Skip to content
FindGlocal
Amazing Multan

Amazing Multan

Multan Digital creator

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Amazing Multan, Digital creator, Multan.

03/10/2026

ملتان شاہ رکنِ عالم کے علاقے میں ایم فل پاس 26 سالہ نوجوان ساجد نے مبینہ طور پر بے روزگاری اور معاشرتی طعنوں سے تنگ آ کر اپنی تمام تعلیمی اسناد اور ڈگریاں چوک کے بیچوں بیچ آگ کی نذر کر دیں اور خود پر پیٹرول چھڑکنے کی کوشش کی۔ عینی شاہدین کے مطابق ساجد پچھلے تین سال سے نوکری کی تلاش میں در در کی خاک چھان رہا تھا، لیکن ہر جگہ سفارش یا رشوت مانگی جاتی تھی

واقعے کے وقت ساجد سڑک پر کھڑا چیخ رہا تھا کہ "ان کاغذ کے ٹکڑوں کا کیا فائدہ جب یہ مجھے دو وقت کی روٹی نہیں دے سکتے۔" وہ جیسے ہی ماچس جلانے لگا، وہاں موجود ٹریفک پولیس اہلکار اور راہگیروں نے اپنی جان پر کھیل کر اسے دبوچ لیا اور اس کے ہاتھ سے ماچس چھین لی۔ نوجوان کو شدید ذہنی دباؤ کی حالت میں تھانے منتقل کیا گیا جہاں اس کے غریب والدین بھی پہنچ گے۔

01/10/2026

میرے پاکستانیوں اپنی قیمتی رائے کاجواب کمنٹس میں دیں🤔👇 👇 👇 👇 👇 👇 👇 👇 👇 👇 👇 👇 👇 👇 👇 👇

Follow My Page ♥️ 💯 ✅ 🔥✌️💪

30/09/2026

آپ کی نظر میں کون عوام کے حق میں بہتر ہے.

17/07/2026

ملتان کی بلدیاتی و صوبائی سیاست کا نمایاں نام
سابق میئر ، تین دفعہ ایم پی اے اور سینیٹر رہنے والے
ملک صلاح الدین ڈوگر مرحوم ۔۔۔۔۔۔
جو کہ موجودہ ایم این اے ملک عامر ڈوگر اور ایم پی اے ملک عدنان ڈوگر کے والد ہیں نے پہلی دفعہ
1985 کے غیر جماعتی الیکشن میں حصہ لیا اور سابق گورنر پنجاب اور ملتان کے سینیئر سیاست دان ملک رفیق رجوانہ کو شکست دے کر سیاست میں مضبوط آغاز کیا۔۔
الیکشن 1988 اور 1990 میں
آئی جے آئی کے پلیٹ فارم سے ایم پی اے بن کر ہیٹرک کی اسی دوران ملتان کے میئر بھی منتخب ہوئے چونکہ اس وقت دوہرے عوامی عہدوں پر پاپندی نہیں تھی تو دونوں عہدے رکھے اور ملتان میں ،، طاقتور میئر ،، کے طور پہ سامنے آئے اور بلدیاتی سطح پہ عوام دوست گروپ کی قیادت کی جو مقامی سیاست میں مضبوط دھڑا سمجھا جاتا تھا
بعدازاں
کچھ ، وجوہات ، کی بنا پر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے
اور الیکشن 1997 میں
پی پی کی ٹکٹ پر شہر کی اسی نشست سے انتخابات میں حصہ لیا جہاں سے ان کے صاحبزادے عامر ڈوگر موجودہ ایم این اے ہیں لیکن شکست کھا گئے
مشرف دور میں
ان پر بلدیات کے ایشوز اور آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمات میں 2002 اور 2004 میں سزائیں سنائی گئیں
جو قید بامشقت ، نااہلی اور کروڑوں روپے جرمانے پر مشتمل تھیں ،، قید بھی رہے
لیکن 2007 میں این آر او کے قانون کے تحت مقدمات ختم کر کے انھیں رہا کر دیا گیا
الیکشن 2008 میں
انھوں نے شہر کی نشست سے دوبارہ حصہ لیا لیکن مخدوم جاوید ہاشمی سے ایک بار پھر شکست کھا گئے
2009 میں
پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر پنجاب سے سینیٹر منتخب ہوئے
اور دسمبر 2012 میں بوجہ علالت
وفات پا گئے اس وقت وہ سینیٹ کے رکن بھی تھے
کیا
بطور میئر ملک صلاح الدین ڈوگر کو ملتان کا معمار کہا جا سکتا ہے یا معاملہ اس کے برعکس ہے ؟
کیا وجہ تھی
کہ طاقتور میئر ، تین دفعہ ایم پی اے اور مضبوط گروپ
ہونے کے باوجود قومی نشست سے دو بار شکست کھا گئے
بہرحال
آج کل ان کا خانوادہ تحریک انصاف سے منسلک ہے ۔۔۔۔۔۔۔
ملک صلاح الدین ڈوگر کی
شخصیت اور سیاست بارے اہل ملتان ،، رائے دیجیے 💥

