Nooruddin kakar

Nooruddin kakar

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nooruddin kakar, Politician, Quetta.

Photos from Nooruddin kakar's post 24/05/2026

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر ملک نورالدین کاکڑ سے مظلوم عوامی تحریک کے وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں مرکزی رہنما عجب خان مندوخیل، میروئس خان وردگ اور آغاجان ہمدرد شامل تھے۔

ملاقات میں کوئٹہ میں آنے والے بلدیاتی انتخابات اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

゚viralシ

23/05/2026

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ نے پی پی پی کوئٹہ سٹی کے سینئر ساتھی جمعہ گل خوشحال کے بھائی اور ہمشیرہ کے ایک ہی دن انتقال پر ان سے اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

فاتحہ خوانی کے موقع پر پی پی پی کوئٹہ سٹی کے نائب صدر ڈاکٹر سبحان ترین، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملک شازیب کاسی، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات عزیز خان، میڈیا کوآرڈینیٹر ظفر خان داوی، سینئر ساتھی دولت خان کاکڑ، اور عجب خان کاکڑ بھی نورالدین کاکڑ کے ہمراہ موجود تھے۔

رہنماؤں نے مرحومین کے درجات کی بلندی، مغفرت، اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

23/05/2026

پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے جو ہمیشہ عوام کے حقوق، جمہوریت، مساوات اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ پارٹی نے ہر دور میں غریب عوام کی آواز بلند کی اور ملک میں جمہوری نظام کے استحکام کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

نورالدین کاکڑ

Photos from Nooruddin kakar's post 22/05/2026

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ کی صدارت میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے سرکی کلاں یونٹ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں پارٹی کی تنظیمی فعالیت، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے یونٹ سطح پر تنظیم کو مزید فعال بنانے اور عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے پر زور دیا۔

اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے سینئر رہنما ملک عبدالرشید دہوار، سرکی کلاں یونٹ کے عہدیداران ابراہیم خان، محبوب خان، بلدیاتی الیکشن کے امیدوار داؤد خان سمیت دیگر کارکنان و رہنما بھی موجود تھے۔

اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملک شازیب کاسی نے خصوصی شرکت کی۔

21/05/2026

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن، صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر روزی خان کاکڑ اور پی پی پی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ کی ملاقات۔

ملاقات کے دوران سیاسی و پارٹی تنظیمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے موقع پر پی پی پی کوئٹہ سٹی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملک شازیب کاسی، ڈپٹی سیکریٹری عزیز خان، میڈیا کوآرڈینیٹر ظفر خان داوی، طلحہ خان کاسی و دیگر ساتھی موجود تھے۔

20/05/2026

‎پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ کی توسط سے حلقہ پی بی 41 میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری، ٹف ٹائل منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔

‎اس موقع پر نورالدین کاکڑ خود جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو کام کے معیار اور رفتار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دے رہے ہیں۔

عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی خوبصورتی کے لیے عملی اقدامات قابلِ ستائش ہیں

20/05/2026

پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ کی کاوشوں سے حلقہ پی بی 41 میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری، ٹف ٹائل منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔
عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی خوبصورتی کے لیے عملی اقدامات قابلِ ستائش ہیں۔

Photos from Nooruddin kakar's post 18/05/2026

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ سے پی پی پی کوئٹہ سٹی کے عہدیداران اور سینئر ساتھیوں نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سیاسی و تنظیمی امور، پارٹی سرگرمیوں اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

جبکہ پارٹی کو مزید فعال اور منظم بنانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

18/05/2026

فاتحہ خوانی و اظہارِ تعزیت
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ، مولانا عبداللہ مسلم، نصراللہ خان اچکزئی، عزیز خان، نجیب خان اچکزئی، ظفر خان داوی، ڈاکٹر علی خان، نذر محمد، حاجی امیر محمد، حبیب اللہ اچکزئی، رحمت خان کاکڑ و دیگر پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے نائب صدر *ڈاکٹر سبحان ترین* کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کررہے ہیں۔

فاتحہ خوانی بلوچ خان چوک پشتون آباد، مسجد الخضر میں جاری ہے۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Quetta