرہ اللہ یار کا ایک اور سپوت وطن پر قربان ہوگیا۔ ذراہع
کچلاک:۔کلی صوفی اورحاجی کلی کے بجلی ایک بارپھر کل شام سے بند؟
17/09/2026
صحافی پر تشدد، پولیس تھانہ گوالمنڈی میں ملک عبدالباری کاکڑ کے خلاف مقدمہ درج
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ عمران شوکت اور ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کرتے ہوئے قبائلی رہنما ملک باری کاکڑ کے خلاف پولیس تھانہ گوالمنڈی میں مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کی جانب سے واقعہ کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔
17/09/2026
کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں کم سن بچی ببو کی ایک ضعیف شخص سے غیر قانونی شادی کے واقعے پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
پولیس اور چمن انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کے والد عبدالباری کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ اب ابتدائی تفتیش میں اس واقعے کے تار کچلاک میں ہی پیش آنے والے 15 سالہ بچی کے قتل کیس سے ملنے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔
حکومت بلوچستان نے واضح کیا ہے کہ انسدادِ کم عمری کی شادی کے قانون کے تحت مرکزی ملزم سمیت تمام سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور بچی کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
17/09/2026
17/09/2026
اوستہ محمد
ڈاکٹر سہیل یوسف ملک کو قتل کیا گیا ہے، اوستا محمد پولیس ذرائع
ڈاکٹر سہیل احمد کو دو گولیاں لگی ہوئی ہیں
جبکہ تین گولیوں کے نشانات کمرے میں موجود ہیں
اوستا محمد پولیس نے ڈاکٹر سہیل کے مبینہ قتل کے کیس میں اس کی بیوی کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع
مزید تفتیش اوستا محمد پولیس کر رہی ہے
17/09/2026
کوئٹہ: بوری بند کمسن علی شاہ قتل کیس حل، سگی چچی گرفتار
کوئٹہ پولیس کے SCIW نے علی شاہ قتل کیس حل کر لیا۔ 22 اگست کو بچے کی لاش گھر کے قریب بوری میں ملی تھی۔ سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرتی رہیں مگر پولیس نے شواہد اور تکنیکی تفتیش سے ملزمہ تک رسائی حاصل کی۔ پولیس کے مطابق سگی چچی نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ کمسن علی شاہ کے قتل اور بوری بند لاش ملنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، سیریس کرائم انویسٹیگیشن ونگ نے مقتول بچے کی سگی چچی کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق کمسن علی شاہ کے قتل کیس کی تفتیش کے دوران تکنیکی شواہد اور دیگر معلومات کی بنیاد پر تفتیش مقتول کی سگی چچی تک پہنچی، جسے حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش گرفتار ملزمہ نے مبینہ طور پر بچے کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔ پولیس نے کیس میں مزید شواہد اکٹھے کرنے اور واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مختلف افواہوں کے بجائے تفتیش میں سامنے آنے والے شواہد کی بنیاد پر کیس کی کڑیاں ملزمہ تک پہنچیں
17/09/2026
کویٹہ نوحصار پولیس کی کامیاب کارروائی
چھینا گیا 2026 ماڈل موٹر سائیکل، موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد، 3 ملزمان گرفتار
ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل، ایس پی صدر شفقت امیر جنجوعہ اور ڈی ایس پی کچلاک عابد جدون کی سربراہی میں ایس ایچ او نوحصار عابد رضا مینگل ایڈیشنل ایس ایچ او نوحصار خدائے داد نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نجیب اللہ، جعفر خان اور نصیب اللہ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں چھینا گیا 2026 ماڈل موٹر سائیکل، چھینا گیا موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ پولیس کی جانب سے دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان اور برآمدگیوں کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
کوئٹہ پولیس — عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم
پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا وزیراعظم ریلیف اسکیم پر عملدرآمد سے انکار..!!!
کوئٹہ :خلجی کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ پولیس اہلکار جاں بحق ، پولیس
Category
Website
Address
Quetta
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Baleli posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.