Layyah Educators

Layyah Educators

Share

Whatsapp for any query 03060222316

03/04/2026

تیل اگر موجود ہے اور جہاز بھی آرہے ہیں تو اس قدر مہنگا کرنے کی کوئی وجہ سمجھا سکتا ہے؟
مطلب ایسا کیوں؟

26/03/2026

"جب سکول کھلے ہوں تو کچھ والدین بچوں کو بھیجنے میں دلچسپی نہیں لیتے، مگر جیسے ہی تعطیلات ہوتی ہیں، ان کو فکر لاحق ہو جاتی ہے کہ سکول کب دوبارہ کھلیں گے

24/03/2026

سیف سٹی کیمرے بھکر activate ہو گئے ہیں۔۔۔
کن غلطیوں پر فوری ای چالان ہوگا ،،،
جانیے
ہیلمٹ و نمبر پلیٹ کے علاؤہ ای چالان کن کن چیزوں پر ہوگا۔
۔ موٹر سائیکل پر 3 یا اس سے زائد سواریوں پر ای چالان
۔ wrong Way پر ای چالان
۔ گاڑی میں سیٹ بیلٹ نہ ہونے پر ای چالان
۔ آور سپیڈ و آور لوڈنگ پر ای چالان
۔ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال پر ای چالان
۔ کسی بھی قسم کی ون ویلنگ پر ای چالان

24/03/2026

Till date no extension of holidays.

24/03/2026

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 15 اپریل تک چھٹیاں بڑھنے کا امکان

23/03/2026

اگر ایران کی الیکٹریکل تنصیبات پر حملہ ہوا تو تمام خطہ پتھر کے زمانے میں پہنچادیں گے ، دنیا اندھیروں میں جانے کےلیے تیار رہے، ایران

23/03/2026

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کمی، سونا 43 ہزار 600 روپے سستا، فی تولہ 4 لاکھ 47 ہزار 762روپے کی سطح پر آگیا.

20/03/2026

ایران نے جو اب تک نہیں کیا 🤫🤔

دنیا اب اس فکر میں پڑ گئی ہے اگر فارسیوں نے انٹرنیٹ کیبلز کاٹ دی تو کیا ہوگا ۔۔۔۔ ؟

یاد رکھیں جس ریاست کو تباہ کرنے کی پوری پوری منصوبہ بندی کر لی گئی ہو وہ خود کشی پر بھی اتر سکتی ہے ۔۔۔

ہم تو ڈوبیں ہیں صنم ۔ تم کو بھی لے ڈوبیں گے

والے حالات بن سکتے ہیں۔۔۔

دنیا کا انٹرنیٹ 97 فیصد سمندروں سے گزرنے والی کیبلز پر چلتا ہے ۔۔۔ یعنی ان کیبلز نے دنیا کو ڈیجیٹلی جوڑ رکھا ہے ۔۔۔
اگر ایران نے خلیج فارس اور بحرہ احمر میں انٹرنیٹ کاٹ دیا تو ۔۔۔

اس سے ہوگا کیا

1۔۔۔ کچھ ممالک جیسا کہ کویت، قطر، بحرین، سعودی عرب، امارات، ایران کے کچھ حصوں اور عراق وغیرہ کا انٹرنیٹ تقریبا بند ہو جائے گا ۔۔۔

دبئی چونکہ بینکنگ سیکٹر میں ایک بڑا حب ہے لہذا سب سے زیادہ متاثر بینکنگ کا شعبہ ہوگا جس کا براہ راست اثر پوری دنیا کی اکانومی پر پڑے گا ۔

شیخوں کا نظام تو سمجھیں رہا سہا بھی ٹھپ ہو جایے گا ۔۔۔ اور یہ شیخوں کی پیٹروڈالر کی طاقت ہے جس سے امریکی تباہ حال معیشت کا غبارہ پھٹنے سے بچا ہوا ہے ۔

اس کے علاوہ دنیا بھر کا اور خاص طور پر جنوبی ایشیا، افریقہ اور یورپ کا انٹرنیٹ بری طرح متاثر ہوگا ۔

اہم نوٹ : ایک کیبل کو ٹھیک کرنے میں کئی ہفتے لگ جاتے ہیں وہ بھی تب جب وہاں جانے کی اجازت ملے ۔۔۔۔

19/03/2026

🛑 *کل دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

*🛑 19 مارچ 2026 | بروز جمعرات | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ ہفتےکو ہوگی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

🚨 (2) ملک کے کچھ علاقوں میں مطلع صاف تھا لیکن کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی؛ مولانا عبد الخبیر آزاد

🚨 (3) بھارت، ملائیشیا اور بنگلادیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ ہفتےکو ہوگی

