Hajj Videos
Islamic
Hajj Mubarik 2023
Copied
*پردہ*
بچپن میں جب امی بھائی کو دہی یا نہاری وغیرہ لینے بھیجتی تھیں تو ساتھ اسٹیل کا چھوٹا ڈول دیا کرتی تھیں
کہتی تھیں کہ ایک تو شاپنگ بیگ کے جراثیم نہیں لگتے
دوسرا کھانے پینے کی چیزیں اسطرح نمائش کرکے نہیں لاتے
پردہ رکھتے ہیں ۔
روٹی لینے بھیجتیں تو ساتھ دسترخوان دیا کرتی تھیں
وجہ پھر وہی کہ اخبار یا کاغذ کے جراثیم نہ لگیں اور پردہ بھی رہے
وہ کہتی تھیں یوں شاپر میں روٹی لانے سے روٹی کی بےادبی ہوتی یے اور روٹی کا پردہ بھی نہیں رہتا۔
گھر کا سودا سلف لانے کے لئے کپڑے کے تھیلے سئیے جاتے تھے تاکہ سودا سلف عزت سے گھر لایا جا سکے
محلہ داروں کے گھر حتی کہ ایک ہی گھر کے مختلف حصوں میں رہنے افراد ایک دوسرے کو کھانا بھیجتے تھے تو خوان کو خوان پوش سے ڈھک دیا کرتے تھے۔اب نام لو تو پہلے خوان پوش کا ہی مطلب سمجھانا پڑے گا۔
یہی پردہ آئینے پر بھی ڈالا جاتا تھا ۔
امی کا کہنا یہ تھا کہ آتے جاتے آئینے پر نظر نہیں پڑنی چاہیے.
اس سے خودپسندی پیدا ہوتی ہے
کہیں سے آتے یا جاتے تھے تو پاپا گلی میں شور نہیں مچانے دیتے تھے خاص طور پر رات کو گاڑی سے اترنے سے پہلے ہی تاکید کر دی جاتی تھی کہ گاڑی کا دروازہ بالکل آرام سے بند کرنا.
اس میں دو وجوہات بیان کی جاتی تھیں کہ ایک تو کسی کی نیند خراب نہ ہو دوسرا ہر طرح کی نظر سے محفوظ رہیں ۔کیونکہ فیملی اکھٹا باہر نکلتی یے تو سو طرح کی نظر پڑتی یے ۔آج یہ بات کرو تو سب ہنستے ہیں ہم پر۔
مزید ذکر کروں تو جب نانی کے گھر جاتے تھے تو انکے دروازے پر پردہ ڈلا ہوا ہوتا تھا
میں نانی سے کہتی کہ اس سے اچھے بھلے دروازے کی شو خراب ہوتی یے تو وہ کہتی تھیں اس سے گھر کا پردہ ہو جاتا یے ورنہ دروازہ کھولتے ہی باہر والے کی صحن میں بیٹھے افراد پر نظر پڑ جاتی ہے
حتیٰ کہ نانی کا ٹی وی بھی دروازے والا تھا اور وہ ٹی وی بند کرتے ہی دروازے بند کرنے کا حکم دیتی تھیِں کہ اس کو بھی ڈھک کر رکھو
اب یہ پردہ کیا تھا
یہ وضع داری کا پردہ تھا
مروت کا پردہ تھا
یہ پردہ وہ تھا جو بےحیا ہونے سے بچاتا تھا
رزق کی اہمیت بڑھاتا تھا
رزق کی عزت کرنا سکھاتا تھا
اور اب یہ پردہ کہاں یے
اب یہ ہم سب کی عقلوں پر پڑ گیا یے۔ہمیں برائی، برائی نہیں لگتی
بےحیائی آہستہ آہستہ ہمارے گھروں میں جگہ بنا رہی یے
ہم اپنے باپ سے انتہائی بے تکلف تھے تب بھی ایک پردہ تھا
کیونکہ امی کہتی تھیں
باپ بیٹی میں
بہن بھائی میں بھی پردہ ہوتا ہے
تو قائم رہنا چاہیے
آج کسی کو کہو تو وہ طعنہ ہی مار دیتا ہے کہ جی آپ کے ابو آپ کو پیار ہی نہیں کرتے ہونگے
بہرحال اپنی ذات تک تو میں پوری کوشش کرتی ہوں کہ امی کی دی ہوئی سیکھ کو اپنے گھر میں ہمیشہ لاگو کر سکوں ۔
اسکے باوجود میں کپڑے کے تھیلہ میں سودا نہیں منگوا سکتی کہ یہ میرے بچوں کو منظور نہیں.
اور زمانے کے ساتھ چلنا بھی ضروری یے تو اپنی بہت سے قیمتی روایات ہم لوگ اب کھو چکے ہیں.
افسوس ۔
دعا یہی ہے کہ رشتوں کے جو بھرم اور پردے ہمارے مذہب نے بنائے ہیں ۔
ہم خود بھی ان پر عمل کر سکیں اور اپنی اولادوں کو بھی عمل کرنا سکھا سکیں.
آمین.
کمال باتیں۔۔۔۔
08/09/2022
افغانستان کی ٹیم ایک بے حد اچھی اسپن لائن رکھنے ٹیم ہے لیکن کھیل کے آداب سے بالکل نا واقف ہے ان کے پلیئرز نہایت بدتمیز اور گھٹیا کردار کے حامل ہیں افغان بورڈ کو اس پر کام کرنا چاہیئے پہلے پھر ٹیم انٹرنیشنل مقابلوں میں بھیجے ۔
یہ لوگ خصوصاً پاکستانی کھلاڑیوں کیساتھ ایسا رویہ اس وقت رکھتے ہیں جب یہ جیت کے قریب ہوتے ہیں شاید اوور کانفیڈنس ہو جاتے ہیں بچوں کی طرح ۔
انکی کبھی ہمت ہو تو بھارتی پلیئرز کیساتھ یہ رویہ رکھ کر دکھا دیں وہ ان پر انٹرنیشنل کرکٹ بین کروا دیں گے ۔
آصف جب آؤٹ ہوا تو اس وقت ہار تو تقریباً میں تسلیم کر چُکا تھا لیکن جب آصف کیساتھ بدتمیزی کی گئی تو دل چاہا کاش یہ میچ ہم جیت لیں ۔
اور الحمدللہ نسیم نے آ کر بدلہ لیا۔
ویلڈن نسیم شاہ میرے شہزادے ۔
ڈاکٹر عرفان
07/09/2022
02/09/2022
The world famuse city Masjid Al Haram Makkah ❤❤❤😍
26/08/2022
آمین
25/08/2022
😑
10/07/2022
تمام مسلمانوں کو عید الاضحی مبارک۔۔۔۔اللہ پاک ہماری قربانیوں کو قبول فرمایں ۔۔۔آمین ❤️😇
SubhaAllah 😇❤️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Lahore