HumAwam Digital
Hum Awam digital is the Swat based news and media platform highlighting social, economic, political and psychological issues.
نوشہرہ
تحریک انصاف کی طرف سے 27 ستمبر کو احتجاجی دھرنا کے اعلان پر وفاقی حکومت نے موٹروے ایم ون اسلام آباد اور خیبر پختونخواہ سے پنجاب جانے والے راستوں کے کناروں پر دس روزقبل بڑے بڑے کنٹینرز۔اور ریت سے بھری بوریاں رکھ کر سڑکیں بلاک کرنے کے انتظامات مکمل کرلی ہیے جبکہ جگہ جگہ پولیس ناکہ بندیوں میں مشکوک آفراد کی نگرانی بھی شروع کردی ہیے
17/09/2026
سوات(ہم عوام ڈیجیٹل) سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ غالیگے میں ڈاٹسن ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے بریکوٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز غالیگے گمبت بلوکلے میں ڈاٹسن ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی اور الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈاٹسن میں سوار سیف الرحمان ولد قلندر جان ساکن نری بنڑ کنڈاک موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ پانچ افراد جن میں ضیاالرحمن ولد نجیم ، جمیل ولد قلندر، شعیب ولد نجیم، عمر ولد شعیب اور راضی مند ولد طوطی شامل ہیں شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امدا دکیلئے بریکوٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعے کی اطلاع پر غالیگے پولیس نے رپورٹ درج کر لی
آخر کار انتظامیہ نے ابنائے قمبر (سٹی سنٹر ) کو کھولنے کا فیصلہ کر دیا
17/09/2026
سوات مینگورہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 212 گرام ہیروئن اور 9 لیٹر شراب برآمد، 4 ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان میں سلمان اللہ، ضیاء اللہ، جنید اور حضرت علی شامل
سوات منگلور گراؤنڈ میں پشتے کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف، پرانی سیمنٹ اور بڑے پتھروں سے بھرائی
17/09/2026
قمبر سٹی سنٹر میں نکاسی آب کے مسئلے کا مستقل حل اولین ترجیح، ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کا جاری کام کا تفصیلی معائنہ
سوات (ہم عوام ڈیجیٹل )ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت نے قمبر سٹی سنٹر کا دورہ کرکے نکاسی آب کے دیرینہ مسئلے کے مستقل حل کے لیے جاری کام اور اب تک ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے موقع پر موجود رہتے ہوئے نکاسی آب کے مختلف مقامات، نالوں، پانی کے گزرگاہوں اور ان مقامات کا خود معائنہ کیا جہاں پانی کے بہاؤ میں رکاوٹیں درپیش تھیں۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر سوات نے علاقے کے رہائشیوں، دکانداروں اور دیگر مقامی افراد سے ملاقات کی، ان کے تحفظات اور تجاویز توجہ سے سنیں اور انہیں یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ قمبر سٹی سنٹر میں نکاسی آب کے مسئلے کے پائیدار حل کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔اس موقع پر واسا سوات کا عملہ اور متعلقہ کنٹریکٹر کی ٹیم مسلسل کام میں مصروف پائی گئی۔ نکاسی آب کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے مختلف مقامات پر بند نالوں کو کھولنے، ان کی صفائی، کھدائی اور ضرورت کے مطابق انہیں کشادہ کرنے کا کام جاری ہے تاکہ پانی کے بہاؤ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر سوات نے جنرل منیجر آپریشنز واساسوات اور متعلقہ کنٹریکٹر سے بھی موقع پر ملاقات کی اور جاری کام، درپیش مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کیں کہ کام کو اولین ترجیح دیتے ہوئے مزید تیز کیا جائے اور دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لا کر نکاسی آب کے مسئلے کے مستقل حل کی جانب پیش رفت یقینی بنائی جائے۔ڈپٹی کمشنر سوات نے محض مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے بجائے نکاسی آب کے مختلف پوائنٹس اور پانی کی گزرگاہوں کا خود موقع پر جا کر معائنہ کیا ا ور متعلقہ حکام کو موقع کی صورتحال کے مطابق ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ کام کے معیار اور پانی کے بلا تعطل بہاؤ کو یقینی بنایا جائے تاکہ مسئلے کا عارضی نہیں بلکہ دیرپا اور پائیدار حل ممکن ہو۔دورے کے موقع پر مقامی رہائشیوں، دکانداروں اور دیگر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سوات کی جانب سے مسئلے کے حل کے لیے مسلسل نگرانی، ذاتی دلچسپی اور موقع پر عملی اقدامات کو سراہا۔ مقامی افراد نے نکاسی آب کے دیرینہ مسئلے پر ضلعی انتظامیہ کی توجہ اور جاری کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ اپنے تعاون کو جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت اور پائیدار حل ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے اور قمبر سٹی سنٹر میں نکاسی آب کے مسئلے کے حل تک متعلقہ اداروں کے کام اور پیش رفت کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اداروں اور مقامی آبادی کے باہمی تعاون سے قمبر سٹی سنٹر کے نکاسی آب کے دیرینہ مسئلے کے مستقل اور پائیدار حل کے لیے عملی پیش رفت جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
17/09/2026
سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کی تیاریوں کا جائزہ