🚨 (4) متعدد اسلامی ممالک (بشمول سعودی عرب) میں کل بروز جمعہ عید الفطر منائی جائے گی

🚨 (5) کراچی میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 19 ہوگئی، 60 افراد زخمی

🚨 (6) ایر_ان جنگ کا 20 واں روز؛ آئل اور گیس تنصیبات پر حملے، عالمی توانائی بحران کا خدشہ

🚨 (7) ایر_ان کی پارس گیس فیلڈ پر اس را_ئیلی حملے سےگیس کی پیداوار معطل، ایر_ان کے جوابی حملے

🚨 (8) قطر پر دوبارہ حملہ ہوا تو پارس گیس فیلڈ کو تباہ کر دیں گے؛ ٹرمپ کی ایر_ان کو وارننگ

🚨 (9) ایر_ان کے حملے سے قطر کا سب سے بڑا گیس پلانٹ تباہی کا شکار

🚨 (10) جنوبی پارس حملے کے بعد ٹرمپ کا یوٹرن؛ اس را_ئیل کو ایر_انی توانائی تنصیبات پر حملوں سے روک دیا

🚨 (11) برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی آبنائے ہرمز کو محفوظ گزرگاہ بنانے کی مناسب کوششوں میں شمولیت کیلئے تیار

🚨 (12) ایر_ان کو دوستانہ مشورہ دیا ہے کہ جنگ کا دائرہ خطے کے ممالک تک نہ بڑھائے: ترکیے

🚨 (13) ایر_ان کا آپریشن وعدہ صادق 4 کی 64ویں لہر میں اس را_ئیلی اور امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

🚨 (14) ایر_ان کے خلاف حملوں کا سلسلہ جاری ہے، میڈیا ایر_ان جنگ کو غلط انداز میں پیش کر رہا ہے،امریکی وزیرجنگ

🚨 (15) اس را_ئیل سے مبینہ روابط کا الزام، ایر_ان میں 97 افراد کو گرفتار کرلیا گیا

🚨 (16) عرب امارات نے 7 بیلسٹک میزائل اور 15 ڈرونز کو ناکارہ بنایا: اماراتی وزارت دفاع

🚨 (17) مشرق وسطیٰ میں تیل و گیس تنصیبات پر حملے، برینٹ خام تیل 114 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا

🚨 (18) امریکا نے اپنے شہریوں کو سعودی عرب چھوڑنے کی ہدایت کردی

🚨 (19) دشمن نے ایر_ان کے توانائی کے انفرااسٹرکچر پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی ہے جس کا جواب دیا جارہا ہے، ایر_انی مسلح افواج

🚨 (20) مشرقی وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال: ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں آج شدید مندی کا رجحان

🚨 (21) میزائل حملوں کا خوف اور بنکرز کی کمی، اس را_ئیلی فوجیوں نے ڈیوٹی سے انکار کردیا

🚨 (22) سعودی بندرگاہ ینبع کے قریب آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ

🚨 (23) علی لاریجانی کے قتــل نے بین الاقوامی قانون کے تمام اصول روند ڈالے: روسی صدر پیوٹن کا اظہار برہمی

🚨 (24) قطر نے ایر_ان کی توانائی تنصیبات پر اس را_ئیلی حملے کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا

🚨 (25) آبنائے ہرمز کی طویل بندش کا کوئی مؤثر پالیسی حل نہیں، ٹرمپ کے پاس آپشنز محدود ہیں: سابق توانائی مشیر

🚨 (26) اسلامی ممالک کا ایر_ان سے ہمسایہ ممالک کیخلاف حملے فوری روکنے کا مطالبہ

🚨 (27) ایر_ان جوہری پروگرام بحال نہیں کر رہا تھا؛ امریکی انٹیلی جنس چیف کا بڑا انکشاف

🚨 (28) سعودی عرب کا ایر_ان کو سخت الٹی میٹم؛ حملے نہ رکے تو جواب کیلئے تیار رہو، سعودی حکام

🚨 (29) ریاض کی توانائی تنصیبات اور فوجی اڈوں پر ایر_انی حملہ؛ سعودی ایئر ڈیفنس نے ناکام بنا دیا

🚨 (30) قطر نے ایر_انی سفارتکاروں کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

🚨 (31) مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث مہنگائی 12 فیصد تک جانے کا خدشہ

🚨 (32) پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی سے امریکا کو خطرہ؟ پاکستان نے امریکی دعویٰ مسترد کردیا

🚨 (33) پاکستان کا میزائل پروگرام بین البراعظمی حد سے کہیں کم ہے؛ دفتر خارجہ کی وضاحت

