Multan Voice

Multan Voice

Share

Your trusted source for the latest news, updates, and stories from Multan and South Punjab.

Stay connected, stay informed with Multan Voice.۔۔۔

ملتان اور جنوبی پنجاب کی تازہ ترین خبریں، اپ ڈیٹس اور کہانیاں جاننے کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ

Photos from Multan Voice's post 05/06/2026

ملتان میں انتہائی افسوس نا ک واقع کرنٹ لگنے سے تین مزدور جاں بحق ہوگئے ۔۔۔

شیر شاہ ٹول پلازہ شجاع آباد روڈ پر لوہے کی سیڑھی مین بجلی کی تاروں سے ٹکرا جانے کے باعث تین مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 ملتان کنٹرول روم کو شیر شاہ ٹول پلازہ شجاع آباد روڈ پر تین پرائیویٹ کنٹریکٹر کے مزدوروں کو کرنٹ لگنے کی ایمرجنسی کال موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ تین افراد ٹول پلازہ کی سٹیل کی چھت پر نصب لائٹ کی مرمت کے بعد لوہے کی سیڑھی واپس سٹور میں لے جا رہے تھے کہ سیڑھی مین بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں تینوں افراد شدید کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ موقع پر موجود افراد کے مطابق یہ حادثہ مزدوروں کی بے احتیاطی کی وجہ سے پیش آیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے متاثرین کو فوری طبی امداد اور سی پی آر فراہم کرتے ہوئے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 23 سالہ عبدالقیوم ولد محمد ندیم اور 38 سالہ امین حمزہ ولد اللہ دتہ شامل ہیں جبکہ ایک دیگر متاثرہ شخص کو دوسری ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع واپڈا کنٹرول روم کو بھی فراہم کر دی گئی۔پولیس بھی موقع پر موجود رہی۔


#1122

Photos from Multan Voice's post 05/06/2026

ڈاکٹر پر مبینہ الزامات تحقیقات مکمل الزام بے بنیاد اور جھوٹے قرار۔

میاں چنوں تحصیل ہسپتال میں ڈاکٹر محمد اعجاز پر لگائے گئے مبینہ ناروا سلوک کے الزامات کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد انکوائری کمیٹی نے انہیں کلیئر قرار دے دیا۔ کمیٹی کے مطابق الزام لگانے والے فریق کو متعدد بار بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کیا گیا، مگر وہ پیش نہ ہوئے۔

انکوائری کے دوران ڈیوٹی پر موجود سٹاف نرس، متعلقہ ڈاکٹرز کے بیانات، ہسپتال کا ریکارڈ اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد ڈاکٹر محمد اعجاز کو بے گناہ قرار دیا گیا۔

04/06/2026

سوشل میڈیا پر ملتان پولیس کے متعلق زیر گردش بعض دعوے اور الزامات حقائق کے منافی، بے ترجمان پولیس

ملتان پولیس واضح کرتی ہے کہ آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان کے مابین کسی قسم کے اختلافات، سرد جنگ یا انتظامی کشیدگی سے متعلق دعووں میں کوئی صداقت نہیں۔

ملتان پولیس ایک منظم ادارہ ہے جہاں تمام انتظامی اور پیشہ ورانہ امور محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دیے جاتے ہیں۔ افسران کی تعیناتی، تبادلے، محکمانہ کارروائیاں اور دیگر انتظامی معاملات متعلقہ قوانین اور ضابطوں کے تحت انجام پاتے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ ملتان پولیس کی کارکردگی کے اعدادوشمار مذکورہ دعوؤں کی نفی کرتے ہیں۔ یکم جنوری 2026 سے 03 جون 2026 تک ملتان میں مجموعی جرائم کی تعداد 15,094 رہی جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران یہ تعداد 29,557 تھی۔ اس طرح جرائم میں 14,463 مقدمات کی کمی واقع ہوئی جو 49 فیصد کمی کے مترادف ہے۔ اسی طرح سنگین جرائم (Heinous Crime) کی تعداد 9,720 سے کم ہو کر 3,976 رہی، جو 59 فیصد نمایاں کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

