Government Graduate College Layyah

Government Graduate College Layyah

Share

It is an unofficial page of Government Graduate College Layyah. All news and events about institution will be shared on this page.

10/05/2026

*گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ*
*والدین اساتذہ میٹنگ (PTM) – انٹرمیڈیٹ کلاسز*

محترم والدین اور عزیز طلبہ،
السلام علیکم!
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ-I اور پارٹ-II کے تمام طلبہ کی *والدین اساتذہ میٹنگ* 11 مئی 2026 بروز سوموار* *صبح 9:00 بجے* کنٹرولر آفس میں منعقد ہوگی۔
میٹنگ کا مقصد طلبہ کی تعلیمی کارکردگی، حاضری، حالیہ ٹیسٹوں کے نتائج اور آئندہ امتحانات کی تیاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنا ہے۔
تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کے ہمراہ وقت کی پابندی کے ساتھ ضرور تشریف لائیں۔ آپ کا تعاون طلبہ کی تعلیمی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔
منجانب: پروفیسر ڈاکٹر سجاد حسین
پرنسپل
گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ

Photos from Government Graduate College Layyah's post 05/05/2026

4 مئی یوم شہادت فتح علی (ٹیپو سلطان)

04/05/2026

حکومت پنجاب کی جانب سے کالج کو فراہم کی گئی دو بسوں کا افتتاج محترمہ سمیعہ عطاء شہانی صاحبہ ایم۔ پی۔ اے نے فیتہ کاٹ کر فرمایا۔

Photos from Government Graduate College Layyah's post 03/05/2026

گذشتہ روز گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ کا دوسرا کانووکیشن کالج ہال میں منعقد ہوا۔ مختلف شعبوں کے سیشن 24-2020ء کے طلباء و طالبات میں ٹرانسکرپٹس تقسیم کیے گئے۔ محترمہ سمیعہ عطاء شہانی ایم۔ پی۔ اے مہمان خصوصی تھیں۔ صدارت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر سجاد حسین (پرنسپل) نے سر انجام دیئے۔ تقریب میں طلباء و طالبات کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ انتہائی کم فیس اور کم وسائل میں سائنس کی ڈگری کا حصول آسان کام نہیں تھا۔ ادارہ کے سٹاف اور پرنسپل نے کم وسائل اور بے انتہا دشواریوں کے باوجود علاقہ تھل جیسے پسماندہ علاقے میں سائنس کی تعلیم کو سہل بنا دیا ہے۔ ہزاروں طلبہ گذشتہ چند سالوں میں گریجویشن کی تعلیم مکمل کر چکے ہیں۔ ادارے کے طلبہ ادارے کا ایک روشن چہرہ ہیں جو یہاں سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد ملکی اور غیر ملکی یونیورسٹیوں میں داخلوں کے بعد کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں۔

01/05/2026

پوم مزدور۔۔
ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات۔۔

01/05/2026

The 2nd Convocation of Government Graduate College Layyah will be held on May 2, 2026 (Saturday), marking a proud milestone in the institution’s academic journey. The ceremony will bring together graduating students, faculty, parents, and esteemed guests to celebrate the hard work, dedication, and achievements of the college’s scholars. Certificates will be conferred upon students from various disciplines, recognizing their academic excellence and preparing them to contribute meaningfully to society. This convocation reflects the college’s continued commitment to quality education and its vital role in empowering the youth of Layyah for a brighter future.
With hope for the Best..

Prof. Dr. Sajjad Hussain
(Principal)

Photos from Government Graduate College Layyah's post 28/04/2026

گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ میں پری فرسٹ ائیر کلاسز کا آغاز ہوگیا۔ پہلے روز طلبہ میں مفت کتابیں تقسیم کی گئیں اور جوس سے تواضع کی گئی۔ اپنے خطاب میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سجاد حسین نے کالج کا مجموعی تعارف پیش کیا۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ کو (جس کی بنیاد 1958ء میں رکھی گئی) علاقہ تھل کا قدیم ترین کالج ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ ادارے نے ایسی ہستیاں پیدا کی جنہوں نے ملک بھر میں نام بنایا۔ ہزاروں کی تعداد میں ڈاکٹرز ، انجینئرز ، آرمی آفیسرز ، سیاست دان اور بیوروکریسی میں شامل افراد گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ سے فارغ التحصیل اور ادارے کی پہچان ہیں۔
اپنے بچوں بہتر مستقبل کے لیے گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ ہی آپ کا درست انتخاب ہے۔
¤ نمایاں خصوصیات ¤
▪︎معیاری تعلیم
▪︎کم فیس
▪︎تعلیمی وظائف
▪︎لیپ ٹاپ سکیم
▪︎ای۔ بائیک سکیم
▪︎کھیل کے وسیع میدان
▪︎ہم نصابی سرگرمیاں

27/04/2026

سرکاری کالج ۔۔۔ معیاری کالج

🌸 جماعت نہم پاس کرنے والے طلبہ کے لیے اہم اعلان! 🌸
الحمدللہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے عین مطابق گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ میں 10th کلاس کے امتحانات سے فری ہونے والے طلبہ کا وقت ضائع ہونے سے بچانے کے لیے رزلٹ سے پہلے ہی