🚨 (34) علاقائی صورتحال کا حل مذاکرات سے ممکن ہے؛ وزیراعظم کی ترک صدر سے گفتگو

🚨 (35) کسی دوسرے ملک کے واقعات کی بنیاد پر پاکستان میں تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا؛ فیلڈ مارشل

🚨 (36) پاکستان ایئرٹریفک کنٹرول نے 30 مسافر طیاروں کو وار زون میں داخل ہونے سے بچا لیا

🚨 (37) پنجاب سول ڈیفنس کو جدید اینٹی ڈرون گن فراہم کر دی گئی

🚨 (38) خلیجی ممالک کو مزید 40 پروازیں اڑان بھر نہ سکیں؛ فضائی آپریشن متاثر

🚨 (39) امریکی انٹیلی جنس عہدیدار نے ایر_ان کے ساتھ پاکستان کو امریکہ کیلئے خطرہ قرار دے دیا

🚨 (40) پاکستان ایسے میزائل بنا رہا ہے جو امریکی سرزمین تک پہنچ سکتے ہیں، تلسی گبارڈ کا کانگریس کے سامنے بیان

🚨 (41) تلسی گبارڈ کا یہ کہنا کہ امریکا پاکستان کے ایٹمی میزائلوں کی رینج میں ہے حقیقت نہیں: جلیل عباس جیلانی

🚨 (42) پاکستان نے امریکی ڈائریکٹر قومی انٹیلیجنس کا پاکستانی میزائل پروگرام سے متعلق بیان مسترد کردیا

🚨 (43) رمضان المبارک کے آخری ایام، مسجد الحرام میں تہجد کے بعد بارش کے خوبصورت مناظر

🚨 (44) ایر_انی قوم متحد ہے، رجیم چینج کی امریکی و اس را_ئیلی خواہش کبھی پوری نہیں ہوسکے گی: ایر_انی قونصل جنرل

🚨 (45) ایر_ان کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹرانزٹ فیس عائد کرنے پر غور

🚨 (46) پنجاب حکومت کا لاہور کی سڑکوں اور عمارتوں کے پرانے نام بحال کرنے کا فیصلہ

🚨 (47) لاہور: گھریلو ناچاقی، باپ نے اہلخانہ پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی، بیٹا جاں بحق، بیوی اور بیٹی زخمی

🚨 (48) تنزانیہ سے ایک اور ایل پی جی (LPG) بردار جہاز پاکستان پہنچ گیا

🚨 (49) ملک بھر میں فائیو جی (5G) سروس کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا

🚨 (50) پاکستان میں عید سے قبل سونے کی قیمت میں 24 ہزار سے زائد کی بڑی کمی، تولہ سونا 4 لاکھ 99 ہزار 462 روپے کا ہوگیا

🚨 (51) صدر مملکت نے پاکستان سٹیزن شپ سمیت اہم ترمیمی بلز کی منظوری دے دی

🚨 (52) کراچی میں عیدالفطر کے دوران گیس فراہمی کا شیڈول جاری

🚨 (53) رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں تنخواہ دار طبقہ انکم ٹیکس ادائیگی میں سرفہرست

🚨 (54) عید کے بعد عمران خان رہائی تحریک؛ کارکنوں کو متحرک کرنا پارٹی کیلیے مشکل ہو گیا

🚨 (55) این ڈی ایم اے کا مختلف علاقوں میں بارش اور شمالی علاق جات میں برفباری کا الرٹ

🚨 (56) ایر_انی حملوں کا بہانہ بنا کر قیمتیں بڑھانے والے دکانداروں پر بھاری جرمانے

🚨 (57) کراچی میں پہلی ہی بارش قیامت بن گئی؛ شوبز شخصیات کا شدید ردعمل، سندھ حکومت پر تنقید

🚨 (58) خطے کی تیزی سے بگڑتی صورتحال پر اجلاس، حکومت کی عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات کو اپنانے کی اپیل

🚨 (59) فیلڈ مارشل سے علمائے فقہ جعفریہ کی ملاقات، قومی اتحاد اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ پر زور

🚨 (60) کسی دوسرے ملک میں ہونے والے واقعات کی بنیاد پر پاکستان میں تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

16/03/2026

ڈپٹی کمشنر لیہ جناب آصف علی ڈوگر نے ڈسٹرکٹ مینیجر اربن یونٹ مدثر شہزاد کی موجودگی میں پی ایس ای آر سروے میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے اساتذہ کے دسمبر تک کے واجبات کی مد میں 2 کروڑ 22 لاکھ 91 ہزار 55 روپے کا چیک ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری گل شیر کے حوالے کر دیا۔

Want your school to be the top-listed School/college in Layyah?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Housing Colony, Street # 2
Layyah
31200