Xceler Skill Lab
"We transform your digital dreams into reality."
Rabia ✍️
سوشل میڈیا مارکیٹنگ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ سب دوست خیریت سے ہوں گے اللہ پاک آپ سب پر اپنا کرم اور فضل فرمائے
آمین ❤️
سوشل میڈیا مارکیٹنگ کیا ہے ؟ ہم اپنے کاروبار میں، اپنے برانڈ کی آگاہی کے لئے یا دوسرے لفظوں میں آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ اپنی پروڈکٹس اور سروسز کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیسے کر سکتے ہیں ؟
سوشل میڈیا کے بارے میں تو سب جانتے ہی ہوں گے ۔ سوشل میڈیا پر مارکیٹنگ موجودہ دور میں بہت تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔
سوشل میڈیا مارکیٹنگ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی ایک ایسی شاخ ہے جو کہ کسی بھی پروڈکٹ یا سروس کو فروغ دینے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یا ویب سائٹ کا استعمال ہے۔
سوشل میڈیا مارکیٹنگ میں بہت سے پلیٹ فارمز شامل ہیں جن کے ذریعے آپ اپنے کاروبار کو فروغ دے سکتے ہیں ان پلیٹ فارمز کے بارے میں مکمل معلومات آپ کو ایک کامیاب بزنس مین بنا سکتی ہے
اگر آپ کو ان پلیٹ فارمز کا مارکیٹنگ میں صحیح استعمال نہیں معلوم ہوگا۔ تو آپ اپنے کاروبار کو پروموٹ کیسے کریں گے ؟
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ایپلیکیشنز ایک وسیع صف کو گھیرے ہوئے ہیں۔
📌 فیس بک
📌 واٹس ایپ
📌 انسٹاگرام
📌 ایکس
📌 یو ٹیوب
📌 ٹک ٹاک
📌 لنکڈ ان
سوشل میڈیا انٹرنیٹ مارکیٹنگ کی ایک شکل ہے اور یہ سوشل میڈیا ایپس(پلیٹ فارمز) ہیں جو کہ مارکیٹنگ کی دنیا میں بطور ٹول استعمال تو ہوتےہی ہیں اسکے ساتھ ساتھ آپ کے کاروبار کو سامعین سے منسلک ہونے میں بھی مدد دیتے ہیں
ایک برانڈ بنانے ، پروڈکٹس کی فروخت میں اضافہ کرنے ، ویب سائٹس پر ٹریفک چلانے اور ہمارے کونٹینٹ کے ساتھ منسلک ہونے اور شئیر کرنے والے فالورز کی کمیونٹی کو بلڈ (تعمیر)کرنےمیں سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے یہ پلیٹ فارمز اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔
اگر ہم سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے ان پلیٹ فارمز کی اہمیت کی بات کریں تو یہی کہوں گی کہ ان کے بغیر مارکیٹنگ کا تصور ہی ناممکن ہے۔
یہ ٹولز ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہونے اور بات چیت کرنے کے الگ الگ طریقے پیش کرتے ہیں ۔ سوشل میڈیا ، ورکنگ اور معلومات کی ترسیل کو فروغ دیتا ہے ۔ یہ موجودہ دور میں ہماری زندگی کا ایک لازمی حصہ بن گیا ہے ۔ جو کہ آگاہی دیتا ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ کیسے جڑتے ہیں، تجربات کا اشتراک ، رائے کا اظہار کیسے کرتے ہیں اور یہاں تک کہ کاروبار کیسے چلائے جاتے ہیں؟ ۔
امید کرتی ہوں آپ کو سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی سمجھ آ گئی ہو گی۔ اپنی طرف سے کوشش کرتی ہوں کہ آسان فہم انداز میں اپنے سلیکٹڈ ٹاپک کو بیان کروں تاکہ آپ کو سمجھنے میں آسانی ہو ۔ پوسٹ میں جو پوائنٹس ڈسکس کئے جائیں ان پر زیادہ سے زیادہ ریسرچ کریں تاکہ آپ کے نالج میں مزید اضافہ ہو اور نئی نئی چیزیں ایکسپلور کرنے میں آپ کو مدد ملے۔
ملیں گے کل ایک نئے ٹاپک کے ساتھ ، خوش رہئیے آباد رہیے دعاؤں میں یاد رکھیئے گا
پوسٹ اچھی لگے تو کمنٹس اور شئیر کجیئے اور میرے پیج کو فالو بھی کرتے جائیں بہت شکریہ ۔
رابعہ غفور
ڈیجیٹل مارکیٹنگ پریکٹیشنر
Naseem
Farooq Khan
16/08/2023
13/08/2023
12/08/2023
In the Facebook Ads Manager dashboard, there have been some changes due to which some students were unable to find the "Account Quality" option. Instead, they now see the "Business Support" option. If you click on it, you will find the same details that were previously available under "Account Quality.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Multan
60650