Explore Layyah

Explore Layyah

Share

This page is all about Layyah, its people and their lifestyle and interests.

28/05/2026

I need 1000 shares for this post. Please share it.

https://www.facebook.com/share/p/18Ui92wHaC/?mibextid=wwXIfr

شدید وٹامن B12 کی کمی میں عموماً ابتدا انجیکشن تھراپی سے کی جاتی ہے۔ عام طور پر 1000 مائیکروگرام B12 انجیکشن پہلے ایک ہفتے روزانہ، پھر ایک ماہ تک ہفتہ وار، اور بعد میں ماہانہ پٹھوں میں لگائے جاتے ہیں تاکہ جسم میں وٹامن B12 کی کمی کو مؤثر طریقے سے پورا کیا جا سکے۔ اور ماہانہ انجیکشن کی ضرورت ساری زندگی ہو سکتی ہے! ہاں البتہ وٹامن B12 کی کمی پوری ہونے کے بعد انجیکشن کی بجائے گولیوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

27/05/2026

کانگو فیور (Congo Fever) میں تیز بخار، جسم درد، ناک یا مسوڑھوں سے خون آنا اور شدید کمزوری ہو سکتی ہے۔ چچڑ والے جانوروں سے احتیاط کریں اور علامات ظاہر ہوں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

27/05/2026

گرمی یا ہیٹ سٹروک کی وجہ سے ہونے والا بخار پیناڈول یا پیراسیٹامول سے کم نہیں ہوتا! ایسے بخار کو کم کرنے کے لیے جسم کو ٹھنڈی جگہ رکھنا پڑتا ہے!

26/05/2026
23/05/2026

شدید وٹامن B12 کی کمی میں عموماً ابتدا انجیکشن تھراپی سے کی جاتی ہے۔ عام طور پر 1000 مائیکروگرام B12 انجیکشن پہلے ایک ہفتے روزانہ، پھر ایک ماہ تک ہفتہ وار، اور بعد میں ماہانہ پٹھوں میں لگائے جاتے ہیں تاکہ جسم میں وٹامن B12 کی کمی کو مؤثر طریقے سے پورا کیا جا سکے۔ اور ماہانہ انجیکشن کی ضرورت ساری زندگی ہو سکتی ہے! ہاں البتہ وٹامن B12 کی کمی پوری ہونے کے بعد انجیکشن کی بجائے گولیوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

