Uniform Hi Uniform ISB RWP

Uniform Hi Uniform ISB RWP

Share

All School Uniforms at doorstep
Summer & Winter collections
Customization available

Photos from Prof. Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri's post 31/01/2024
31/01/2024
Photos from Minhaj University Lahore's post 31/01/2024
Photos from Mustafavi Students Movement [Official]'s post 31/01/2024
31/01/2024
31/01/2024

تقریبِ رونمائی "دستورِ مدینہ اور فلاحی رِیاست کا تصّور"
ماہرِ اسلامی قانون، محقق دستورِ مدینہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شاہکار تصنیف "دستورِ مدینہ اور فلاحی رِیاست کا تصّور" (دستورِ مدینہ اور جدید دساتیزِ عالَم کا تقابلی جائزہ) کی تقریبِ رونمائی
مورخہ: 26جنوری 2024ء بروز جمعۃ المبارک شام06:00 بجے، ایوانِ اقبال لاہور
تقریب رونمائی میں ممتاز وکلاء، دانشور، علمی و قانونی شخصیات اورمختلف شعبہ جات کے محققین اظہارِ خیال کریں گے۔

(تعارف اور خصوصیات)
دنیا کا پہلا تحریری دستور ہونے کے ناطے ’’میثاقِ مدینہ‘‘ نہ صرف امتیازی حیثیت کا حامل ہے بلکہ اپنے نفسِ مضمون کے اعتبار سے بھی اعلیٰ ترین دستوری اور آئینی خصوصیات کا مظہر ہے۔ اگر جدید آئینی و دستوری معیارات اور ضوابط کی روشنی میں میثاقِ مدینہ کا تجزیہ کیا جائے تو وہ تمام بنیادی خصوصیات جو ایک مثالی آئین میں ہونی چاہئیں، میثاق مدینہ میں بہ تمام و کمال نظر آتی ہیں۔
اس موضوع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اُردو زبان میں دو جلدوں میں تقریباً 1,400 صفحات پر مشتمل ضخیم کتاب ’’دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور (دستورِ مدینہ اور جدید دساتیر عالم کا تقابلی جائزہ)‘‘ کے نام سے تصنیف کی ہے (جب کہ عربی اور انگریزی میں بھی یہ فقید المثال تحقیقی کاوِش طبع شدہ ہے)۔ اس کتاب کے درج ذیل 7 اَبواب ہیں:
1. عالمِ مغرب اور عالمِ اسلام میں قانون سازی کا ارتقاء
2. دستورِ مدینہ کی توثیق و تصدیق (دستورِ مدینہ کی روایات و آرٹیکلز کی تخریج اور راویوں کے اَحوال)
3. دستورِ مدینہ (تحقیقی جائزہ)
4. ریاست کے عناصرِ تشکیلی (دستورِ مدینہ اور جدید دساتیر کی روشنی میں)
5. دستورِ مدینہ اور جدید دساتیر میں نظامِ حکومت کے عمومی اُصول
6. حقوقِ انسانی (دستورِ مدینہ اور جدید دساتیر کی روشنی میں)
7. ریاستی اختیارات (دستورِ مدینہ اور جدید دساتیر کی روشنی میں)
پہلی جلد اَوّل الذکر تین ابواب پر مشتمل ہے، جب کہ دوسری جلد آخری چار ابواب پر محیط ہے۔ اس کتاب میں دستورِ مدینہ کا جدید دساتیر کے ساتھ تقابل کرکے واضح کیا گیا ہے کہ دستورِ مدینہ ریاست کی نوعیت و حیثیت، اَفرادِ ریاست کی آئینی حیثیت، ریاست کے حقوق و فرائض، ریاست کے باشندوں کے حقوق و فرائض اور دیگر ریاستی اُمور سمیت تمام تفصیلات کا جامع اِحاطہ کرتا ہے۔ اسلام کی تاریخ میں اِس موضوع پر اِمتیازی شان کی حامل یہ اپنی نوعیت کی منفرد تصنیف ہے۔

Photos from Prof. Dr. Hassan Mohiuddin Qadri's post 31/01/2024
Want your business to be the top-listed Clothing Store in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


House No 02, British Homes, Islamabad View Colony
Islamabad