27/06/2026

🗳️ عوامی رائے جاننا چاہتے ہیں!
اگر آئندہ الیکشن میں علی موسیٰ گیلانی اور زین قریشی آمنے سامنے ہوں، تو آپ کس امیدوار کو اپنا ووٹ دیں گے؟
❤️ علی موسیٰ گیلانی
👍 زین قریشی
🤔 ابھی فیصلہ نہیں کیا
اپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیں، اور بتائیں آپ کے نزدیک کون عوام کی بہتر نمائندگی کر سکتا ہے؟
آپ کی رائے ہمارے لیے اہم ہے۔

20/06/2026

ملتانیو یہ کوئ سمندری طوفان نہیں اس طرح کا شدید طوفان آپ نے آج تک نہیں دیکھا ہو گا

20/05/2026

عمران خان کا امیدوار کھمبا ہے اور پیپلز بالٹی کا امید وار موسی ہے اب لگ پتہ جائے گا ہوجائے مقابلہ

ووٹ کس کا؟۔۔۔

06/05/2026

شیخ الحدیث حضرت مولانا ادریس رحمۃ اللہ علیہ کا جنازہ...See

05/05/2026

اللہ اکبر،
انا للّٰہ وانا الیہ رجعون 😭😭
ملتان: ممتاز آباد پھاٹک کچی آبادی کے قریب خاتون نے تین بچوں کو لٹکا کر خود بھی خودک ش ی کر لی۔

ریسکیو 1122 ملتان کنٹرول روم کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی، جس میں کالر نے اطلاع دی کہ ایک خاتون نے اپنے تین بچوں کو مارنے کے بعد خود بھی خودک ش ی کر لی ہے۔ جس پر ڈسٹرکٹ ملتان کنٹرول روم نے فوری طور پر قریبی اسٹیشن سے 2 ایمرجنسی گاڑیاں بمعہ ریسکیو ٹیم جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دیں۔
ریسکیو ٹیموں کے موقع پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ موقع پر موجود افراد کے مطابق خاتون نے اپنے تینوں بچوں کو رسی کے ساتھ پنکھے سے لٹکا دیا، جس کے بعد اس نے خود بھی چھت کے ساتھ لٹک کر خودک ش ی کر لی۔ ریسکیو کے پہنچنے سے قبل
مقامی افراد چاروں کو نیچے اتار چکے تھے۔
ابتدائی اطلاعات میں ابھی وجہ معلوم نا ہو سکی

