Jamal Raisani Media Cell
Daily activities of Nawabzada Mir Jamal Khan Raisani MNA 264, Youngest MNA of Pakistan
08/08/2026
اسما جتک کے والد کے بہیمانہ قتل پر نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کا اظہارِ افسوس
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے خضدار میں اسما جتک کے والد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ کسی بھی انسان کا اس طرح بے رحمانہ قتل انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہے۔ انسانی جان کے تحفظ اور انصاف کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت یا سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے، کسی بھی جرم کو سیاسی مصلحت یا دباؤ کی آڑ میں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے حکومتِ بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات یقینی بنائی جائیں اور اسما جتک کے خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے۔
08/08/2026
سانحہ 8 اگست کے شہداء کو خراجِ عقیدت
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے سانحہ 8 اگست کوئٹہ کے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 اگست 2016ء کا المناک سانحہ بلوچستان کی تاریخ کا ایک ایسا دردناک باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ 8 اگست میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ایک ناقابلِ تلافی نقصان تھا، اس سانحے نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا۔ شہداء کی قربانیاں اور ان کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔
نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ شہداء نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سانحہ 8 اگست کے شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کے لیے دعا اور ان کی یاد کو زندہ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اللہ تعالیٰ سانحہ 8 اگست کے تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
سراوان ہاؤس کوئٹہ | 31 جولائی 2026
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں این اے 264 سریاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے وفود نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وفود نے اپنے علاقوں کی مجموعی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل، ترقیاتی تجاویز اور علاقائی ضروریات سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔
نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے وفود کی آراء اور تجاویز کو غور سے سنا اور کہا کہ عوامی مفاد سے متعلق ہر معاملے کو ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔
اس موقع پر نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ عوام کا اعتماد ان کے لیے سب سے بڑی ذمہ داری ہے، اور وہ حلقہ این اے 264 کے عوام سے مسلسل رابطے کے ذریعے ان کے مسائل کے حل اور علاقے کی بہتری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
31/07/2026
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کا سورینج کوئلہ کان حادثے پر اظہارِ افسوس
کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلہ کان میں گیس بھر جانے کے باعث پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ سورینج میں کوئلہ کان کا یہ المناک حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ کان کن اپنے اہلِ خانہ کے لیے روزی کمانے کی خاطر انتہائی دشوار اور خطرناک حالات میں کام کرتے ہیں، ایسے حادثات پورے معاشرے کے لیے باعثِ رنج ہیں۔
نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ حادثے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے کوئلہ کانوں میں حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
سراوان ہاؤس کوئٹہ | 30 جولائی 2026
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں این اے 264 سریاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے وفود نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع، تعلیم کی بہتری، بجلی کی فراہمی، پانی اور دیگر عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وفود نے اپنے علاقوں کی ضروریات اور عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔
نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے وفود کی گفتگو توجہ سے سنی اور یقین دہانی کرائی کہ نوجوانوں کے لیے بہتر روزگار کے مواقع، معیاری تعلیمی سہولیات، بجلی اور دیگر بنیادی عوامی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے مؤثر انداز میں رابطہ رکھا جائے گا اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد ہماری ذمہ داری ہے، اور این اے 264 سریاب کے عوام کی فلاح و بہبود، نوجوانوں کے روشن مستقبل اور علاقے کی ترقی کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔
آزاد کشمیر کی صورتحال پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کا ویڈو پیغام
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Quetta