Apna Yasin
here you Will get update about the news particularly from yasin and generally from Gilgit Baltistan
14/04/2026
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ 😭
بیٹی کی اچانک وفات کی خبر سن کر باپ صدمہ برداشت نہ کر سکے اور اس فانی دنیا سے کوچ کر گئے۔
اصفہان نامی اے ایس آیف کانسٹیبل گھر سے ڈیوٹی پر روانہ ہوا، لیکن ابھی وہ اپنی منزل پر نہیں پہنچا تھا کہ اُسے کال موصول ہوئی کہ اُس کی چھوٹی بیٹی انتقال کر گئی ہے۔ وہ اپنی بیٹی سے بے حد محبت کرتا تھا، اور اس خبر نے اُس پر بجلی کا اثر ڈالا، اور وہیں بیٹھ گیا اور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ کبھی کبھی میں سوچتا ہوں کہ کیسے ماں باپ ہوتے ہیں جو بیٹی کی پیدائش پر ناخوش ہوتے ہیں، لیکن اس واقعہ میں ایک باپ کی اپنی ننھی پری سے محبت کا مثال قائم کر دیا۔ روات راولپنڈی کے گاؤں تھلہ کا یہ واقعہ لوگوں کے لئے افسوس اور حیرت کا باعث بنا ہوا ہے، اور لوگ اسے سچی محبت کا نام دے رہے ہیں۔۔
گلگت : چنار باغ لیڈیز مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔ انتدائی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
11/03/2026
انا للہ و انا الیہ راجعون
پیپلز پارٹی صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن انجینئر مہتر جان کے انتقال کر گئے۔
مرحوم ایک نہایت مخلص، باوقار اور خدمتِ خلق کا جذبہ رکھنے والی شخصیت تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں اپنی برادری اور بالخصوص یاسین کے عوام کے لیے بے شمار خدمات انجام دیں۔ ان کی سماجی خدمات اور لوگوں کے لیے کی جانے والی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے اور تمام لواحقین کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین!
11/03/2026
روڈ اپ ڈیٹ۔
گلگت۔۔
شاہراہ قراقرم بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد مقامات پر بند
گلگت۔۔گندلو (ڈیم ایریا) کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قراقرم ہائی وے (KKH) مزید بلاک ہو گئی۔۔۔پولیس ترجمان
گلگت۔۔۔ سیکیورٹی صورتحال اور ضلع دیامر میں موسم کی پیشگوئی کث باعث گلگت اور سکردو سے خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے مابین ٹریفک کو فی الحال روکنے دینے کی تجویز دی ہے ۔۔۔۔پولیس
گلگت۔۔۔ایف ڈبلیو او (FWO) کے مطابق، اگر موسم بہتر رہا تو KKH کل دوپہر تک سفر کے لیے کھولے جانے کا امکان ہے۔۔۔پولیس
گلگت۔۔۔عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور تازہ صورتحال کے لیے گلگت بلتستان پولیس کی ہدایات پر عمل کریں-
گلگت۔۔۔۔گلگت بلتستان میں تین روز سے جاری بارش جاری
گلگت۔۔۔۔بارشوں کے دوران برفانی جھیلیں پھٹنے کا خطرہ ہے ۔۔۔۔مقامی انتظامیہ
گلگت۔۔۔بارشیں بارہ مارچ تک جاری رہے گی ۔۔۔۔انتظامیہ
بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاھراہ قراقرم کوہستان میں مختلف مقامات پر بند ۔
10/03/2026
گلگت بلتستان کی بہادر بیٹیاں
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی تین باصلاحیت خواتین افسران اسکوارڈن لیڈر شریستا طلحہ بیگ (پاکستان ائیر فورس)، کیپٹن افشان خان (پاکستان آرمی) اور سب لیفٹیننٹ فاطمہ چنگیزی (پاکستان نیوی) میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں
ان خواتین افسران کی فوج میں شاندار شرکت گلگت بلتستان اور پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قومی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقہ و ملک کا نام روشن کیا ہے ۔
09/03/2026
موسمی الرٹ (9 تا 12 مارچ)
9 سے 12 مارچ کے دوران بالائی پاکستان میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے طوفانوں کا امکان ہے۔ شمالی علاقوں میں ژالہ باری اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔
⚠️ نوٹ: ایران کی حالیہ صورتحال کے باعث ہوائیں آلودہ ذرات لا سکتی ہیں جس سے مغربی پاکستان میں فضائی آلودگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔
07/03/2026
خبر غم ـ
پیر امیر شاہ صاحب کے وفات کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا ، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے!
بریکنگ نیوز:
حکومت نے رات گئے عوام پر پیٹرول بم گرادیا
پیٹرول 55 روپے فی لیٹر مہنگا
06/03/2026
اس ماہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول
06/03/2026
سلطانہ شمشالی کو خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے متعلقہ شعبے میں شاندار خدمات کے اعتراف میں وومن ایکسیلنس ایوارڈ (پاکستان کی بیٹی) کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ انکا تعلق شمال گوجال ہنزہ سے ھے۔ یہ ایوارڈ وزیر اعظم 10 مارچ 2026 کو جناح کنونشن سنٹر، اسلام آباد میں ہونے والی خواتین کے عالمی دن کی تقریب کے دوران دیں گے۔
بشکریہ سوست ٹو ڈے ۔
گلگت، غذر، ہنزہ اور نگر کے دو سو پولیس جوانوں کا بین الاضلاعی تبادلہ کردیا گیا
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
Gilgit