Multan Official

Multan Official

Share

Multan (مُلتان ) is a city in Punjab, Pakistan.

Located on the banks of the Chenab River, Multan is Pakistan's 7th largest city, and is the major cultural and economic centre of southern Punjab.

09/04/2026

پنجاب حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے کہ صوبے بھر کی بازاریں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے، جبکہ بیکریاں، ریسٹورنٹس اور کھانے پینے کی دکانیں 10 بجے تک کھلی رہ سکیں گی۔ میرج ہالز، مارکیز اور دیگر کمرشل مقامات بھی 10 بجے کے بعد بند رہیں گے، اور گھروں میں شادی کی تقریبات بھی 10 بجے کے بعد منعقد کرنے پر پابندی ہوگی۔ میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپ، تندور، بیکریز، ملک شاپس اور فارمیسیز ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

27/10/2025

Traffic Alert

12/09/2025

Update: 🚨🚨🚨

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقوں میں سیلابی صورتحال تشویشناک

ملتان کی تحصیل جلال پور پیروالا کے علاقوں میں سیلابی صورتحال تشویشناک

ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال تشویشناک

رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں سیلابی صورتحال تشویشناک

12/09/2025

شجاع آباد: وفاقی وزیر و چیئرمین پارلیمانی کمیٹی آن کشمیر رانا محمد قاسم نون رات گئے اسسٹنٹ کمشنر آفس شجاع آباد پہنچ گئے۔

دریائے چناب شجاع آباد بھوبت والا بند ٹوٹنے کے بعد شجاع آباد سٹی کو بچانے کے لیے اہم میٹنگ جاری

12/09/2025

شجاع آباد کا دھوندھو بند ایک بار پھر ٹوٹ گیا ، 100 میٹر کے فاصلے پر دوسرا بند بھی نہ بچ سکا
پانی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

شجاع آباد شہر ، حیات آباد ، بگڑیں ، بستی مٹھو ، نواں شہر ، بنگل والا اور دوسرے علاقوں کو خطرہ بڑھ گیا۔

ایپل نے آئی فون 17 سیریز اور سب سے پتلا آئی فون ایئر متعارف کرا دیا 10/09/2025

ایپل نے آئی فون 17 سیریز اور سب سے پتلا آئی فون ایئر متعارف کرا دیا

ایپل نے آئی فون 17 سیریز اور سب سے پتلا آئی فون ایئر متعارف کرا دیا

10/09/2025

ملتان: پل قاسم بیلہ کے قریب سی سی ڈی ملتان کا ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ ، رابری معہ قتل ، سرقہ بالجبر اور دوران واردات فائرنگ کرنے کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث 01کس خطرناک ڈاکو ہلاک

ملتان: ٹیم سی سی ڈی بسلسلہ گشت وپڑتال جرائم و گرفتاری مجرمان اشتہاری نزد پل قاسم بیلہ موجود تھی کہ مظفرآباد برلب راجباہ کی طرف سے ایک موٹرسائیکل CD70 پر سوار 2 کس اشخاص آئے جن کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے سی سی ڈی پولیس پر جان سے مار نے کی نیت سے فائرنگ شروع کر دی۔

ملتان: سی سی ڈی ٹیم کی حفاظت خود اختیاری کے تحت سرکاری گاڑی اور قدرتی اوٹ کا سہارا لیتے ہوئے جوابی فائرنگ

ملتان: ملزمان کی فائرنگ سے ایک فائر کانسٹیبل نعمان 3687/Cکی چھاتی پر لگا جو بلٹ پروف جیکٹ پہننے کی وجہ سے محفوظ رہا۔

ملتان: فائرنگ رکنے کے بعد دوران سرچ 01کس ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرا پڑا ملا ، جس نے دریافت پر اپنا نام و پتہ جمشید ولد غلام شبیر قوم بڑینگ سکنہ سیداں والی کھوئی نواب پور روڈ ملتان بتلایا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا جس کی تصدیق ریسکیو 1122 نے کی ، جب کہ اس کا ہمراہی ساتھی رات کی تاریکی میں قریبی باغ آم کی جانب فرار ہوگیا۔

ملتان: ہلاک شدہ ڈاکو جمشید بڑینگ کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا جو کہ رابری معہ قتل ، سرقہ بالجبر اور دوران واردات فائرنگ کرنے کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

ملتان: ہلاک شدہ ڈاکو کے قریب پڑا ہوا پسٹل 30 بور اور جامع تلاشی لینے پر مذکورہ کے قبضہ سے 01 موبائل فون برآمد ہوا جو بذریعہ ایپ چیک کرنے پر مقدمہ نمبر 1896/25 392 تھانہ مظفرآباد میں مسروقہ پایا گیا۔ جب کہ کچھ فاصلہ پر فرار شدہ ڈاکو کی چھوڑی ہوئی موٹرسائیکل CD70 بھی برآمد ہوئی جس کو بذریعہ ایپ چیک کرنے پر موٹرسائیکل مقدمہ نمبر 2285/25 بجرم 392ت پ تھانہ کینٹ میں مسروقہ شدہ پائی گئی۔

ملتان: سی سی ڈی ملتان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ملتان: عوام کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا سی سی ڈی کی اولین ترجیح ہے۔

10/09/2025

یا اللہ رحم۔
جلالپور شہر کو فوراََ خالی کر دیں۔
شہر کو بچانے والا بند ٹوٹ گیا۔
سورس ملتان پولیس

10/09/2025

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ملتان پہنچ گئیں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ملتان اور جلال پور پیر والا کا فضائی جائزہ

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا مشاہدہ کیا

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف جلالپور پیروالا روانہ

09/09/2025

جلال پور پیر والہ ضلع ملتان کے فضائی مناظر!

09/09/2025

سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ایس پی کینٹ کائنات اظہر نے شیر شاہ ریزرو فورس کو ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی اور متاثرہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔
ایس پی کینٹ نے ریلیف کیمپوں اور ریسکیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

09/09/2025

ملتان ٹریفک الرٹ
9 ستمبر 2025
ملتان سے مظفر گڑھ روڈ (شیر شاہ روڈ) پل دریائے چناب ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ بہاولپور بائی پاس چوک، ناگ شاہ چوک، نواب ہوٹل، پل چناب دونوں اطراف اور مظفر گڑھ سے ٹریفک کو ڈائیورشن دی گئی ہے۔
شہری موٹروے ملتان سے سکھر کا راستہ استعمال کریں۔
ترجمان:
سٹی ٹریفک پولیس ملتان

Want your organization to be the top-listed Government Service in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Multan
60000