Insafi Tiger

Insafi  Tiger

Share

اللّٰه آکبر ☝

11/08/2026

ضلع خیبر، باڑہ تحصیل، قوم ملک دین خیل

پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے فعال اور سرگرم کارکن محمد حسین آج پنڈی چیک پوسٹ کے سامنے فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔
محمد حسین نے آخر کیا جرم کیا تھا؟ ان کا جرم صرف اتنا تھا کہ وہ آئین، قانون کی بالادستی اور رول آف لا کی بات کرتے تھے۔ ان کے ہاتھ میں صرف پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا تھا۔

ہم محمد حسین کے قتل کے بارے میں اس قسم کی رپورٹس اور پروپیگنڈے کی سخت مخالفت کرتے ہیں کہ وہ مبینہ طور پر ’’دہشت گرد‘‘ یا ’’شدت پسند‘‘ تھے۔ اگر ان کے خلاف کوئی جرم تھا تو قانونی راستہ موجود تھا؛ انہیں گولی مار کر کیوں قتل کیا گیا؟ قانون اور انصاف قتل کرنے کے بجائے جواب دہی کا راستہ ہے۔

ہم ان میڈیا اداروں اور اینکرز پر بھی لعنت بھیجتے ہیں جو حقیقت معلوم کیے بغیر فوج کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں اور مقتول شخص کے خلاف پروپیگنڈا پھیلاتے ہیں۔ اس قسم کا میڈیا حقائق کے بجائے طاقتور اداروں کا مؤقف پیش کرتا ہے، جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ غلام میڈیا اور غلام جرنیلوں سے ہم مزید کیا توقع رکھیں گے؟

میں نے ایک اینکر کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کا بیان بھی سنا، جس میں انہوں نے شہید محمد حسین سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ تحریک انصاف کے مخلص کارکنان اپنی پارٹی اور اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن جب کارکنان مشکل وقت میں قربانیاں دیتے ہیں تو ان کی قیادت ان کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتی۔

محمد حسین کا قتل ہماری نظر میں واضح ریاستی غنڈہ گردی، ریاستی دہشت گردی، ریاستی ظلم اور قانون کی حکمرانی کے خلاف عمل ہے۔ ہم اس قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس واقعے کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ہم اس غم اور درد میں پاکستان تحریک انصاف پارٹی، محمد حسین کے غمزدہ خاندان اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

08/08/2026

*_بہترین خدمات کا اعتراف

08/08/2026

🥹💔

07/08/2026

ٹرمپ اور نیتن یاہو کے غُلام !! ابراہم اکارڈ معاہدے کے حصے دار
یہ اتحاد صرف ٹرمپ کی مرضی کے مطابق یمن اور ایران کیخلاف اور ٹرمپ کی مرضی کیمطابق ہورہا ہے کیونکہ یہ سب کے سب اُس طاغوت کے پیروکار ہیں !! مذہبی عقیدت ایک طرف رکھ کر نیوٹرل ہو کر سوچیں !!

07/08/2026

دہشت گرد کو بھاری اسلحے بارود سمیت گرفتار کر لیا گیا
جشن آزادی کے موقعے پر پنجاب میں عمران خان کی شرٹ بیچنے والے کو گرفتار کر کے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی،
پولیس انعام کی مستحق ھے

06/08/2026

ابھی تو فائنل کا اعلان ہی ہوا ہے حکومت کی چیخیں نکلنا شروع ہوگئی😎۔ ✊

06/08/2026

پاکستان کے مفاد پرست سیاستدان اور لوگ پاکستان کی ترقی کیوں نہیں چاہتے؟ کیوں پاکستان کو پیاسا ہونے سے بچانا نہیں چاہتے؟ کیوں اتنی مہنگی بجلی سے نجات حاصل کرنا نہیں چاہتے؟ کالا باغ ڈیم بنا کر؟ کہ فرنس آئل سے تو امریکہ جیسا ترقی یافتہ ملک بھی بجلی نہیں بناتا، انڈیا بھی نہیں بناتا، یورپ کے ممالک بھی فرنس آئل سے بجلی نہیں بناتے۔ پاکستان ہی فرنس آئل سے اتنی زیادہ مہنگی بجلی بنا رہا ہے تو پاکستان کالا باغ ڈیم بنا کر اس مہنگی بجلی سے نجات حاصل کیوں نہیں کرتا؟ کیوں پاکستان کی بھوک سے بلکتی عوام کو نجات نہیں دیتا؟پاکستان ایٹمی طاقت ہے، پاکستان دنیا کی ساتویں بڑی فوج ہے، پاکستان نے انڈیا کو سبق سکھا کر اپنی طاقت کا لوہا منوایا ہے، لیکن پاکستان ایک سیاستدان کے ایک سیاسی بیان پر کیوں نہیں کالا باغ ڈیم بننے دیتا؟ کچھ یوٹیوب کی ویڈیوز میں اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں یہ بھی بات وائرل ہو رہی ہے کہ انڈیا کچھ سیاسی پارٹیوں کو فنڈنگ کرتا ہے تاکہ وہ کالا باغ ڈیم نہ بننے دیں۔ لیکن یہ سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر وائرل باتیں ہیں اس لیے پاکستانی ایجنسیوں کو اس بات کی باریکی سے تحقیق و تفتیش اور بینک اکاؤنٹنٹس کی چھان بین کرنی چاہیے۔ کیونکہ اگر کالا باغ ڈیم بن گیا تو انڈیا کے پاس عالمی عدالت میں دریائے سندھ کا پانی روکنے کا کوئی جواز نہیں رہے گا اور عالمی عدالت میں پاکستان کا یہ موقف بہت مضبوط ہو جائے گا کہ پاکستان دریائے سندھ کا پانی سمندر میں پھینک کر ضائع نہیں کرتا بلکہ اسٹور کرتا ہے کالا باغ ڈیم میں.

- *کالا باغ ڈیم* - دریائے سندھ پر، فل لیول *915 فٹ*
- *نوشہرہ* - دریائے کابل کے کنارے، سطح *920 فٹ*
- *مردان* - نوشہرہ سے تھوڑا اوپر، سطح *930 فٹ*

یعنی ڈیم کے فل ہونے کے بعد بھی نوشہرہ اور مردان کے شہر والے علاقے پانی کی سطح سے اوپر رہتے ہیں۔

*1. کالا باغ ڈیم سے نوشہرہ*
*ہوائی فاصلہ: تقریباً 122-123 کلومیٹر*

*2. کالا باغ ڈیم سے مردان*
*ہوائی فاصلہ: تقریباً 145 کلومیٹر*

05/08/2026

🔥🔥

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Khyber Kaly
Peshawar