Comprehensive High School

Comprehensive High School

Share

This page is for Alumni students of our School.

31/07/2023

بہت سارے سٹوڈنٹس مسیج کر کے پوچھتے ہیں کہ سکالرشپ کے لیے کون کونسے ڈاکومنٹس چاہیے ہوتے ہیں۔
سکالرشپ کے لیے مندرجہ ذیل ڈاکومنٹس چاہیے ہوتے ہیں۔ اپلیکیشن پروسس شروع کرنے سے پہلے اپنی سارے ڈاکومنٹس تیار کرکے پھر اپلیکیشن پروسس شروع کریں ۔

سب سے پہلے آپکے پاس Europass CV ہونی چاہئے۔ یہ یورپ کا ایک فارمیٹ نہیں بلکہ ایک ڈیٹا بیس بھی ہے ۔ کچھ سٹوڈنٹس کسی دوسرے کی Europass CV کو edit کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جو کہ بلکل غلط کام ہے ۔ کیوں کہ یہ ایک سی وی نہیں بلکہ یورپ کا ایک ڈیٹا بیس بھی ہے۔ اس سی وی کو صرف اور صرف ویب سائٹ سے ہی بنایا جاسکتا۔ اگر خدانخواستہ کسی نے edit کرنے کی کوشش کی تو دونوں کا نقصان ہوگا۔
کچھ یونیورسٹیز کا اپنا ہی سی وی فارمیٹ ہوتا ہے۔ اور وہاں بتا دیا جاتا ہے۔کہ ہمیں اس فارمیٹ میں سی وی بناکے دے دو کہہ کے۔ اپنی سی وی کو مضبوط اور صحیح فارمیٹ میں بناکے اپلوڈ کرنے کی کوشش کریں۔ کیوں کہ باہر کوئی آپ سے NTS اور CSS کی طرح ٹیسٹ نہیں لیتا۔ بلکہ آپکی سی اور ایس او پی اپکو represents کر رہے ہوتے ہیں۔کہ اپکو سلیکشن دلانا ہے یا ریجکیشن ۔ اس لئے اپنی سی وی کو مضبوط بناؤ۔

دوسری بات Recommendation Letter۔

ریكمنڈیشن لیٹر اپکو آپکے یونیورسٹی کا ٹیچر یا supervisor ہی دے سکتا ہے۔ کچھ سٹوڈنٹس کہہ رہے تھے کہ کیا ہم کسی دوسرے ڑیپارٹمنٹ کے ٹیچر سے ریكمنڈیشن لیٹر لے سکتے ہیں؟ بلکل نہیں۔
ریكمنڈیشن لیٹر صرف آپکے ڈیپارٹمنٹ کا ٹیچر ہی اپکو دے سکتا ہے۔ جس نے اپکو پڑھایا ہو۔ اگر آپکے supervisor کا ریكمنڈیشن لیٹر ہوگیا تو اور بھی اچھی بات ہے۔ ریكمنڈیشن لیٹر کسی ایک یونیورسٹی کے لیے ٹیچر سے نہیں لیا جاتا ہے۔ بلکہ یہ ایک ہی دفعہ لیا جاتا ہے ۔ جسکو لیکر آپ بہت ساری یونیورسٹیز کے لے اپلائی کر سکتے ہیں۔

تیسری بات Statement of purpose/ Motivational letter

یہ آپ اس وقت لکھ سکتے ہیں۔ جب اپکو سکالرشپ کا پتہ ہو۔ اپکو پتہ ہو کہ میں کس یونیورسٹی کس ملک اور کس فیلڈ کے لیے اپلائی کر رہا ہوں۔ SOP/ ML سکالرشپ ، ملک اور یونیورسٹی کو دیکھ کے لکھا جاتا ہے۔ کہ آپ کس یونیورسٹی میں، کس فیلڈ میں اپلائی کر رہے۔ یہ بلکل غلط ہے کہ سکالرشپ اور یونیورسٹی کا پتہ ہی نہیں اور آپ نے SOP/ ML لکھا ہو۔ کچھ سٹوڈنٹس کی ریجکیشنز ہی اسکی وجہ سے ہی ہوتے ہیں۔ کیوں کہ وہ پہلے ہی لکھ کے اپنے پاس رکھتے ہیں۔ اور ہر سکالرشپ کے لیے وہی اپلوڈ کرتے ہیں۔

چوتھی بات Research proposal

ریسرچ پروپوزل کچھ یونیورسٹیز میں مانگتے ہیں۔ اس کا بھی فارمیٹ گیون ہوتا ہے کہ آپ کو کس طرح کا ریسرچ پروفوزل بناکے اپلوڈ کرنا ہے۔ اور کتنے الفاظ میں لکھنا ہے یہ سب کچھ گیون ہوتے ہیں ۔

وہ سٹوڈنٹس جو کہتے ہیں کہ ہم کس طرح اپنی سی وی کو سٹرونگ بناسکتے ہیں۔ تو انکو چاہیے کہ جتنے ہوسکے آپ کورسیرا سے اپنے فیلڈ سے Related کورسیس کریں ۔ اگر کوئی کمپیوٹر سائنس کا سٹوڈنٹ ہے تو ++C اور Python کے کورسیس کریں۔ جس کا جو بھی فیلڈ ہے وہ اپنے فیلڈ سے Related کورسیس کریں۔ بہت سارے کورسیس دستیاب ہیں۔

کورسیرا ایک انٹرنیشنل ویب سائٹ ہے جہاں Foreign کے جتنے بھی اچھی اچھی یونیورسٹیز ہیں۔ وہ اونلائن کورسیس کراتے ہیں۔ اور جب کورس مکمل ہوگیا ۔ تو اپکو یونیورسٹی کی طرف سے سرٹیفکیٹ آپکی ای میل میں بھیج دیا جاتا ہے۔ اگر کورسیرا کے 10 سے زیادہ کورسیس آپکی سی وی میں add ہوگئے ۔ تو یوں سمجھ لے بس سکالرشپ میں سلیکشن کے %75 چانس بن گیا۔
باقی اپنے فیلڈ سے Related انٹرنیشنل سیمینار اور Conference لیا کریں۔

ایک بار یہ چیزیں کر کے دیکھ لیں۔ انشاءاللہ اگلے 4 مہینے بعد اپکا WhatsApp status یہ ہوگا۔
Travelling to 🇮🇹 🇺🇸 🇨🇦 🇨🇭 🇩🇪 🇫🇷

تھینک یو۔

03/08/2021

Like, subscribe and share my YouTube channel.
https://www.youtube.com/channel/UCL18P3W0FHsqPJEt6hBsZTw

17/06/2021
15/06/2021
13/06/2021
11/06/2021
10/06/2021
Poultice | Lecture # 10 | Pharmaceutical Poultices | Pharmacist Tayyeb Official 09/06/2021

Poultice | Lecture # 10 | Pharmaceutical Poultices | Pharmacist Tayyeb Official ------------------------------------------------Like on Facebook:www.facebook.com/bab...

Want your school to be the top-listed School/college in Pakpattan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Near Fish Bazaar Pakpattan.
Pakpattan
57400