Awaz-e-Layyah
Layyah Ki Awaz
Authentic, timely, and unbiased news from District Layyah
The true voice of public issues, facts, and ground reports۔
لیہ:محلہ ابراہیم کمرے کی چھت گرنے کا واقعہ، 4 افراد ملبے تلے دب کر زخمی۔ ریسکیو
لیہ:ابتدائی معلومات کے مطابق پرانی چھت پر اضافی وزن ڈالنے کے باعث چھت گر گئی۔ ریسکیو
لیہ:ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملبے کے نیچے سے 2 افراد کو بحفاظت نکالا۔ ریسکیو
لیہ:زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو
06/05/2026
بھکر: آصف پل چیک پوسٹ پر بڑی کارروائی، 850 گٹو گندم برآمد
ضلع بھکر میں آصف پل چیک پوسٹ پر پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں گندم برآمد کر لی۔ کارروائی انچارج حاجی مظہر عباس کی سربراہی میں کی گئی، جبکہ اے ایس آئی آصف حسین شاہ نے ٹیم کے ہمراہ مشکوک ٹرالر کو روک کر تلاشی لی۔
چیکنگ کے دوران ٹرالر سے 850 گٹو گندم برآمد ہوئی، جسے فوری طور پر قبضے میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق برآمد شدہ گندم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسپکٹر زبیر غوری کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔
06/05/2026
اوگرا نے مئی 2026 ایل پی جی صارفین کے لیے نئی قیمت جاری کر دی
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 31 پیسے کمی، نئی قیمت 303 روپے 81 پیسے مقرر
نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو استعمال کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے کمی ہوئی
کمی کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3584 روپے 90 پیسے ہو گئی
اپریل میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 3588 روپے 59 پیسے مقرر تھی
05/05/2026
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ:
شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے
لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے ژوب (بلوچستان) میں جام شہادت نوش کرگئے
ہر ملازم کی تصدیق کریں اور گھوسٹ ایمپلائز ختم کریں۔ مالی لیکجز اور جعلی بلنگ روکیں۔ یو سی سطح پر درست ڈیپلائمنٹ یقینی بنائیں۔ سرکاری عملہ عوام کی امانت ہے اسے ذاتی استعمال سے بچائیں۔ ٹیکنالوجی کے ذریعے مکمل نگرانی کریں۔ ڈور ٹو ڈور صفائی کو ہر علاقے تک لے جائیں یہی اصل کارکردگی کا معیار ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف
05/05/2026
سکول کی حدود میں طالب علم کی کرنٹ لگنے سے وفات 🥹۔۔ سکول سٹاف معطل ۔۔پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی۔ گزارش ہے کہ
کرنٹ بجلی کے بورڈ کھلی تاریں میٹر وغیرہ ان سب کچھ کا چیک اینڈ بیلنس لازمی رکھا کریں۔
05/05/2026
إنَّالِلّٰہ وَإنَّاإِلَیہِ راجِعُون
شیخ الحدیث مولانا ادریس قاتلانہ حملے میں شہادت نوش کرگئے
05/05/2026
تلاش برائے لواحقین۔
طارق سویٹس چوبارہ روڈ کے قریب 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔ تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ منتقل کر دیا گیا ۔ لواحقین کی تلاش جاری۔
جمن شاہ اسکینڈل: طالبہ کا عدالت میں بیان، پرنسپل کے خلاف کارروائی، تعلیمی اداروں میں تحفظ کے سوالات شدت اختیار کر گئے
تھانہ کوٹ سلطان کی حدود میں واقع اقراء پبلک اسکول کے مبینہ طالبہ زیادتی اور نکاح کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ متاثرہ طالبہ نے عدالت میں دفعہ 164 کے تحت اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے، جس کے بعد عدالت نے ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
پولیس نے ابتدائی طور پر ملزم کو ڈسچارج کرنے کی رپورٹ دی تھی، تاہم عدالت نے اس مؤقف سے اتفاق نہیں کیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق کیس میں چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت بھی کارروائی تجویز کی جا رہی ہے۔
علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کیس میں مبینہ معاون افراد، نکاح خواں اور دیگر کرداروں کو بھی شاملِ تفتیش کیا جائے۔
ایس ایچ او کوٹ سلطان کے مطابق پولیس قانون کے مطابق کارروائی کر رہی ہے اور یونین کونسل کو بھی چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا تاکہ مزید قانونی اقدامات کیے جا سکیں۔
یہ واقعہ ایک بار پھر تعلیمی اداروں میں طالبات کے تحفظ، نگرانی کے نظام اور اساتذہ کے اختیارات پر سنگین سوالات اٹھا رہا ہے۔ شہریوں اور والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں شفاف نگرانی، سخت احتساب اور بچوں کے تحفظ کے لیے مؤثر نظام فوری طور پر نافذ کیا جائے۔
04/05/2026
پنجاب میں نرسری سے بارہویں جماعت تک تعلیمی نصاب مرحلہ وار تبدیل کرنے کا فیصلہ
نصاب کو دو مراحل میں تبدیل کیا جائے گا پہلے مرحلے میں نرسری سے پانچویں جماعت
دوسرے مرحلے میں چھٹی سے بارہویں جماعت پرائمری سطح پر مختلف مضامین کو کم کرنے پر غور جاری ہے
نصاب میں جدت اور ماحولیاتی تعلیم کے موضوعات شامل کیے جائیں گے
پیکٹا کے سی ای او موسیٰ علی بخاری کے مطابق نصاب میں تبدیلی کے لیے وقت درکار ہے
نئے نصاب کا آئندہ تعلیمی سال میں نفاذ قبل از وقت ہو گا عالمی معیار کے مطابق نصاب ڈھالنے پر کام جاری
پہلی جماعت میں گنتی کی حد کو بھی عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کی تجویز زیر غور ہے
04/05/2026
*پنجاب میں زمین کے تنازعات کے فوری حل کیلئے ثالثی کمیٹیوں کی تشکیل کا فیصلہ*
اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی مقامی کمیٹی فیصلے کرے گی
اسسٹنٹ کلیکٹر، گرداور، نمبردار اور مقامی نمائندے کمیٹی کا حصہ ہوں گے
چھوٹے زمینی تنازعات اب تحصیل و گاؤں کی سطح پر ہی نمٹائے جائیں گے
اقدام کا مقصد عدالتوں کے چکر اور اخراجات میں کمی اور فوری انصاف کی فراہمی ہے
04/05/2026
*بااثر زمیندار شفیق خان پاپا سیال نامی شخص کی 9 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی*
9 سالہ بچہ روتا رہا مِنتیں کرتا رہا لیکن اس جلاد نُما انسان نے اپنی ہوس مٹانے کے لئے بچے کی کم عمری کا خیال بھی نہ کیا۔ والد محمد سلیم نے سی سی ڈی ضلع خانیوال سے اپیل کی ہے کہ ایسے درندوں کو سخت سزا دی جائے۔
تھانہ سٹی کبیروالا میں اس واقعے کا مقدمہ (ایف آئی آر نمبر 399/26) درج کر لیا گیا،
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Layyah