Niba

Niba

Share

💫Soul Reset | Quranic Healing & Guidance🌙
Helping hearts reconnect with Allah ❤️
Tafseer • Tarjuma • Islamic Motivation

Islamic teacher and Jamiya Master (M.A) offering free Quran and Tafsir lessons for children. Providing guidance to MA Islamiat, MA Arabic, and BA students. Dedicated to spreading authentic Islamic knowledge and promoting Islamic education

09/10/2025

⚠️ Don’t get fooled by their tricks...

آج جب امریکہ غزہ میں ’ceasefire‘ کی بات کر رہا ہے،
یاد رکھو! یہ پہلی بار نہیں کہ اُس نے امن کے نام پر دھوکا دیا ہو۔
1991 میں بھی عراق کے ساتھ یہی کیا تھا؛ جب اُس نے جنگ بندی کا اشارہ دیا، تو عراقی فوج کویت سے واپس لوٹنے لگی۔
مگر جیسے ہی وہ 'Highway 80' پر پلٹے، امریکی جہازوں نے اُن پر آگ برسائی. ہزاروں فوجی اور شہری جلتی گاڑیوں میں خاک ہو گئے، اور وہ سڑک ہمیشہ کے لیے ’Highway of Death‘ کہلائی۔
اور یہی سبق ہمیں غزوہ اُحد میں بھی ملا تھا، جب صحابہ کرامؓ کو لگا کہ جنگ ختم ہو گئی ہے، وہ پہاڑی سے نیچے اتر آئے
اور دشمن نے پلٹ کر وار کیا۔
تاریخ ایک ہی بات کہتی ہے: دشمن جب مسکرا کر امن کی بات کرے، ایمان اور پہرہ دونوں مضبوط رکھو!

Hope for the best,
but be prepared for the worst.
Let’s see what happens now…
All eyes are on Gaza 🇵🇸

15/09/2025

🌿 زندگی کا سب سے بڑا زخم وہ نہیں جو لوگوں نے دیا،
بلکہ وہ ہے جب ہم اللہ سے دور ہو جاتے ہیں۔
اسی دوری کی وجہ سے دل بوجھل، زندگی خالی، اور روح بے سکون لگتی ہے۔

✨ لیکن خوشخبری یہ ہے کہ شفا ہمیشہ قریب ہے۔
صرف ایک سجدہ…
ایک دعا…
اور ایک آیت آپ کے دل کو بدل سکتی ہے۔
🌙 لوٹ آؤ اللہ کی طرف، اس سے پہلے کہ لوٹ جاؤ اللہ کی طرف

13/09/2025

"ہر دن آپ کی زندگی کی کتاب کا ایک نیا صفحہ ہے۔
یہ آپ پر ہے کہ اس صفحے پر کیا لکھتے ہو ۔۔۔ غم لکھتے ہو یا شکر۔
مایوسی سے صفحہ سیاہ مت کرو، بلکہ اُمید اور محنت کے رنگ بھر دو۔
یہی رنگ آپ کی کہانی کو خوبصورت بنا دیں گے ان شاءاللہ 📖🌿"
شب بخیر 💖☕

09/09/2025

قطر پر بمباری
ایران پر بمباری
شام پر بمباری
لبنان پر بمباری
فلسطین پر قبضہ
ترکی، نیٹو کا رکن
سعودی عرب، امریکا کا قریبی اتحادی
اردن پر بمباری
عراق پر بمباری
مصر نے شکست کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرلیا

اب تمام مشرقِ وسطیٰ کے ممالک براہِ راست یا بالواسطہ اسرائیلی کنٹرول یا اثر و رسوخ کے تحت ہیں۔

ماذا حدث لكم أيها المسلمون؟
إسرائيل وأمريكا فقط هما من لا يُقهَرَان لديكم.
لكن أجدادكم هزموا القوى العظمى بإيمانهم بالله فقط.

جاگو! وہ طاقت جو سلطنتوں کو ہرا دیتی تھی، اب بھی ہمارے اندر موجود ہے۔
متحد ہو جاؤ اور اپنی قوت دوبارہ حاصل کرو!

