Multan With MNS

Multan With MNS

Share

Political

07/09/2026

پاکستان کے خلاف پراکسی جنگ ایک حقیقت ہے۔ بھارت سمیت دشمن عناصر مختلف راستوں سے دہشتگردی کو ہوا دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ فتنۃ الخوارج کے عناصر سرحد پار سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے راستے پنجاب میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اسی خطرے کے پیش نظر امن و امان کی ذمہ داری اور مؤثر کارروائی پر زور دیا۔ پنجاب میں جرائم کے خلاف مؤثر اقدامات سے کرائم اگینسٹ پراپرٹی میں 70 فیصد سے زائد کمی آئی ہے۔

07/09/2026

مسلم لیگ ن اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبائیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو صحت، تعلیم، سڑکوں اور امن و امان کی سہولیات ملنی چاہئیں۔ وہاں دہشتگردی اور فتنۃ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائی، پولیس اور سی ٹی ڈی کی مضبوطی ضروری ہے۔ پنجاب میں دہشتگردوں کے سلیپر سیلز اور جرائم کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کی گئی، یہی امن کی کوششیں کے پی میں بھی ہونی چاہئیں۔

05/09/2026

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کرپشن کیخلاف گرینڈ آپریشن

اینٹی کرپشن جھنگ کی کاروائی ، محمد سلیم ریڈر تحصیل آفس رنگے ہاتھوں گرفتار

05/09/2026

گزشتہ دو روز میں کرپٹ عناصر کے خلاف سینکڑوں گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ تمام فیلڈ فارمیشنز اور محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اپنے رینکس اینڈ فائلز میں موجود کرپٹ عناصر کو خود فلٹر کریں، جبکہ باڈی کیمز کے ذریعے اہلکاروں کی ڈیوٹی اور کارکردگی کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ AI Hub سے کوآرڈینیشن، تھریٹ اسیسمنٹ اور بروقت ایکشن مزید مؤثر ہوگا، تاکہ واقعات کے بعد ڈیمیج کنٹرول کے بجائے انہیں پہلے ہی روکنے کی صلاحیت پیدا ہو۔

05/09/2026

پنجاب کو دہشت گردی کے ساتھ ساتھ نسلی و مذہبی تنازعات، اقلیتوں کے مسائل اور منظم جرائم جیسے چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔ منشیات کا پھیلاؤ ہماری نوجوان نسل کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ ان گہرے مسائل سے نمٹنے کے لیے مسلسل اور مربوط اقدامات ضروری ہیں۔ AI Hub کے ذریعے تھریٹ اسیسمنٹ، پیٹرنز کا تجزیہ، ریئل ٹائم معلوماتی شیئرنگ اور وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن ممکن ہوگا، جو ایک بروقت اور اہم قدم ہے۔

04/09/2026

وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر کرپشن کیخلاف گرینڈ آپریشن

کبیروالا اینٹی کرپشن کا چھاپہ وقار پٹواری 15 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

03/09/2026

پنجاب میں اس وقت ایف ایم ڈی کوریج 17 فیصد ہے، جسے 81 فیصد تک بڑھانے کا ہدف ہے۔ مریم نواز شریف کی ہدایات پر پہلی بار 8 ایف ایم ڈی فری کمپارٹمنٹس بنائے گئے، جبکہ مزید 7 اسی سال بنائے جائیں گے۔ 45 ہزار جانوروں کی ٹیگنگ اور ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔ اس نظام سے دودھ، گوشت اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات عالمی منڈیوں تک پہنچ سکیں گی۔

03/09/2026

پنجاب میں کرپشن کی اب کوئی جگہ نہیں۔ نہ رعایت، نہ معافی، نہ کوئی استثنیٰ، صرف اور صرف زیرو ٹالرینس۔ پنجاب بھر میں گرینڈ آپریشن شروع ہوچکا ہے اور بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ رنگے ہاتھوں گرفتاریاں ہو رہی ہیں، حساب کتاب مانگا جارہا ہے اور کوئی بھی قانون سے اوپر نہیں

03/09/2026

یہ موبائل ایکسرے یونٹ حادثات یا فریکچر کی صورت میں جانوروں کو ڈور سٹیپ پر تشخیصی سہولت فراہم کرتا ہے۔ پورٹیبل ایکسرے مشین کے ذریعے فریکچر کی نوعیت اور شدت کا فوری تعین کیا جاتا ہے، جس کے بعد قابلِ علاج جانور کی سرجری یا POP کی جاتی ہے۔ یہ سہولت ہر ضلع میں تحصیل سطح پر دستیاب ہے۔ ضرورت کی صورت میں متعلقہ تحصیل ہیڈکوارٹر یا ویٹرنری ہسپتال سے رابطہ کریں، موبائل یونٹ آپ تک پہنچے گا۔

02/09/2026

More than 3,500 Punjab villages to oversee sewerage, drainage, and paved street projects.

Website

Address


Multan