Hum Kisan federation Pakistan.

Hum Kisan federation Pakistan.

Share

کسان کی آواز���

06/03/2026

*موسم اپڈیٹ: عید سے پہلے ملک بھر میں 2 سلسلوں کی آمد متوقع، پہلا بارش کا سلسلہ 10 مارچ جبکہ دوسرا 16 مارچ کو متوقع* عید پر موسم زیادہ گرم نہیں رہے گا، کنفرم اپ ڈیٹ ان شاءاللہ 9 مارچ کو دیں گے۔ اگلے 4 دن میں آخری پانی لگا لیں! اکثر علاقوں میں ہوائیں نارمل رہیں گی تاہم اس کے بعد وقفے وقفے سے تیز ہوائیں و آندھی متوقع ہفتہ سے کے پی کے کے مغربی حصوں سے ڈیولپمنٹ سٹارٹ ہوگی اس دوران پنجاب کے مختلف شمالی مغربی حصوں میں کہیں گہرے تو کہیں ہلکے پھلکے خشک بادل رہیں گے۔ 12 سے 17 مارچ کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی امید، ان شاءاللہ پیرامیٹر روز تبدیل ہوتے رہتے ہیں، دعا کریں انشاءاللہ اللہ تعالیٰ رحمت کی بارش عطا فرمائے گا۔ آمین 🌧️💧🌪️

27/02/2026

یہ موٹر کو کیا مسئلہ ہے

24/02/2026

گندم لانگ سیڈ

21/02/2026

کیا آپ جانتے ہیں کہ مٹی میں نمکیات کی زیادتی (soil salinity) خاموشی سے آپ کی فصل کی پیداوار کا 50 فیصد تک چرا سکتی ہے؟ یہ ایک سنگین چیلنج ہے جس کا سامنا بہت سے کسانوں کو کرنا پڑتا ہے، اور اکثر انہیں اس کے مکمل اثرات کا احساس بھی نہیں ہوتا۔
​الیکٹریکل کنڈکٹیویٹی (EC) کا انتظام کرنا صرف ایک تکنیکی اصطلاح نہیں ہے؛ بلکہ یہ آپ کے روزگار کے تحفظ کا معاملہ ہے۔ نمکیات کی زیادہ مقدار پودوں کے لیے پانی جذب کرنے کی صلاحیت اور غذائی اجزاء کی دستیابی کو کم کر دیتی ہے، جس کا براہ راست اثر پودوں کی صحت اور فارم کے منافع پر پڑتا ہے۔ لیکن بروقت اور فعال انتظام اس میں نمایاں فرق پیدا کر سکتا ہے۔
​مٹی کی نمکیات کو کنٹرول کرنے کے لیے کسانوں کے لیے ایک عملی گائیڈ یہاں موجود ہے:
👉 مستقل مٹی کی جانچ: مستقل جانچ کے ذریعے اپنی مٹی میں EC (برقی موصلیت) کی سطح کو جانیں۔ یہ ڈیٹا باخبر فیصلے کرنے اور اپنے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے۔
​👉 نکاسی کے نظام میں بہتری: نکاسی کا ناقص نظام نمکیات کے جمع ہونے کا سبب بنتا ہے۔ زیر زمین نالیاں نصب کرنے یا سطح کی ڈھلوان کو بہتر بنانے سے جڑوں کے حصے سے اضافی نمکیات کو نکالنے میں مدد مل سکتی
Copy

16/02/2026

موسم اپڈیٹ 🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨
ماشاءاللہ 🌧️🌨️
اس وقت خیبر پختونخوا کے شمالی و مغربی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مزید بارش برسانے والا سسٹم اب جنوبی پنجاب میں داخل ہونا شروع ہو چکا ہے۔
ان شاءاللہ آئندہ چند گھنٹوں میں مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے، کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش متوقع ہے۔ ⛈️
اللہ تعالیٰ اس بارش کو رحمت بنائے، زحمت نہ بنائے۔ آمین 🤲🌧️

16/02/2026

الرٹ 🚨🚨🚨 الرٹ 🚨🚨🚨 الرٹ 🚨🚨🚨 الرٹ: منگل کو ملتان اور گردونواح میں 35 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کاشتکاروں کو اپنی فصل کو موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر پانی دینے کی تاکید کی جاتی ہے۔ موسم کی تازہ ترین اپڈیٹ کےلیے اس پیج Hum Kisan federation Pakistan. کو فالو کر لیں شکریہ 🌪️💨🌫️🌨️💥

16/02/2026

الرٹ 🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨
اج شام رات سے کل شام رات تک بھکر کلورکوٹ لیہ کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ ساتھ درمیانی سے تیز بارش متوقع ہوگی جبکہ میانوالی کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ ساتھ ہلکی پھلکی چند ایک مقامات پر درمیانی سے تیز بارش متوقع ہوگی ، خوش قسمت حصوں میں بارش ہوگی ، 🌧️💧🌨️🌩️💨

13/02/2026

ماشااللہ چنے 💐پھول لے رہے ہیں آج پانی 💦💧 لگا دیا ہے

13/02/2026

🌳🌷🌱🌿🌱🌿🌱🌿🌷🌳
کپاس کے کھیلیوں پر چوپا لگانے کے لیے کیا طریقہ موثر ہوگا، پانی لگا کر چوپا لگانا یا پانی سے پہلے لگانا، ایکسپرٹ حضرات سے مشورہ درکار ہے.

11/02/2026

ماشااللہ
گندم کی کھاد مکمل ہو چکی ہے اب اس کو پوٹاش فلڈ کرنے کا پروگرام ہے آپ دوستوں کی کیا رائے ہے 🤔💬🌾🌱

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Layyah?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Karor
Layyah