09/09/2025

پاکستان میں سیلاب آ رہا ہے، لیکن کیا کبھی ہم نے سوچا کہ یہ صرف بارش یا موسم کا نتیجہ نہیں ہے؟
یہ ہماری غفلت اور کمزوری کا بھی عذاب ہے۔

ہم غزہ میں بہتے لہو کو دیکھتے ہیں، مگر ہماری زبان پر “غلط کو غلط کہنے کی ہمت” نہیں۔
ہم امریکہ و اسرائیل کے مظالم کو برا جانتے ہیں مگر اپنی بساط کے مطابق قدم نہیں اٹھاتے۔

جب ڈاکٹر عارفہ جیسی بہنوں پر ظلم ہوتا ہے تو ہماری حکومت خاموش ہوتی ہے۔
جب غزہ اور دیگر اسلامی ممالک پر بم برستے ہیں، تو مسلم حکمران ظالم طاقتوں کے استقبال میں اپنی بیٹیاں نچواتے ہیں (سعودی عرب کے پروگرام یاد ہیں؟)۔

کیا یہ سب کچھ دیکھ کر بھی ہم سمجھتے ہیں کہ اللہ کی پکڑ ہم پر نہیں آئے گی؟
کیا ہم نے اپنا حصہ ادا کیا؟
کیا ہم نے ظلم کے خلاف آواز بلند کی؟
کیا ہم نے اپنی دعاؤں، اپنے قلم، اپنے وسائل، اور اپنی طاقت کا صحیح استعمال کیا؟

اللہ فرماتا ہے:
"اور تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں اور ان بے بس مردوں، عورتوں اور بچوں کے لیے جہاد نہیں کرتے جو (ظلم سے) یہ دعا کرتے ہیں کہ: اے ہمارے رب! ہمیں اس بستی سے نکال جہاں کے لوگ ظالم ہیں..."
(النساء: 75)

آج اگر ہم اپنی ذمہ داری ادا نہ کریں، تو یہ سیلاب اور یہ آزمائشیں بڑھتی رہیں گی۔
وقت ہے کہ ہم کم از کم غلط کو غلط کہیں، سچ کا ساتھ دیں، اور اپنی بساط کے مطابق اپنا کردار ادا کریں۔

08/09/2025

‏آزمائشوں کا احترام کریں ،
یہ آپ کے درجات بلند کرتی ہیں...!!
مشکلات ہی تو ایک مومن کو نکھارتی, سنوارتی اور اللّه کے قریب کرتی ہیں!
طویل بیماری کے بعدصحت کا مل جانا بھی
بہت بڑی نعمت ہے ......✨🌸

08/09/2025

"پرندے صبح ہوتے ہی چہچہانے لگتے ہیں، حالانکہ انہیں معلوم نہیں
کہ آج کھانے کو کتنا ملے گا؟؟
پھر بھی وہ خوش رہتے ہیں کیونکہ وہ اللہ پر بھروسہ رکھتے ہیں ☺️

آج تم بھی اپنی فکروں کو چھوڑ دو اور یقین کے ساتھ دن کا آغاز کرو۔ 🐦💚" صبح بخیر ✨❤️

07/09/2025

سچ کہوں تو میں یہ دعویٰ نہیں کر سکتی،
کیونکہ آج تک اسلامی نظام، جس کا ہمیں انتظار تھا، وہ کبھی نافذ ہی نہیں ہوا۔

ابھی بھی اسلام کو سمجھنے اور اپنانے کے بجائے،
زنا کاروں کو سنگسار کرنے اور
چوروں کے ہاتھ کاٹنے کے بجائے…
صرف غیرت کے نام پر قتل کیے جاتے ہیں!
ابھی بھی نوجوانوں کو اسمگلنگ کے جال میں پھنسایا جا رہا ہے،
اور بے روزگاری کی وجہ سے وہ لالچ میں آکر جوا اور سوشل میڈیا کی برائیوں میں ڈوب کر
غلط راستوں پر چل رہے ہیں۔

یہ سب کچھ… ؟؟؟
ہاں، یہ سب کچھ اب ایک عام سی بات سمجھا جانے لگا ہے۔

ابھی بھی جو بچیاں اور خواتین شرعی پردہ کرتی ہیں،
انہیں طعنے اور باتیں سننے کو ملتی ہیں۔
اور پھر کہا جاتا ہے کہ یہ اسلامی ملک ہے!
واؤؤ۔۔۔۔۔۔

مگر افسوس…
یہاں ہر کوئی اپنا اپنا دین اپنائے بیٹھا ہے💔

02/09/2025

🌿 زندگی کا سب سے بڑا زخم وہ نہیں جو لوگوں نے دیا،
بلکہ وہ ہے جب ہم اللہ سے دور ہو جاتے ہیں۔
اسی دوری کی وجہ سے دل بوجھل، زندگی خالی، اور روح بے سکون لگتی ہے۔

