Main Aur Mera Multan
Multan Tareekhi Tor per Pakistan ka sab se Purana sheher ha or yeh apni mithas ki waja se mashor hai
ملتان برینڈ روڈ چوروں کی موجیں لگ گئیں ۔ سڑک پر کام ہونے کی وجہ سے لوگوں کی کھڑی گاڑیوں میں سے سامان چوری ہونے لگا۔
ملتان موبلنگ افس کچہری روڈ پر کھلی غنڈہ گردی
اج دوپہر ڈیڑھ بجے کے نزدیک کچھ نامعلوم افراد موبلنگ افس کچہری روڈ میں داخل ہوئے اور منیجر کو اس کے کیبن میں سے مارتے ہوئے گھسیٹتے ہوئے باہر لے گئے درجنوں سیکیورٹی گارڈ ہتھیار کی موجودگی میں بھی کچھ نہ کر سکے سفید رنگ کی گاڑی میں لے کر نامعلوم مقام کی طرف گامزن
14/09/2026
اس ریٹ پر اتنا سستا یخنی پلاؤ صرف قریشی والے ہی دے سکتے ہیں۔ بالکل سیم۔ذائقہ ان کی پچھلی گلی میں 150 روپے میں مل رہا ہے جبکہ ان کے پاس 100 روپے میں دستیاب ہے
13/09/2026
اللہ کا بے حد شکر ہے کہ اتنے بڑے اور خوفناک حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا!
ملتان کے ناردرن بائی پاس پر رونق شادی ہال کے قریب اس وقت شدید سراسیمگی پھیل گئی جب پتھروں سے بھرا ایک اوور لوڈ ڈمپر بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں پر الٹ گیا۔ ڈمپر کے گرتے ہی گاڑیاں بری طرح تباہ ہو گئیں، تاہم معجزانہ طور پر حادثے کے وقت ان میں کوئی سوار نہیں تھا اور ڈرائیور بھی مکمل طور پر محفوظ رہا۔ اللہ تعالی ہم سب کو ناگہانی آفات، حوادث اور ایسے دل دہلا دینے والے واقعات سے اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
ملتان کی مشہور دوکان جہاں پر قسم کے چھوٹے اور بڑے پاے دستیاب ہیں ل
آج 13 ستمبر ملتان کا موسم.. ابھی دن کی شروعات ہے اور صبح 6:58 بجے درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ مطلع ابر آلود (Overcast) ہے اور ہوا میں 74 فیصد تک زیادہ نمی کی وجہ سے شدید حبس محسوس ہو رہا ہے، درجہ حرارت 39 ڈگری جیسا محسوس ہو رہا ہے۔ دن بڑھنے کے ساتھ حبس کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا اور دوپہر تک درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جو حبس کی وجہ سے 45 ڈگری جتنا شدید گرم محسوس ہوگا۔ ہوا بالکل ساکت (0 km/h) ہے جس کی وجہ سے حبس مزید بڑھے گا، جبکہ شام اور رات کے وقت بھی موسم گرم رہے گا اور کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ چونکہ آسمان پر بادلوں کا تناسب 65 فیصد تک زیادہ ہے اور مطلع ابر آلود ہے، اس لیے آج سولر پینلز کی بجلی بنانے کی صلاحیت (Solar Efficiency) کافی کم رہے گی اور وہ اپنی معمول کی صلاحیت سے کافی کم بجلی پیدا کریں گے۔
12/09/2026
جب سے یہ سولر والا پنکھا لگوایا ہے لوڈ شیڈنگ اور زیادہ بل سے جان ہی چھوٹ گئی ہے۔ اس کے اندر بیٹری بھی ہے اور یہ صرف 30 واٹ پر چلتا ہے۔ اے سی ڈی سی دونوں کی سہولت موجود ہے۔ لیکن قیمت بہت زیادہ ہے۔ قیمت کے حساب سے دیکھا جاے تو ایک پنکھا تین سال میں پیسے پورے کرے گا
12/09/2026
سواے برینڈ روڈ کے ملتان میں اس وقت ہر بندہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتا نظر ارہا یے۔ حکومت نے ابھی تک آفیشلی اناونس نہیں کیا لیکن اب پہلے جیسی سختی بھی نہیں ہو رہی۔ اگر سختی نہیں ہو رہی تو حکومت کو چائیے کہ آفیشلی اناونس کر دیں کہ لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ہے تاکہ رات 8 بجے سے 9 بجے کے درمیان برینڈ روڈ پر جو ٹریفک کا رش ہوتا ہے وہ کم ہو سکے
فوڈ اتھارٹی ملتان کا ایم ڈے اے چوک پر موجود مٹھائ کہ مشہور دوکان پر چیکنگ کے دوران صفائ کے ناقص انتظامات کی وجہ سے بھاری جرمانہ۔
گلاب جامن پر فنگس لگا ہوا تھا اور سموسوں کا آئل بھی خراب تھا۔ دوپہر 12 بجے چھاپہ پڑا اور ایک بجے پھر سے اسی طرح سموسوں پر عوام کا رش لگ گیا
Category
Contact the organization
Telephone
Website
Address
Multan
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Main Aur Mera Multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.