Pukkar-e-Layyah
Haq Sach ki Awaz
01/06/2026
ڈاکٹر سرمد شاہ جنرل سرجن کی جانب سے شبیر میڈیکل کمپلیکس میں مریضوں کے علاج معالجے کا آغاز کردیا گیا افتتاحی تقریب میں صدر انجمن تاجران تاجر اتحاد گروپ طارق محمود پہاڑ،شبیر میڈیکل کمپلیکس کے سرپرست حاجی غلام شبیر ،ڈاکٹر خالدشبیر، مخدوم اسمعیل شاہ قریشی،مخدوم لال حسین شاہ قریشی ،مخدوم سکندرحیات شاہ ایڈوکیٹ ،،ماسٹر غضنفر شاہ ،فزیشن ڈاکٹر حماد الرحمن ،ڈاکٹر اسمعیل ،ڈاکٹر غضنفر مختار چائلڈ سپشلسٹ،سرجن ڈاکٹر نعیم سیال ،ڈاکٹر ریاض چائلڈ سپشلسٹ ،ڈاکٹر محمد عارف ڈاکٹر عابد جواد ماہر امراض دل ڈاکٹر شمشاد شاہ ای این ٹی ،ملک خالد بھمب ،سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی
01/06/2026
۔
درخواست برائے چھانٹی/کٹائی درختان (چائلڈ پارک)
بخدمت جناب اسسٹنٹ کمشنر صاحب،
تحصیل کروڑ لعل عیسن، ضلع لیہ۔
: درخواست برائے چھانٹی و کٹائی درختان چائلڈ پارک بوجہ خطرہ جانی و مالی نقصان
جنابِ عالی،
نہایت ادب کے ساتھ گزارش ہے کہ ہم سائلین محلہ خضر آباد وارڈ نمبر 5۔ کروڑ لعل عیسن کے رہائشی ہیں۔ ہمارے گھروں کے قریب واقع چائلڈ پارک میں۔تقریباسن۔1997۔سے بہت پرانے اور بڑے بڑے درخت موجود ہیں۔
ان درختوں کے حوالے سے درج ذیل مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ شدید تشویش میں مبتلا ہیں:
: جب بھی تیز ہوا یا آندھی چلتی ہے، تو ان درختوں کے بڑے بڑے سوکھے اور بھاری حصے (ٹہنیاں) ٹوٹ کر نیچے گر جاتے ہیں۔اور ان درختوں کے نیچے واپڈا کی ہیوی تاریں اور پول۔کھمبے بھی ہیں
چونکہ یہ بچوں کا پارک ہے، یہاں ہر وقت بچے کھیلتے ہیں اور بزرگ سیر کے لیے آتے ہیں۔ کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے اور کوئی جانی نقصان ہو سکتا ہے۔نیز۔گذشتہ رات تقریبا9بج کر 20 منٹ پر پارک کے ایک سفیدے کا بڑا حصہ بغیر ہوا اور آندھی کے نیچے آگرا۔شکر ہے کہ کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا۔
آپ سے انتہائی مودبانہ و مخلصانہ گزارش ہے کہ پارک کی انتظامیہ یا متعلقہ محکمہ (ٹی ایم اے / پارک کمیٹی) کو فوری احکامات جاری کیے جائیں تاکہ ان درختوں کی مناسب چھانگائی (چھانٹی) کروائی جائے، اور خطرناک حد تک جھکی ہوئی اور سوکھی ٹہنیوں کو کاٹا جا سکے۔ تاکہ محلے کے بچے اور اہل علاقہ کسی بھی بڑے جانی یا مالی نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔نیز اگر اس درخواست کے بعد بھی انتظامیہ کوئی عملی کام نہیں کرتی۔تو کوئی بھی جانی مالی نقصان ہوا تو انتظامیہ ذمہ دار ہو گی
آپ کی عین نوازش ہوگی۔
العارض:
محلہ خضر آباد وارڈ نمبر 5، کروڑ لعل عیسن۔
لیہ۔
01/06/2026
پیارے بھائی ایکسائز انسپکٹر رانا محمد اکرم کے صاحبزادے رانا محمد عون نے ڈاکٹر آف میڈیکل امیجنگ سائنسز
ریڈیوگرافر (ایکسرے، ایم آر آئی، سی ٹی اور الٹراساؤنڈ سپیشلسٹ ) میں اپنی تعلیم مکمل کرلی اور یونیورسٹی آف لاہور کے ۲2026کی کانووکیشن میں اپنی ڈگری وصول کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں طارق محمود پہاڑ صدر تاجر اتحاد گروپ
29/05/2026
لیہ: دمبہ بند کے قریب لالہ کریک دریائے سندھ میں محمد ایوب ولد محمد افضل عمر14 سالہ ذہنی معذور لڑکا دریا میں ڈوب گیا، ریسکیو 1122 کی امدادی کارروائیوں کے ذریعہ ڈیڈ باڈی نکال لی گئی
29/05/2026
لیہ( نامہ نگار) چکنمبر 135 ٹی ڈی اے میں بچوں کی معمولی لڑائی پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے باعث متعدد افراد زخمی جھگڑے کے دوران ڈنڈوں اور سخت اشیاء کے استعمال سے زخمی ہونے والے افراد کو سر، چہرے، کندھوں اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں جبکہ ایک متاثرہ شخص میں کلائی کے فریکچر کا شبہ ظاہر کیا گیا ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر زخمیوں کا طبی معائنہ کیا، ابتدائی طبی امداد اور زخموں کی ڈریسنگ کے بعد تمام 5 متاثرین کو پولیس کی موجودگی میں مزید علاج کے لیے DHQ ہسپتال لیہ منتقل کر دیا واقعہ سے متعلق مزید قانونی کارروائی متعلقہ پولیس کی جانب سے جاری ہے،
لیہ۔ستھرا پنجاب کی ٹیمیں چوک اعظم میں سڑکوں کی دھلائی کرتے ہوئے
لیہ ۔مینجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب شبیر احمد ڈوگر کی ورکرز سے ملاقات
کروڑ لعل عیسن کا واحد چلڈرن پارک عید کے موقع پر خواتین بچوں سمیت فیملیز کا رش بڑھ گیا ٹریفک پولیس ریسیکیو ،اور پیرا فورس کے جوان کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ڈیوٹی پر مامور
بستی اتلیرا کا ٹرانسفارمر عارضی طور پر تبدیل کردیا گیا
کروڑ لعل عیسن ،،مقبول ٹاؤن کا ٹرانسفارمر رات سے خراب مکینوں کو شدید دشواری محکمہ کے حکام اطلاع کے باوجود اب تک نہیں پہنچے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Layyah
31100