Support Pakistan
Be Pakistani & Support Pakistan 💕
12/05/2026
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بیرسٹر گوہر، چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر سمیت پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور، موجودہ قومی اسمبلی اجلاس اور اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ حکمت عملی کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی نئی لہر پہلے سے مشکلات کا شکار عوام، خصوصاً غریب طبقے کے لیے مزید مسائل پیدا کرے گی۔ اجلاس میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اجلاس میں گندم کے بحران، کسانوں کو درپیش مشکلات اور زرعی شعبے کی مجموعی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے مؤقف اختیار کیا کہ کسان شدید مشکلات کا شکار ہیں اور حکومت کی ناقص پالیسیوں نے زرعی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔
اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت، ان کی ہسپتال منتقلی، جاری مقدمات اور رہائی کے امور پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے کہا کہ عوام نے انہیں عمران خان کی رہائی کے مینڈیٹ کے ساتھ منتخب کیا ہے اور اس مقصد کے لیے سیاسی و پارلیمانی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ اجلاس میں اس بات کا بھی اظہار کیا گیا کہ عدالتوں سے اپوزیشن کو کسی قسم کے ریلیف کی توقع نہیں۔
اجلاس کے اختتام پر بنوں کے شہداء اور شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس سمیت دیگر شہداء کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کی گئی اور دعا علی محمد خان نے کروائی۔
“جس نے CCTV فوٹیج چرائی ہے، اُسی نے 9 مئی کروائی ہے۔”
- عمران خان
06/05/2026
عمران خان وہ لیڈر ہے جس نے قوم کو شعور دیا، آج کپتان کو اسی بات کی سزا دی جارہی ہے کہ انہوں نے اس قوم کو کیوں آزادی کا حقیقی مطلب سمجھایا۔
مگر یہ قوم مشکل سے مشکل حالات میں بھی کپتان عمران خان کے ساتھ اس حقیقی آزادی کی جہدوجہد میں ساتھ کھڑی ہے۔
Video Credit: Shahroz Shah
تیسری دیوار کورکمانڈر ہائوس کی بن گئی
دو پہلے لگی ہوئی تھی تیسری روڈ میں لگا دی ہے
اسمبلی کے باہر گیٹ لگا دئے
اسمبلی کے اندر چھلانگ لگا کر کہیں گے ہمیں اور جگہ چاہیے
گورنر ہائوس وزیر اعلی ہائوس آئی جی ہائوس جائیں تو ناکے لگے ہیں
سپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی
22/04/2026
*🚨وزارت توانائی نے سولر سسٹم لگوانے والے تمام صارفین کیلئے نیپرا لائسنس لازمی قرار دے دیا*
وزارت توانائی نے سولرسسٹم لگوانے والے تمام صارفین کے لیے نیپرا لائسنس لازمی قرار دے دیا۔
ذرائع نیپرا کے مطابق سسٹم کے مطابق بجلی کی پیداوار کے لیے صارفین کو لائسنس لینا ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے 25 کلو واٹ تک صارفین کو تقسیم کار کمپنیاں لائسنس دے سکتی تھیں۔
ذرائع نیپرا کے مطابق وزارت پاور ڈویژن نے سولر سسٹم ترامیم کے تحت نیپرالائسنس لازمی قرار دیا، صارفین کو لوڈ کے مطابق فیس کی مد میں نیپرا کے نام کا پے آرڈر بھی اداکرنا پڑے گا ۔
ترامیم سے قبل 25کلو واٹ سسٹم پرصارفین کومفت لائسنس جاری ہوتا تھا۔
ذرائع کے مطابق صارفین کو ایک ہزار روپے فی کلو واٹ کے حساب سے اضافی ادائیگی کرنا ہو گی۔
نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ ترامیم کے تحت صارفین کو نیٹ بلنگ پراجیکٹ پر کنیکشن دیا جا سکے گا، ہائبرڈ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے صارفین لائسنس سے مستثنیٰ ہوں گے۔
کانفرنس کال جس میں سلمان صفدر صاحب میں اور سہیل آفریدی شامل تھے۔ اس کانفرنس کال میں سلمان صفدر صاحب نے کہا کہ خان صاحب کا پیغام ہے کہ راولپنڈی کا جلسہ فی الحال نہ کیا جائے تاکہ امن کی کوششوں کو سبوتاژ ہونے سے بچایا جا سکے۔ راولپنڈی کے بجائے خیبر پختونخوا (جیسے مردان) میں جلسہ کرنے کی ہدایت دی گئی جسے سیاسی عمل کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
عمران خان نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور انہیں قومی اسمبلی و سینٹ میں اپوزیشن کی قیادت کے لیے موزوں قرار دیا ہے۔
تجربہ کار لوگ ہیں، ہر کام ان سے مشاورت کے ساتھ کیا جائے۔ تو بالکل ہماری مشاورت اچکزئی صاحب اور علامہ ناصر سےہر روز ہوتی ہے۔
ہماری رائے کے مطابق تحریک انصاف اس بات کی متحمل نہیں ہو سکتی ہے کہ کسی بھی شہر پہ یلغار کی جائے۔ ہم ایک سیاسی عمل کا حصہ ہیں۔ جو بات آج ہم نے آپ کے سامنے کی، معیشت کے حوالے سے، آئین کے حوالے سے، عدالتوں کے حوالے سے وہ ہم کرتے رہیں گے۔
سترہ تاریخ کو ہم ایک وکلاء کا آل پاکستان جرگہ بلا رہے ہیں، سیاست یہ ہے۔
سلمان اکرم راجہ
09/04/2026
اڈیالہ جیل کے حکام نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر چار ماہ بعد آج سہ پہر 3 بجے بیریسٹر Salman Safdar اور Imran Khan کے درمیان ملاقات کروائی۔ تاہم عدالتی احکامات اور بارہا درخواستوں کے باوجود Bushra Bibi کو سیل سے بلا کر اس اہم ملاقات میں شامل نہیں کیا گیا۔
ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی، جس میں بیریسٹر سلمان صفدر نے تمام قانونی معاملات، خاص طور پر Al-Qadir Trust Case کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ سلمان صفدر کے مطابق خان صاحب کی صحت مجموعی طور پر اچھی، حوصلہ بلند اور پہلے کی طرح مضبوط ہے، لیکن آنکھ کا مسئلہ بدستور موجود ہے۔خان صاحب نے بیریسٹر سلمان صفدر کو بتایا کہ آنکھ میں تھوڑی بہتری آئی ہے اور اگلے دو ہفتوں میں مزید علاج متوقع ہے۔ انہوں نے القادر کیس میں واضح ہدایات دی ہیں، ضمانت کی درخواستوں پر دلائل دینے اور فیصلے کو میرٹ پر لینے پر زور دیا۔
بیریسٹر سلمان صفدر کے مطابق خان صاحب اور ان کی اہلیہ کو تقریباً 24 گھنٹے اذیت ناک تنہائی (سولیٹری کنفائنمنٹ) میں رکھا جا رہا ہے، اور انہیں کتابوں، ٹی وی، اہلِ خانہ یا وکلا تک بھی رسائی نہیں دی جا رہی۔
06/04/2026
ایم این اے اقبال آفریدی آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے سائیکل پر روانہ ہوگئے۔
انہوں نے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف علامتی طور پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
جس جس کو لگتا ھے عمران خان سچا ھے ۔
وہ حاضری لگائیں
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Website
Address
Kohat
Islamabad