✨ لیکن خوشخبری یہ ہے کہ شفا ہمیشہ قریب ہے۔
صرف ایک سجدہ… ایک دعا… اور ایک آیت آپ کے دل کو بدل سکتی ہے۔
🌙 لوٹ آؤ اللہ کی طرف، اس سے پہلے کہ لوٹ جاؤ اللہ کی طرف

22/08/2025

یہ پیج اس لیے بنایا گیا ہے کہ آپ سب کے ساتھ قرآن اور تحقیق کے ذریعے ایک Healing Journey اور حقیقی motivation شیئر کر سکوں۔

میری زندگی ایک عام گھرانے سے شروع ہوئی۔ والدہ کی خواہش تھی کہ ہم نہ صرف دنیاوی بلکہ دینی تعلیم بھی حاصل کریں۔گھر پر بھی دینی تعلیم حاصل کی، اور بعد میں ایک محلے کی مسجد میں پڑھنا شروع کیا۔
پھر خاتون ٹیچر نے گھر پر تعلیم دینا شروع کی
میری ایک خاص دوست اسکول سے یونیورسٹی تک میرے ساتھ رہی، اور اللہ کے فضل سے جامعہ میں بھی وہی میری ساتھی بنی۔

نویں جماعت میں میری ایک استانی نے ضد کی اور ہمارا داخلہ جامعہ سلفیہ Jamia Salfia Fsd میں کروا دیا۔ اُس وقت مجھے یہ سب بہت مشکل لگا اور میں اپنی استانی کو "villain" سمجھتی تھی 😅
مگر آج میں سوچتی ہوں کہ یہی فیصلہ میری زندگی کا سب سے بہترین موڑ تھا۔

میٹرک کے ساتھ ساتھ میں نے جامعہ کے عامہ اور خاصہ کے امتحانات بھی دیے۔ کالج کے امتحانات اور جامعہ کے پیپر ایک ہی دن دینا پڑتے تھے، اور ایک دن میں تین پیپر دینا معمول تھا۔ یہ سفر تھکا دینے والا اور مشکل تھا، لیکن الحمدللہ اللہ کی مدد سے میں نے یہ سب مکمل کیا۔
اس دوران بہت سی مشکلات آئیں، لیکن میری ماں اور بھائیوں نے ہمیشہ مجھے مکمل سپورٹ کیا۔ میری قرآن اور دنیاوی تعلیم میں ان کا بہت ہاتھ ہے۔ ان کی دعاؤں اور حمایت نے مجھے حوصلہ دیا کہ میں کبھی ہار نہ مانوں۔
میں نے اسلامک جرنل، تفسیر، اور تقاریر کے پروگرامز میں حصہ لیا اور ہمیشہ پوزیشن حاصل کی۔
زندگی کی مشکلات صرف پڑھائی تک محدود نہیں تھیں۔ سال 2022 میں، جب میں جامعہ میں ایم اے کے دوسرے آخری سال میں تھی، میری سب سے قریبی دوست جو بچپن سے میرے ساتھ تھی، دنیا سے رخصت ہو گئی۔ یہ صدمہ میری زندگی کا سب سے کڑا لمحہ تھا۔ اسی دوران مجھے شدید Migraine. اور Depression نے گھیر لیا۔ لاہور اور ملتان کے بڑے ڈاکٹرز نے کہا کہ اس کا کوئی علاج نہیں، مگر میں نے اللہ پر بھروسہ کیا اور قرآن اور دعا کے ذریعے خود کو Heal کرنے کا فیصلہ کیا۔ تقریباً دو سال کی محنت کے بعد الحمدللہ میں نے اپنا علاج پایا۔
اس سفر نے مجھے یہ سکھایا کہ حقیقی شفا صرف اسلام میں ہے اور self-healing کے لیے خود کی کوشش بھی ضروری ہے۔
آج میں اپنی دنیاوی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہوں اور جامعہ سلفیہ میں طلبہ کو ترجمہ، تفسیر اور اسلامی کتب پڑھاتی ہوں۔

Growin Hub کا مقصد صرف موٹیویشن دینا نہیں، بلکہ نوجوانوں کو دکھانا ہے کہ زندگی کی مشکلات سے نکلنا ممکن ہے، روحانی سکون حاصل کیا جا سکتا ہے، اور اسلام ہی اصل شفا ہے۔
زندگی میں مشکلات آئیں گی، کبھی بیماری، کبھی صدمہ، کبھی ناکامی۔ لیکن یاد رکھیں: Everything is Possible، اگر نیت اور محنت دونوں ساتھ ہوں۔ 🌸

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Multan