Islamic Message
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Islamic Message, Information Technology Company, Multan.
01/06/2025
پیغامِ قرآن 🕋
01/06/2025
سورہ الحجرات آیت نمبر 11
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا یَسۡخَرۡ قَوۡمٌ مِّنۡ قَوۡمٍ عَسٰۤی اَنۡ یَّکُوۡنُوۡا خَیۡرًا مِّنۡہُمۡ وَ لَا نِسَآءٌ مِّنۡ نِّسَآءٍ عَسٰۤی اَنۡ یَّکُنَّ خَیۡرًا مِّنۡہُنَّ ۚ وَ لَا تَلۡمِزُوۡۤا اَنۡفُسَکُمۡ وَ لَا تَنَابَزُوۡا بِالۡاَلۡقَابِ ؕ بِئۡسَ الِاسۡمُ الۡفُسُوۡقُ بَعۡدَ الۡاِیۡمَانِ ۚ وَ مَنۡ لَّمۡ یَتُبۡ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿۱۱﴾
ترجمہ:
اے ایمان والو ! نہ تو مرد دوسرے مردوں کا مذاق اڑائیں، ہوسکتا ہے کہ وہ (جن کا مذاق اڑا رہے ہیں) خود ان سے بہتر ہوں، اور نہ دوسری عورتیں دوسری عورتوں کا مذاق اڑائیں، ہوسکتا ہے کہ وہ (جن کا مذاق اڑا رہی ہیں) خود ان سے بہتر ہوں۔ اور تم ایک دوسرے کو طعنہ نہ دیا کرو، اور نہ ایک دوسرے کو برے القاب سے پکارو۔ ایمان لانے کے بعد گناہ کا نام لگنا بہت بری بات ہے۔ (٥) اور جو لوگ ان باتوں سے باز نہ آئیں تو وہ ظالم لوگ ہیں۔
تفسیر:
5: معاشرے میں جن باتوں سے لڑائی جھگڑے پیدا ہوتے ہیں، ان آیتوں میں ان باتوں کو نہایت جامعیت کے ساتھ بیان فرمایا گیا ہے۔ ان میں سے ایک بات یہ ہے کہ کسی دوسرے کا کوئی ایسا برا نام رکھ دیا جائے جو اسے ناگوار ہو۔ اللہ تعالیٰ فرما رہے ہیں کہ ایسا کرنا گناہ ہے، اور اس سے خود تم گنہگار ہو گے، اور خود تم پر گنہگار ہونے کا نام لگے گا، اور کسی مسلمان پر یہ نام لگنا کہ وہ گنہگار ہے، ایمان لانے کے بعد بہت بری بات ہے۔ نتیجہ یہ ہوگا کہ تم کسی دوسرے پر برا نام لگا رہے تھے، اور اس عمل سے خود تم پر برا نام لگ گیا۔
آسان ترجمۂ قرآن مفتی محمد تقی عثمانی صاحب
جب دعائیں قبول ہوتی نظر نہ آئیں تو سمجھ جاؤ اللّٰہ تم سے رابطہ رکھنا چاہتا ہے تو بس پھر اُس پر بھروسہ رکھو اور اُس کے کُن کا انتظار کرو یہ دُکھ بھی ختم ہو جائے گا یہ وقت بھی گزر جائے گا ان شاءاللہ
🌟 حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کی نصیحت
📜"میں بار بار عرض کرتا ہوں…"
🕊️ `"دین صرف نماز، روزہ اور حج کا نام نہیں…`
*بلکہ معاملات، دیانت داری، وعدے کی پابندی اور حسنِ اخلاق بھی دین کا حصہ ہیں!"*
📌 اگر ہم نے لوگوں کے ساتھ سچائی اور انصاف نہ کیا، تو ہماری عبادات کا بھی اثر باقی نہیں رہتا۔
01/06/2025
سورہ آل عمران آیت نمبر 38
ہُنَالِکَ دَعَا زَکَرِیَّا رَبَّہٗ ۚ قَالَ رَبِّ ہَبۡ لِیۡ مِنۡ لَّدُنۡکَ ذُرِّیَّۃً طَیِّبَۃً ۚ اِنَّکَ سَمِیۡعُ الدُّعَآءِ ﴿۳۸﴾
ترجمہ:
اس موقع پر زکریا نے اپنے رب سے دعا کی، کہنے لگے : یا رب مجھے خاص اپنے پاس سے پاکیزہ اولاد عطا فرمادے۔ بیشک تو دعا کا سننے والا ہے۔ (١٢)
تفسیر:
12: حضرت مریم کے پاس بےموسم کے پھل آیا کرتے تھے، حضرت زکریا (علیہ السلام) نے یہ دیکھا تو انہیں توجہ ہوئی کہ خدا ان کو بےموسم پھل دیتا ہے وہ مجھے اس بڑھاپے میں اولاد بھی دے سکتا ہے چنانچہ انہوں نے یہ دعا مانگی۔
آسان ترجمۂ قرآن مفتی محمد تقی عثمانی
قربانی کے جانوروں کی عمر کیا ہو؟؟
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَذْبَحُوا إِلَّا مُسِنَّةً إِلَّا أَنْ يَعْسُرَ عَلَيْكُمْ فَتَذْبَحُوا جَذَعَةً مِنْ الضَّأْنِ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم مسنہ ( یعنی بکری وغیرہ ایک سال کی عمر کی اور گائے دو سال کی اور اونٹ پانچ سال کی عمر کا ہو) کے سوا قربانی کا جانور ذبح نہ کرو سوائے اس کے کہ اگر تمہیں ( ایسا جانور نہ ملے) تو تم ایک سال سے کم عمر کا دنبے کا بچہ ذبح کرلو ( وہ چاہے چھ ماہ کا ہی ہو )
(صحیح مسلم 5082)
*جو کام تمہارے لیے ہزاروں صدیوں کے برابر ہے، وہ کام اُس کے بس ایک چھوٹے سے "کُن" کی بات ہے۔ ✨🫀*💘💯🕋
🌍 دنیا فانی ہے
`⏳ "كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ"`
ہر چیز فنا ہو جائے گی (الرحمن: 26)
💡 اصل زندگی آخرت کی ہے… وہی ہمیشہ رہے گی!
31/05/2025
ہر لحاظ سے جائزہ لیں اپنا کہ ہم کس نافرمانی میں مبتلا تو نہیں ۔۔۔؟؟؟ اللّٰہ کے حقوق ادا نہیں کر رہے یا بندوں کے ۔۔۔
؟؟؟؟🥀
گرمی میں ٹھنڈا کمرہ اور وقت پر روٹی ملنا، یہ آج کے دور کی بڑی نعمتیں ہیں، ان پر شکر ادا کریں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
Multan