04/05/2026

سیاست واقعی بے رحم چیز ہے وئی🔥
آج کل
ملتان کے قومی حلقے این اے 151 میں
تگڑی ،، میراتھن شمولیت ریس ،، لگی ہوئی ہے
2002 اور 2008 میں یہاں سے پی پی کی ٹکٹ پر مخدوم شاہ محمود قریشی کامیاب ہوئے
2012 میں
پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد انھوں نے اس نشست سے استعفیٰ دیا تو ضمنی انتخابات میں بھی پی پی ہی کامیاب ہوئی لیکن امیدوار سید علی موسیٰ گیلانی تھے
2013 کے جنرل الیکشن میں
یہاں سے ن لیگ کی ٹکٹ پہ ملک عبدالغفار ڈوگر نے مخدوم شاہ محمود قریشی اور علی موسیٰ گیلانی کو ہرا کر دھوم مچا دی اور فاتح مخدومین کہلائے
2018 میں
یہاں سے شاہ محمود قریشی کے فرزند زین قریشی نے علی موسیٰ گیلانی اور عبدالغفار ڈوگر کو شکست دی
جبکہ
2022 میں زین قریشی شہر کے حلقے سے ضمنی انتخابات میں محمد سلمان کو شکست دے کر ایم پی اے بنے تو انھوں نے یہ نشست خالی کر دی
اور پھر
یہاں ہوئے ضمنی انتخابات اور شروع ہوئی ،، اصل گیم
جب یہاں سے مقابلہ ہوا
علی موسیٰ گیلانی اور مہر بانو قریشی کے درمیان عبدالغفار ڈوگر نے
علی موسیٰ گیلانی کے حق میں دستبردار ہو کر بدلے میں وفاقی مشیر کا عہدہ حاصل کیا جو ان کے لیے بعد میں مسائل کا سبب بنا اور صرف ڈیڑھ سال بعد ہونے والے
2024 کے جنرل الیکشن میں
وہ ضمنی الیکشن میں اپنے حمایت یافتہ علی موسیٰ گیلانی سے ہار گئے بلکہ تیسرے نمبر پہ رہے
کہ عوام کے ذہن میں یہ سوال تھا
کہ
جس علی موسیٰ کے لیے ملک صاحب ضمنی انتخابات میں ہم سے ووٹ مانگنے آئے تھے اب اسی کے مدمقابل ہیں تو یہ کیسی سیاست ہے ، یہ کیسی پلاننگ ہے
اور پھر وہ ہی ہوا
عوام نے اسی علی موسیٰ کو ووٹ دے کر کامیاب کرا دیا
اور اب صورتحال یہ ہے کہ
ڈوگر صاحب نے دستبردار ہو کر اپنے جو ساتھی
علی موسیٰ کے حوالے کیے تھے وہ ان کے ساتھ مستقل جڑ گئے جنھیں واپس لینے کے لیے
ڈوگر صاحب ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں جبکہ
علی موسیٰ انھیں واپس دینے کو تیار نہیں
اور
ڈوگر صاحب و گیلانی صاحب کے درمیان یہ شمولیتی میچ دلچسپ صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے
لیکن
اس سب میں ایک چیز سب سے اہم ہے
کہ
سیاست میں میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہیے
چاہے اس کے بدلے
ڈیڑھ سال کے لیے جھنڈے والی گاڑی ہی کیوں نہ ملے ورنہ دوسری صورت میں کھوئی ساکھ حاصل کرنے کے لیے ،، ڈیڑھ عشرہ ،، بھی لگ سکتا ہے۔۔ہاں جی

شیراز اویسی صاحب کی وال سے...!!

Other Digital creator in Multan

Show All
  • Multan

    Multan

    Gulgasht Colony, Multan 60700

    Multan is a city in Punjab, Pakistan. It is Pakistan's fifth largest city by population.

  • MiRza Gaming

    MiRza Gaming

    Multan

    ❤وَتُعِزُّ مَن تَشَاء وَتُذِلُ مَن تَشَاء❤

  • Fall in love with Nature of this Universe.

  • Web With Irfan | SEO Expert, Website Designer & Developer | Business Websites That Drive Growth & Boost Leads | JS, PHP, WordPress, Wix & Shopify Specialist

  • Get Digital Products

    Get Digital Products

    Garden Town, Multan

    Grow at the speed of thought make perfectly ideal your Instagram account with us.

  • Riffiii

    Riffiii

    MULTAN, Multan

    DIGITAL MARKETER GRAPHIC DESIGNER SMM

  • Samra Asghar

    Samra Asghar

    Multan

    social media marketer copy writer voice over artist

  • Promote Health & Tourism

  • Ammy Sheikh

    Ammy Sheikh

    Multan

    Let your dreams be your wings ❤️ Economist + Beauty Consultant

  • Rana Shakeel

    Rana Shakeel

    Multan

    Funny Content Creater Pharm D Student

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Amazing Multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Multan.