The Gilgit Post
۔۔۔۔۔۔۔۔
21/04/2026
Big News 📰
چیـــــــــــــــف کورٹ گلگت بلتستان کا بڑا فیصلہ
ہینزل 20 میگاواٹ ہائیڈرل منصوبے کا معاہدہ منسوخ، چیف کورٹ کا فیصلہ
گلگت: گلگت بلتستان چیف کورٹ نے ہینزل 20 میگاواٹ ہائیڈرل پاور منصوبے کا معاہدہ ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت کے دو رکنی بینچ نے، جسٹس راجہ شکیل احمد کی سربراہی میں، منصوبے سے متعلق 6 ستمبر 2021 کا معاہدہ منسوخ کرتے ہوئے کنٹریکٹر جوائنٹ وینچر (FWO-CNEEC) کی کارکردگی گارنٹی ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔
فیصلے میں مزید ہدایت کی گئی کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا جائے اور 34 ماہ کی مقررہ مدت سے زائد عرصے کے دوران وصول کی گئی تنخواہوں اور مراعات کی ریکوری کی جائے۔ عدالت نے متعلقہ حکام کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے میں غیر معمولی تاخیر عوامی مفاد کے منافی ہے۔
عدالت نے ہدایت کی کہ ہینزل 20 میگاواٹ ہائیڈل پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے نئے پروکیورمنٹ (خریداری) معاہدے کی کارروائی فوری طور پر شروع کی جائے اور اس عمل کے ہر مرحلے سے عدالت کو باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے۔
مزید برآں، عدالت نے فیصلے کی نقل سیکریٹری واٹر اینڈ پاور گلگت بلتستان کو ارسال کرنے کا حکم دیا تاکہ اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
حوصلہ ہی حالات کا مقابلہ کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ غذر میں سیلاب سے متاثرہ بچی کو ریسکیو افیسر حوصلہ دے رہا ہے اور بچی نے پریشان کن حالات میں بھی ان سے خوبصورت انداز میں ہاتھ ملایا اور بوسہ دیا
کے آئی یو دھرنا آڈیو لیک۔
قراقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے پروفیسر عمار حُسین اور کے آئی یو آئی ایس او کے سابق پریذیڈنٹ عمار حُسین کی آڈیو لیک، یونیورسٹی کے جو طلبہ احتجاج کر رہے ہے وہ ایک دفعہ اس آڈیو کو ضرور سنئیے کیوں کہ کچھ شر پسند لوگ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر طلبہ کو استعمال کر رہے ہے۔۔۔
تمام طلبہ ایسے عناصر کو ناکام بنا کر اپنی پڑھائی پر توجہ دیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Gilgit