سوات (ہم عوام ڈیجیٹل )ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی زیرِ صدارت اجلاس میں نومبر 2026 کی ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بچیوں کی ویکسینیشن کے لیے محکمہ صحت، تعلیمی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان رابطہ کاری، متعلقہ عمر کی طالبات کے اعدادوشمار اور والدین کی آگاہی سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بر سوات عبداللہ اور سوات و بر سوات کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ایس پی آپریشنز سوات پولیس، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات، ای پی آئی کوآرڈینیٹر، عالمی ادارہ صحت کے ایریا کوآرڈینیٹر، این سٹاپ آفیسر، محکمہ تعلیم اور پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ اتھارٹی کے نمائندوں، ضلعی و تحصیل خطباء، مہتمم وفاق المدارس اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر انور جمال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایچ پی وی ویکسینیشن مہم 2 سے 14 نومبر 2026 تک چلائی جائے گی۔ مہم کے تحت ضلع سوات میں 9 سے 14 سال کی عمر کی ایک لاکھ 90 ہزار 204 بچیوں کو ویکسین لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس مہم کا مقصد بچیوں کو مستقبل میں سرویکل کینسر سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔اجلاس میں سرکاری و نجی سکولوں کی متعلقہ عمر کی طالبات کا جماعت وار ریکارڈ جمع کرنے اور سکول انتظامیہ کے ساتھ رابطے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ سکول کے نام، یونین کونسل، طالبات کی تعداد اور فوکل پرسن کے رابطہ نمبر کی فراہمی کو منصوبہ بندی کے لیے ضروری قرار دیا گیا، تاکہ محکمہ صحت کی ٹیمیں ہر تعلیمی ادارے کے لیے مناسب انتظامات کرسکیں۔ڈپٹی کمشنر سوات نے محکمہ صحت کے حکام اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ محکمہ تعلیم اور نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر مہم کی تیاری بروقت مکمل کریں۔ سکول انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جائے اور والدین کو مہم کے شیڈول اور ویکسینیشن کے مقصد سے پہلے ہی آگاہ کیا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی آگاہی کے لیے علمائے کرام، ضلعی و تحصیل خطباء اور وفاق المدارس کے نمائندوں کا تعاون بھی حاصل کیا جائے۔ والدین تک درست اور واضح معلومات پہنچائی جائیں اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعلیمی اداروں کا تعاون یقینی بنایا جائے، تاکہ مقررہ عمر کی بچیوں کی ویکسینیشن کے اہداف حاصل کیے جاسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
17/09/2026
صوابی (ہم عوام ڈیجیٹل )باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں مریضوں کے تحفظ اور معیاری علاج سے متعلق ایک روزہ تربیتی ورکشاپ*
*صحت سے متعلق پالیسیوں کا مؤثر نفاذ محفوظ اور معیاری مریض نگہداشت کے لیے ناگزیر ہے، ڈاکٹر کومل فضا*
صوابی: باچاخان میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی صوابی میں پالیسی سے عمل تک اور صحت کی دیکھ بھال کے معیار اور تحفظ کو مظبوط بنانے پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس میں صوبے کے تمام تدریسی ہسپتالوں سے 70 سے زائد طبی ماہرین، افسران اور نمائندوں نے شرکت کی.
باچا خان میڈیکل کمپلیکس کے ترجمان کے مطابق ورکشاپ میں بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، مردان میڈیکل کمپلیکس، لیڈی ریڈنگ ہسپتال، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس، ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔
ترجمان نے بتایا کہ ورکشاپ کا مقصد صحت سے متعلق پالیسیوں کے عملی نفاذ، مریضوں کے تحفظ، طبی نظم و نسق، قواعد و ضوابط کی پابندی اور علاج کے معیار میں بہتری کے نظام کو مزید مؤثر بنانا تھا۔
ورکشاپ کی ماسٹر ٹرینیر ڈاکٹر کومل فضا، ڈائریکٹر کلینیکل گورننس اینڈ کوالٹی، نووا کیئر ہسپتال اور رکن بورڈ آف گورنرز باچا خان میڈیکل کمپلیکس تھیں۔ انہوں نے اپنے تربیتی سیشنز میں ادارہ جاتی پالیسیوں کو روزمرہ طبی اور انتظامی امور میں مؤثر انداز سے نافذ کرنے، قواعد پر عمل درآمد بہتر بنانے اور مریضوں کے تحفظ کے نظام کو مضبوط کرنے کے عملی طریقوں پر روشنی ڈالی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈین و چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر شمس الرحمان نے ورکشاپ کے انعقاد کو سراہا اور طبی تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور معیار میں بہتری کے لیے ادارے کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے ڈاکٹر کومل فضا اور مختلف طبی تدریسی اداروں سے آنے والے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں مریضوں کے تحفظ، طبی نگہداشت، پالیسیوں کے نفاذ اور علاج کے معیار میں بہتری کے لیے جاری اقدامات پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر قائم مقام میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سیما گل نے شعبہ معیار کی کاوشوں کو سراہا اور ڈاکٹر کومل فضا کی پیشہ ورانہ معاونت اور ادارے میں مریضوں کے تحفظ اور بہتر طبی معیار کے فروغ میں دلچسپی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
فوکل پرسن کے مطابق ورکشاپ کے انتظامات سعید افسر، منیجر کوالٹی ایشورنس، اور عروج امجد، کوالٹی ایشورنس آفیسر نے انجام دیے۔
ورکشاپ کے اختتام پر ڈاکٹر کومل فضا کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی شیلڈ پیش کی گئی جبکہ تمام شرکاء میں تربیتی اسناد تقسیم کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق باچا خان میڈیکل کمپلیکس، ایم ٹی آئی صوابی میں مریضوں کے تحفظ، علاج کے معیار میں بہتری اور طبی عملے کی مسلسل پیشہ ورانہ تربیت کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
سرخی
Category
Website
Address
Mingora
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when HumAwam Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.