Gilgit Time

Gilgit Time

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gilgit Time, Public Figure, gahkuch ghizer, Hunza.

Photos from Gilgit Time's post 24/07/2025

گلگت بلتستان میں آبی وسائل کے مؤثر اور پائیدار انتظام کے لیے پہلی مرتبہ واٹر پالیسی کی تشکیل کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ واٹر مینجمنٹ و ایریگیشن گلگت بلتستان نے اکنامک ٹرانسفارمیشن انیشیٹو پروگرام (ETI-GB) کے مالی تعاون سے گلگت ڈویژن میں ایک اہم مشاورتی سیشن کا انعقاد کیا، جس کا مقصد اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے ذریعے جامع واٹر پالیسی کی تیاری ہے جس کے لئے محکمہ واٹر منیجمنٹ نےتکنیکی تعاون کے لئے معروف کنسلٹنگ فرم شہر ساز کی خدامات حاصل کی ہے،اس مشاورتی سیشن میں معاون خصوصی برائےاطلاعات ایمان شاہ، معاون خصوصی برائے واٹر مینجمنٹ اینڈ ایریگیشن حسین شاہ، سابق وزیر خزانہ و ممبر قانون ساز اسمبلی جاوید منوا، سیکریٹری واٹر مینجمنٹ و ایریگیشن محمد اعظم خان،قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی، آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ، اور دیگر اہم اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پانی انسانی زندگی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ گاؤں گاؤں جا کر عوامی رائے کی روشنی میں پالیسی تشکیل دی جائے کیونکہ ہر علاقے کی اپنی مخصوص ضروریات اور روایات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وفاق سے ملنے والے محدود وسائل کا شفاف اور مؤثر استعمال کیا جائے تو گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے، مگر بدقسمتی سے فنڈز اکثر کرپشن کی نذر ہو جاتے ہیں۔سابق وزیر خزانہ جاوید علی منوا نے وفاقی حکومت سے بجٹ کی تقسیم کے حوالے سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کا رقبہ بہت وسیع ہے،اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ضروریات کے مطابق وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔معاون خصوصی برائے واٹر مینجمنٹ و ایریگیشن حسین شاہ نے کہا کہ محکمہ محدود وسائل کے باوجود عوامی خدمت کے لیے پرعزم ہے اور واٹر پالیسی کی تیاری میں عوامی شرکت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔سیکریٹری واٹر مینجمنٹ و ایریگیشن محمد اعظم خان نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان کو پاکستان کا واٹر ٹاور کہا جاتا ہے جہاں بے شمار گلیشیئرز، دریا اور جھیلیں موجود ہیں جو دریائے سندھ کے لیے پانی کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ تاہم، موسمیاتی تبدیلی، گلیشیئرز کے پگھلنے، اور موسمی بے ترتیبی کے باعث یہ وسائل خطرے سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واٹر پالیسی کی تیاری کے ل

Photos from Gilgit Time's post 20/07/2024
20/07/2024

گلگت عارضی ملازمین کی تنخواہ کم از کم 37 ہزار ہوگی محکمہ خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا

14/07/2024

ہرچو استور کے مقام پر گزشتہ دنوں حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کو دریا میں تلاش کرلیا گیا اس حادثے میں دو افراد لاپتا ھوئے تھے۔۔دونوں کی ڈیڈ باڈی کو گاڑی کے اندر سے نکال لیا گیا ۔

14/07/2024

افسوس ناک خبر۔۔۔!!!
شاہراہ بلتستان، ملوپہ کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی تودے کی زد میں آکر دریا میں جا گری ، 3 افراد موقع پر ہی جاں کی بازی ہار گئے جبکہ تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے .

Photos from Gilgit Time's post 14/07/2024

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا دورہ ایمت ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر غذر حبیب الرحمن اور تمام محکموں کے سربراہان بھی ہمراہ تھے جبکہ علاقے کی جانب سے سیاسی ،سماجی، نمبرداران اور یوتھ نے بڑی تعداد میں شرکت کی سابق امیدوار قانون ساز ظفر محمد شادم خیل نے تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جبکہ دیگر مساہل کے بارے سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی عاطف سلمان اور نمبرداران نے بھی علاقے کے مسائل پر بات کی عوام اشکومن ایمت کی جانب سے پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے متعلقہ محکموں کے سربراہان سے موقع پر بریفنگ لی اور مطالبات پر محکمہ تعمیرات عامہ کو 15 روز کے اندر چٹورکھنڈ اشکومن میٹلنگ روڈ کا پی سی ون جمع کرنے،ایمت اور اشکومن میں میڈیکل آفیسرز کی تقرری، قرمبر ویلی بدصوات تا مترم دان اور مترم دان تا ٹاپ روڈ کیس کو کورٹ سے فوری حل نکال کے کام شروع کرنے،دومیگاواٹ پاؤر ہاوس اشکومن کے باقی ماندہ کام کو فوری آغاز، اشکومن پاور ہاوس ھیڈ ورک تین کروڈ ستر لاکھ منصوبے کی تحقیقات، جلال آباد پل کی موجودہ ٹنڈر کو روکنے اور 3 کروڈ 56 لاکھ کے ایمرجنسی منصوبے پر پیپر ورک، دلتی پل کو 30 روز میں ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھولنے، اشکومن کمپنسیشن کی ادائیگی، مترم دان اور بدصوت سکول کے ادھورے کام کو فوری مکمل کرنے، شمس آباد سکول کو بچوں کے لیے کھولنے، اشکومن فارسٹ کمیونٹی پلانٹیشن کو ملٹی پرپز پارک بنانے بچوں کے لیے کھلینے، گلاف پراجیکٹ میں مقامی کمیونٹی کے تحفظات دور کرنے، نیابت ایمت کو مزید فعال بنانے اور اس میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے، یونین کونسل ایمت میں فوری بندوں کی تعیناتی، گندم بائیو میٹرک سسٹم کو فوری پورا کرن، ایمت چیک پوسٹ کو آخری حدود منتقل کرنے کے لیے عملی اقدامات، اشکومن ھائی سکول گراونڈ کو ہفتہ اتوار کے لیے بچوں کے لیے سپورٹس کے لیے کھولنے، ھائی سکولز میں موجود آئی ٹی سینٹرز کو فعال بنانے، دوار داس روڈ کی ناقص صورتحال کا نوٹس لینے اور بہتر طریقے سے کام مکمل کرانے، ایمرجنسی منصوبوں میں ہیراپھیری اور کرپشن پر تحقیقات کرنے، ایفاد کے منصوبوں میں خوردبرد اور منصوبوں میں ناکامی پر تحقیقات، ایمت سے اگے ایس کام سروسز کی سہولیات کے بارے سیکٹر کمانڈر کو اگاہ کرنے سمیت اہم امور پر فوری اور جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کر دی

14/07/2024

اچھی خبر

مانسہرہ تا چلاس براستہ کاغان 235 کلومیٹر ایکسپریس وے منصوبہ سروے میں شامل
اس سال پی ایس ڈی پی میں یہ منصوبہ رکھا گیا ہے اس سٹرک کی تعمیر کے بعد گلگت اور روالپنڈی کا سفر 5 سے سات گھنٹے کم ہوجائے گا

14/07/2024
Photos from Gilgit Time's post 14/07/2024

کل مورخہ 13 جولائی چیف سکریٹری جناب ابرار احمد میرزہ نے ہوپر گاڈرن (ٹورسٹ پوائنٹ) کا دورہ کیا۔ صفائی اور سیاحوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ حبیب الرحمن صاحب اور ایس ایس پی شیر خان بھی موجود تھے

14/07/2024

پرویز مشرف کے لہجے پر بات نہ کی جائے گلگت بلتستان کا ہر فرد محب وطن ہے
دیامر آپریشن کو مسترد کرتے ہیں۔۔۔۔ رہنما جماعت اسلامی مولانا عبدالسمیع کا جوشیلہ خطا ب

14/07/2024

کے ٹو بیس کیمپ میں بیمار پورٹر شیر محمد شگری بروقت علاج کی سہولت میسر نہ آنے پر اپنے خالق حقیقی سے جاملے

Photos from Gilgit Time's post 03/05/2024

تبادلے ۔۔pwd

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Hunza?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Gahkuch Ghizer
Hunza
160107