🎓 27 اپریل 2026ء سے فرسٹ ایئر کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔

اگر آپ بہترین مارکس کے ساتھ
✨ اعتماد
✨ شعور
✨ کردار
✨ اور ایک روشن مستقبل
چاہتے ہیں، تو یہ ادارہ آپ کے لیے ہے۔
یہ وہ تعلیمی ماحول ہے جہاں:
📍 اعلیٰ تعلیم یافتہ، تجربہ کار اور مخلص اساتذہ نہ صرف پڑھاتے ہیں بلکہ رہنمائی بھی کرتے ہیں،
📍 ساز و سامان سے آراستہ سائنس اور جدید کمپیوٹر لیبارٹریز کتابی علم کو عملی مہارت میں بدل دیتی ہیں،
📍 کشادہ، روشن اور ہوا دار کلاس رومز سیکھنے کے عمل کو خوشگوار بناتے ہیں،
📍 سرسبز و شاداب ماحول ذہنی سکون اور مثبت سوچ کو فروغ دیتا ہے،
📍 صاف ستھرا کیفے ٹیریا طلبہ کی سہولت کا خاص خیال رکھتا ہے،
📍 اور سب سے بڑھ کر مستحق طلبہ کے لیے ، پیف، مورا، دیگر تعلیمی وظائف اور فیس میں خصوصی رعایت جیسے سہولیات دستیاب ہیں۔

❗ ذرا سوچیے
کیا چند کمروں پر مشتمل، مہنگی ٹیوشن اکیڈمیاں یہ سب فراہم کر سکتی ہیں؟
نہ وسیع ماحول،
نہ ہم نصابی سرگرمیاں،
نہ کردار سازی،
نہ ذہنی و سماجی تربیت۔
🎯 گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ میں صرف نصاب نہیں پڑھایا جاتا، بلکہ طلبہ کی مجموعی تربیت، خود اعتمادی، اظہارِ خیال اور مستقبل کی تیاری پر فوکس کیا جاتا ہے۔
اس لیے وقتی سہولت کے دھوکے سے نکلیں،
ٹیوشن اکیڈمیوں کے دباؤ سے خود کو بچائیں،
اور ایک ایسے سرکاری ادارے کا انتخاب کریں
جو کم خرچ میں معیاری تعلیم، عزت، تحفظ اور روشن راستہ فراہم کرتا ہے۔ 🌷
✨ 27 اپریل سے باقاعدہ کلاسز شروع چکی ہیں
آئیے،
ضلع کے بہترین سرکاری کالج کا حصہ بنیں
اور اپنے خوابوں کو مضبوط بنیاد دیں۔
🌺 گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ 🌺
معیار، اعتماد اور مستقبل کی ضمانت 💖
مزید معلومات کے لیے کالج آفس سے رابطہ کریں۔
📞0606920217

Photos from Government Graduate College Layyah's post 26/04/2026

جماعت دہم کے امتحانات سے فارغ التحصیل طلباء کے لیے خوشخبری۔۔
گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ میں فری پری فرسٹ ائیر کلاسز کا آغاز۔۔ 27 اپریل بروز سوموار سے۔۔

▪︎پی ایچ۔ ڈی اور ایم۔ فل اساتذہ
▪︎بہترین تعلیمی ماحول
▪︎ہم نصابی سرگرمیاں
▪︎غریب طلبہ کے لیے فیس میں رعایت
▪︎سکالرشپس
▪︎کھیل کے وسیع میدان

آئیے ہم فروغ علم کے لیے کوشاں ہیں۔ اپنے بچے کے بہترین مستقبل کے لیے گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ کا انتخاب کیجیے۔
بچوں کی کامیاب زندگی کے لیے والدین کے ساتھ قدم بہ قدم۔۔۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ۔۔
پروفیسر ڈاکٹر سجاد حسین
(پرنسپل)

25/04/2026

سرکاری کالجز۔ معیاری کالجز
جماعت نہم کے نتائج کی بنیاد پر پری فرسٹ ائیر کلاسز کا آغاز 27 اپریل 2026ء سے۔۔
*نمایاں خصوصیات*
▪︎انتہائی کم فیس
▪︎تجربہ کار پی ایچ۔ ڈی اور ایم۔ فل اساتذہ
▪︎ہونہار ، پیف اور مورا سکالرشپس
▪︎کھیل کے وسیع میدان
▪︎ہم نصابی سرگرمیاں
▪︎ہفتہ وار اور ماہانہ ٹیسٹ سسٹم
▪︎پی۔ ٹی۔ ایم کے ذریعے والدین سے مسلسل رابطہ
▪︎کیریئر کے انتخاب میں رہنمائی
کالج کے طلبہ دنیا بھر میں ادارے کی پہچان ہیں۔۔
پروفیسر ڈاکٹر سجاد حسین
(پرنسپل)

Want your school to be the top-listed School/college in Leiah?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


College Road
Leiah