Shyri by MNS
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Shyri by MNS, Digital creator, Multan.
تیری تصویر جو تسکین قلب دیتی ہے مجھے
ساری دنیا کی دواؤں میں کہاں رکھا ہے
تیرے خوابوں میں جو گم رہنے کا مزہ ہے جاناں
سارے خوابوں کو بھی پالینے میں کہاں رکھا ہے
(محمد نعمان سیال)
- اردو شاعری پیج -
محسنؔ غریب لوگ بھی تنکوں کے ڈھیر ہیں
ملبے میں دب گئے، کبھی پانی میں بہہ گئے
27/08/2025
ھر شخص تو ھوتا نہیں ھر بات کے قابل
ھر شخص کو ھر بات بتایا نہیں کرتے
قد آوروں کے ساتھ نہ چلنا مرے یارو
اونچے کہیں بھی خاک پہ سایہ نہیں کرتے
سچ بات کہاں بولتے ھیں لوگ یہاں پر
فوراََ کسی کی بات میں آیا نہیں کرتے
اِخلاص اور احساس کا اَفلاس ھے ھر سُو
اِس دور میں جذبات لُٹایا نہیں کرتے
یہ تختِ خُدا ھے اِسے تُم پاک ھی رکھنا
ھر شخص کو اِس دِل میں بسایا نہیں کرتے
خاموشیوں کو جو تری خاطر میں نہ لائے
اُس شخص پہ الفاظ کو ضائع نہیں کرتے
پروین شاکر
08/08/2025
دل کی باتوں کو دل ربا سمجھے
جیسے لہروں کو ناخدا سمجھے
دوسروں کی سمجھ سے باہر ہے
اُس کے صدقے جو مدّعا سمجھے
غور سے اس لئے نہیں دیکھا
کیا خبر تُو اِسے برا سمجھے
تو نے مٹی ہٹائی بالوں سے
اور یہ لوگ کیا سے کیا سمجھے
تو نے غصے سے فون پھینک دیا
ہم اِسے بھی تری ادا سمجھے
کوئی کتنی بھی گفتگو کرلے
بات وہ ہے جو دوسرا سمجھے
کم نظر جانتا ہوں میں اسکو
آنکھ سے جو تمہیں چھپا سمجھے
اُس نے میری کبھی نہیں سمجھی
اب کوئی آئے تیسرا سمجھے
کس قدر حُسن فتنہ پرور ہے
حسن سمجھے ہے یا خدا سمجھے
شوق سے رنج و غم کماتا ہوں
میری محنت کو کوئی کیا سمجھے
عشق والوں کی رہ گزر نکلی
عقل والے جسے خلا سمجھے
کوئی گہرا ہی بھید ہے تحسین
تیری خاموشیاں خدا سمجھے
یونس تحسین
ٹبہ ، ٹویا ۔ اک برابر
گڈیا ، بویا ۔ اک برابر
راتیں اکھ تے بدل برسے
رویا ، چویا ۔ اک برابر
قسمےسُن کے نیندر اڈ گئی
سُتا ، مویا ۔ اک برابر
ماڑے گھر نوں بوھا کادھا؟
کھلا ، ڈھویا ۔۔ اک برابر
سورج ٹُردا نال برابر
دن کیوں لگن سال برابر
وِتھ تے سجنا وِتھ ہوندی اے
بھاونویں ہووے وال برابر
اکھ دا چانن مر جاوے تے
نیلا، پیلا، لال برابر
جُلی منجی بھین نوں دے کے
ونڈ لئے ویراں مال برابر
مرشد جے نہ راضی ہووے
مجرا ، ناچ، دھمال برابر
اُتوں اُتوں پردے پاون
وچوں سب دا حال برابر
دعا میں التجا نہیں، تو عرضِ حال مسترد
سرشت میں وفا نہیں، تو سَو جمال مسترد
ادب نہیں، تو سنگ و خشت ہیں تمام ڈگریاں
جو حُسنِ خلق ہی نہیں، تو سب کمال مسترد
عبث ہیں وہ ریاضتیں جو یار نہ منا سکیں
وہ ڈھول تھاپ بانسری، وہ ہر دھمال مسترد
کتابِ عشق میں یہی لکھا ہوا تھا جا بجا
بجز خیالِ یار کے، ہر اک خیال مسترد
کہو سنو ملو مگر بڑی ہی احتیاط سے
مٹھاس بھی تو زہر ہے، جو اعتدال مسترد
وہ شخص آفتاب ہے، میں اک چراغ کج ادا
سو اس حسیں کی بزم میں، میری مجال مسترد
میں معترف تو ہوں تیرا، مگر اے چاند، معذرت
کہ ذکر حُسنِ یار میں، تیری مثال مسترد
حسابِ عُمر دیکھ لو، کہ پھر پلِ صراط پر
یہ نفس کے اگر مگر، فریبِ چال مسترد
- شاعر نامعلوم
زندہ ہونا تو نہیں ہجر میں زندہ ہونا
ہم اِسے کہتے ہیں ہونے کے علاوہ ہونا
کیا ضروری ہے محبت میں تماشہ ہونا
جس سے ملنا ہی نہیں اُس سے جدا کیا ہونا
تیرا سورج کے قبیلے سے تعلق تو نہیں
یہ کہاں سے تجھے آیا ہے سبھی کا ہونا
تونے آنے میں بہت دیر لگا دی ورنہ
میں نہیں چاہتا تھا ہجر میں بوڑھا ہونا
کیا تماشہ ہے کہ سب مجھ کو برا کہتے ہیں
اور سب چاہتے ہیں میری طرح کا ہونا
عباس تابش🥀
یہ ستم کم تو نہیں ہے کہ ترے ہوتے ہوئے
دوستا مجھ کو لگا ہے کہ مِرا کوئی نہیں...
اکتفا کر لیا بس دیکھتے رہنے پہ تجھے!
ورنہ تُو جس کا مقدر ہو وہ کیا کچھ نہ کرے!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسری بار بھی پڑ جائے اگر کچھ کرنا!
آدمی پہلی محبت کے سوا کچھ نہ کرے!...
چشمِ نم ,دلِ مضطرب, غمِ آرزو ,غمِ جستجو
لئے پھر رھے ھیں نگر نگر کسی مہربان کی امانتیں...
میں نے اظہار کی کُنجی تو تمھیں لا دی ہے،
اب تجھے جرآتِ اظہار بھی میں لا کر دوں.؟؟
یہ محبت میں میرے دوست کہاں لکھا ہے ،
تجھ کو انکار بھی، اقرار بھی میں لا کر دوں.!
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
Multan