ڈکیتی و ہاؤس رابری کے واقعات میں 69 فیصد، موٹر سائیکل چوری میں 57 فیصد، ہاؤس تھیفٹ میں 51 فیصد، شاپ تھیفٹ میں 45 فیصد، قتل کے مقدمات میں 24 فیصد جبکہ اغواء کے مقدمات میں 78 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ کار اسنیچنگ اور ڈکیتی مع قتل جیسے سنگین جرائم میں 100 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ کار چوری میں 72 فیصد اور دیگر گاڑیوں کی چوری میں 70 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اجتماعی زیادتی (Gang R**e) کے مقدمات میں بھی 52 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے ضلع ملتان پولیس نے یکم جنوری 2026 سے 30 مئی 2026 تک مجموعی طور پر 43 پولیس مقابلے کیے جن کے نتیجے میں 42 خطرناک ملزمان زخمی جبکہ 02 ملزمان ہلاک ہوئے۔ یہ کارروائیاں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ملتان پولیس کے مؤثر اور بھرپور کریک ڈاؤن کی عکاسی کرتی ہیں۔

مزید برآں مورخہ 02-06-2026 کو پولیس لائنز ملتان میں محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے خصوصی دربار کا انعقاد کیا گیا جس میں آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان نے شرکت کی۔ دربار کے آغاز پر سی پی او ملتان نے آر پی او ملتان کا خیر مقدم کیا۔ تقریب خوشگوار اور پیشہ ورانہ ماحول میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر آر پی او ملتان نے افسران و ملازمان میں بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کیے جبکہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی، امن و امان اور عوامی خدمت کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

ملتان پولیس اس امر کی وضاحت کرتی ہے کہ ریجنل پولیس آفیسر ملتان کی جانب سے جاری ہونے والی تمام ہدایات پر من و عن عملدرآمد کیا جاتا ہے۔ مؤثر پولیسنگ، مضبوط احتسابی نظام، باہمی کوآرڈینیشن، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کسی بھی کامیاب پولیس ادارے کے بنیادی ستون ہیں۔ ملتان پولیس انہی اصولوں کے تحت کام کرتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

04/06/2026

ملتان پولیس تعیناتی ۔۔

ڈاکٹر خدیجہ عمر کو ایس پی کینٹ ملتان تعینات کردیا گیا، نوٹیفیکیشن

محمد بیدار بخت کو ایس پی سٹی ملتان تعینات کردیا گیا، نوٹیفیکیشن

04/06/2026

🎉 Facebook recognized me as a consistent post creator this week!

04/06/2026

شاہی عیدگاہ کینٹ میں دہائیوں پرانا کھجور کا درخت آندھی سے گر گیا

03/06/2026

تیز آندھی اور بارش کے باعث میپکو ریجن کے مختلف علاقوں میں بجلی فراہمی متاثر

مظفرگڑھ، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال اور بہاولپور سرکلز میں متعدد فیڈرز ٹرپ
شدید موسمی صورتحال کے باعث بعض علاقوں میں بجلی فراہمی عارضی طور پر متاثر
میپکو کی آپریشنل ٹیمیں متاثرہ فیڈرز کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مصروف
متاثرہ فیڈرز پر بجلی بحالی کا کام تیزی سے جاری
میپکو فیلڈ سٹاف خرابیاں دور کرنے اور بجلی بحال کرنے کے لیے متحرک
سیفٹی ایس او پیز کے مطابق بحالی آپریشن بلا تعطل جاری
میپکو انتظامیہ کی بجلی کی مکمل بحالی تک فیلڈ ٹیموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
صارفین سے تعاون کی اپیل، بجلی کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار
میپکو: متاثرہ علاقوں میں بجلی کی مکمل بحالی تک ریسٹوریشن آپریشن جاری رہے گا۔

03/06/2026

ایف آئی اے کی ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی ۔۔

ایف آئی اے نے ایئر پورٹ سے ایک خاتون کو گرفتار کیا جو حافظ آباد کی رہائشی ہے، ایف آئی اے حکام کے مطابق خاتون جعلسازی سے حاصل کیے گئے ویزے پر عمان جا رہی تھی ، خاتون کا تعلق عالمی سطح کے گھناؤنے نیٹ ورک سے ہے، جس پر اسے آف کوڈ کر کے انٹی ہیومن ٹریفکنگ ونگ کے حوالے کر دیا گیا

03/06/2026

ایس پی کینٹ ملتان کائنات اظہر کو تبدیل کرکے اسلام آباد پولیس ٹرانسفر کردیا گیا ۔ نوٹیفیکیشن جاری

03/06/2026

جنوبی پنجاب شدید آندھی طوفان کی زد میں ۔۔

ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر شہروں میں شدید آندھی مٹی کا طوفان سانس لینا مشکل گھروں میں رہیں محفوظ رہیں ۔۔
#

Want your business to be the top-listed Media Company in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Multan
66000