22/05/2026

ڈاکٹر کی فیس سی ہی لوگوں کو مسئلہ کیوں ہے؟ یہ ایک بہت بڑا سماجی سوال ہے!
جب کسی گھر کا بچہ میڈیکل کالج میں داخلہ لیتا ہے تو پورا خاندان خوشیاں مناتا ہے۔ لوگ مبارکباد دیتے ہیں، مٹھائیاں بانٹی جاتی ہیں، فخر سے کہا جاتا ہے: “میرا بیٹا ڈاکٹر بن گیا۔” ہر والد کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا بچہ ڈاکٹر بنے!
لیکن یہی بچہ جب 10 سے 15 سال مسلسل محنت، جاگتی راتیں، امتحانات، ڈیوٹیاں، ایمرجنسیز، وارڈز، لاشوں کے پوسٹ مارٹم، مریضوں کی چیخیں، اور اپنی جوانی قربان کرنے کے بعد ڈاکٹر بن کر لوگوں کے سامنے آتا ہے تو اچانک وہی معاشرہ اس سے پوچھتا ہے: “اتنی فیس کیوں لیتے ہو؟”
کیا کبھی کسی نے یہ سوال کسی بڑی کمپنی سے پوچھا؟ کسی کے ذہن میں یہ سوال کیوں نہیں آتا کہ فلاں موبائل اتنا مہنگا کیوں ہے؟ فلاں گاڑی کروڑوں کی کیوں ہے؟ فلاں برانڈ کے کپڑے اتنے مہنگے کیوں ہیں؟
نہیں۔
لیکن ایک ڈاکٹر، جس نے اپنی پوری زندگی علم حاصل کرنے میں لگا دی، اگر اپنی ذہنی محنت، تجربے اور مہارت کی فیس لے تو لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ لوگ ڈاکٹر کی “محنت” نہیں دیکھتے، صرف “فیس” دیکھتے ہیں۔
ایک الیکٹریشن گھر آتا ہے، ایک ایک پوائنٹ ٹھیک کرنے کے 500 سے 1000 روپے لے جاتا ہے۔ پلمبر چند منٹ کا کام کر کے ہزاروں روپے لے لیتا ہے۔ میکینک صرف گاڑی سکین کرنے کے پیسے لیتا ہے۔ وکیل صرف مشورے کی فیس لیتا ہے۔ لیکن اگر ڈاکٹر، جو انسانی جان کے فیصلے کرتا ہے، 1000 یا 2000 روپے فیس لے لے تو لوگوں کو لگتا ہے جیسے اس نے بہت زیادتی کر دی۔ حالانکہ ڈاکٹر صرف وقت نہیں دیتا - وہ اپنی برسوں کی پڑھائی، تجربہ، نیندیں، ذہنی دباؤ، ذمہ داری اور مہارت دیتا ہے۔
ایک غلط فیصلہ مریض کی جان لے سکتا ہے۔ اسی لیے ڈاکٹر کی فیس “چند منٹ” کی نہیں ہوتی، بلکہ ان “برسوں” کی ہوتی ہے جو اس نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے دیے ہوتے ہیں۔
ڈاکٹرز کے خلاف غصہ کیوں پیدا ہوا؟ اس کی کئی وجوہات ہیں
• ہمارے معاشرے میں صحت کو “سروس” سمجھا جاتا ہے، “پروفیشن” نہیں۔
• سوشل میڈیا پر صرف منفی واقعات وائرل ہوتے ہیں۔ وہ لاکھوں واقعات جہاں “جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا پوری انسانیت کی جان بچائی” صادر آتی ہے وہ وائرل نہیں ہوتے۔ کیونکہ ڈاکٹرز اسے اپنی ڈیوٹی سمجھتے ہیں۔
• کچھ غیر ذمہ دار لوگ پورے ڈاکٹر کمیونٹی کی بدنامی کا سبب بنتے ہیں۔
• لوگ بیماری، خوف اور مالی پریشانی میں ہوتے ہیں، اس لیے غصہ ڈاکٹر پر نکالتے ہیں۔ حالانکہ وہی ڈاکٹر انہیں مصیبت سے نکالنے کے لیے کوشاں ہوتا ہے اور ہر ڈاکٹر یہ چاہتا ہے کہ اس کا مریض شفایاب ہو جائے!
• اور سب سے اہم بات… لوگ ڈاکٹر کو انسان نہیں سمجھتے، صرف ایک “مشین” سمجھتے ہیں جو ہر حال میں نتیجہ دے حالانکہ ڈاکٹر بھی انسان ہوتا ہے۔ وہ بھی تھکتا ہے۔ اس کے بھی بچے ہوتے ہیں۔ اس کے بھی اخراجات ہوتے ہیں۔ وہ بھی ذہنی دباؤ برداشت کرتا ہے۔ وہ بھی کبھی کبھی مریض کو نہ بچا پانے پر رات بھر سو نہیں پاتا۔ یقین مانیں ڈاکٹر پیسہ نہیں لیتا - وہ اپنی زندگی کے بہترین سالوں کی قیمت لیتا ہے۔
۰ باقی سب لوگ ڈاکٹرز کے خلاف نہیں ہوتے۔ خصوصا” وہ لوگ جن کے گھر کوئی ڈاکٹر ہوتا ہے انہیں ڈاکٹر کی محنت، مشکلات اور مسائل کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔

معاشرے کو یہ سمجھنا ہوگا کہ اگر ہم اچھے ڈاکٹر چاہتے ہیں تو ہمیں ان کی عزت بھی کرنی ہوگی، ان کی محنت کو تسلیم بھی کرنا ہوگا!

22/05/2026

ایک شخص کو چھاتی پہ دانے نکلتے تھے اور خارش تھی۔ وہ خارش کرتا تھا تو دانے پھٹ جاتے تھے، پھر ان زخموں پہ اس طرح کے ابھرے ہوئے Scar بن گئے، انہیں Keloid کہتے ہیں۔

Photos from Dr. Muzammil Irshad's post 21/05/2026
20/05/2026

ضلع Layyah میں بڑھتی ہوئی جرائم پیشہ سرگرمیاں اب عوام کے لیے خوف اور بے چینی کا باعث بنتی جا رہی ہیں۔ کل چوک اعظم کے علاقے مویشی منڈی میں تین افراد کو نشہ آور چیز کھلا کر لوٹ لیا گیا، جبکہ رات کے وقت ڈاکٹر Dr. Zahid Hameed Chughtai صاحب کو اغوا اور لوٹنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر ذمہ دار ادارے کہاں ہیں؟ عوام کب تک غیر محفوظ رہیں گے؟ اگر ڈاکٹروں، تاجروں اور عام شہریوں تک کوئی محفوظ نہیں تو یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت ترین کارروائی ہونی چاہیے تاکہ مجرموں کو عبرتناک سزا ملے اور عوام کا اعتماد بحال ہو۔ اگر آج بھی خاموشی اختیار کی گئی تو کل یہ جرائم مزید خطرناک شکل اختیار کر سکتے ہیں۔ التماس ہے کہ انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ ادارے ٹھوس عملی اقدامات کریں۔

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Layyah?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address

Layyah
31200