ESG Initiatives

ESG Initiatives

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ESG Initiatives, Entrepreneur, Gilgit.

20/01/2026

السلام علیکم!

میرا نام سعادت علی ہے اور میں گلگت بلتستان کا ایک طالب علم ہوں۔
اس ویڈیو کے ذریعے میں ایک نئے اقدام کا آغاز کر رہا ہوں جس کا نام ESG Initiatives ہے۔

اس پلیٹ فارم کا مقصد:

گلگت بلتستان کے حقیقی مسائل پر بات کرنا

اسکولوں، کمپنیوں اور اداروں میں موجود ESG سے متعلق مسائل کو سمجھنا

نوجوانوں کی سوچ کے ساتھ عملی اور مثبت حل پیش کرنا

الزام تراشی کے بجائے بہتری کی طرف قدم بڑھانا

یہ کسی فرد یا ادارے کے خلاف نہیں،
بلکہ نظام کو بہتر بنانے کی ایک مخلص کوشش ہے۔

اگر آپ طالب علم ہیں، استاد ہیں، یا گلگت بلتستان کا مستقبل بہتر دیکھنا چاہتے ہیں،
تو اس اقدام کا حصہ بنیں۔

یہ صرف شروعات ہے۔
آنے والی ویڈیوز میں ہم مزید مسائل اور ان کے حل پر بات کریں گے۔

ویڈیو کو شیئر کریں، اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں، اور حوصلہ افزائی کریں۔

شکریہ 🌱

31/07/2025

🗳️ گلگت بلتستان کے عوام کے نام ایک پیغام

گلگت بلتستان میں آئندہ چند مہینوں میں الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔ یہ وقت صرف ووٹ ڈالنے کا نہیں، بلکہ سوچ کر، سمجھ کر، اور مستقبل کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرنے کا ہے۔

یاد رکھیں!

🌱 ایک ووٹ صرف پرچی نہیں، یہ ہمارے علاقے کی ترقی، تعلیم، صحت، روزگار اور آنے والی نسلوں کا مقدر طے کرتا ہے۔

🛑 ووٹ ذات، برادری یا وقتی مفاد کے لیے نہیں، کردار، خدمت، اور سچائی کے لیے دینا چاہیے۔

🤝 اب وقت ہے کہ ہم ایسے نمائندوں کو منتخب کریں جو واقعی گلگت بلتستان کی آواز بن سکیں، جو صرف وعدے نہ کریں بلکہ کام کر کے دکھائیں۔

📣 آیئے! نفرت، فرقہ واریت اور جھوٹے وعدوں کو رد کریں، اور اتحاد، ترقی اور خوشحالی کو ووٹ دیں۔

فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔
سوچ کر ووٹ دیں – کل آپ کا مستقبل اسی ووٹ سے جُڑا ہے۔

11/04/2025

پرزور مذمت! گلگت بلتستان کے وسائل کا سودا منظور نہیں!

وزیرِ اعظم کا بیان کہ گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں چھپی معدنیات بیچ کر قرض اُتارا جائے گا — یہ سن کر دل لرز گیا۔
کیا ہماری سرزمین صرف خزانہ ہے؟ کیا ہم صرف قرض چکانے کا ذریعہ ہیں؟

ہماری پہاڑیاں، ہماری معدنیات، ہماری شناخت ہیں!
ہم غلام نہیں، نہ ہماری زمین کسی کی جاگیر ہے!
گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ پاکستان سے وفا کی، لیکن بدلے میں ہمیں استحصال ملا۔
اب ہمارے وسائل بیچنے کی بات؟ یہ ناانصافی ہے، یہ ظلم ہے، یہ لوٹ مار ہے!

ہم ہر فورم پر اس بیان کی مذمت کرتے ہیں۔
ہمارے وسائل کا سودا ہماری لاشوں پر سے گزر کر ہی ہو سکتا ہے۔

گلگت بلتستان جاگ چکا ہے — اب کوئی ہمیں خاموش نہیں کرا سکتا!

15/08/2024

خدارا گلگتیوں ہوش میں آؤ ! ہینزل پاور پراجیکٹ ہاتھ سے نکل رہا ۔۔۔ ایک منصوبہ بندی کے تحت اس پراجیکٹ کو ناکام بنانے کی کوشش کی جاررہی ۔۔۔۔

Photos from ESG Initiatives's post 27/05/2024

Cricket final winners alahamdullilah

08/05/2024

Thanks Sir SSP Gilgit Muhammad Ayaz Sahb for ur well cooperation love n support❤️
Usama MaLïk
Hussain Malik

27/04/2024

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
ہمارے اُستاد محترم ساجد اقبال اب ہم میں نہیں رہے 😭😭
آہ اُستاد محترم آه 😭

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Culinary Team

Attire

Website

Address


Gilgit