Daily GB

Daily GB

Share

گلگت بلتستان اور گردو نواح کے خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیے. فالو کیجے اور اپنا فیڈ بیک دیجے۔

14/08/2026

‎وزیرِ داخلہ گلگت بلتستان دلپذیر خان یومِ آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ 🇵🇰

وزیرِ داخلہ دلپزیر خان نے اپنی تقریر میں انگریزی زبان کا خوبصورت استعمال کرکے تقریب کے منتظمین اور شرکاء کو بھی خوب متاثر کیا۔‎ Part 12

14/08/2026

‎وزیرِ داخلہ گلگت بلتستان دلپذیر خان یومِ آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ 🇵🇰

وزیرِ داخلہ دلپزیر خان نے اپنی تقریر میں انگریزی زبان کا خوبصورت استعمال کرکے تقریب کے منتظمین اور شرکاء کو بھی خوب متاثر کیا۔‎ Part 11

14/08/2026

وزیرِ داخلہ گلگت بلتستان دلپذیر خان یومِ آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ 🇵🇰

وزیرِ داخلہ دلپزیر خان نے اپنی تقریر میں انگریزی زبان کا خوبصورت استعمال کرکے تقریب کے منتظمین اور شرکاء کو بھی خوب متاثر کیا۔

Photos from Daily GB's post 14/08/2026

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی گاہکوچ میں قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ پرچم کشائی کی تقریب میں سول سوسائٹی، مختلف محکموں کے سربراہان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور سٹی پارک میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیاگیا۔

تقریبات کا اختتام گرلز کالج گاہکوچ میں ایک بامقصد پروگرام کا انعقاد کیا گیا جہاں وطنِ عزیز کی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔🇵🇰

14/08/2026

بہرحال یہ بھی ایک خبر ہے۔🤣

14/08/2026

گاہکوچ: یاد گار شہداء میں وزیر منصوبہ بندی سید جلال شاہ اور جینیفر بہادر نے حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پولیس کی چوک و چوبند دستے نے سلامی دی ۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی یاد گار شہداء میں موجود تھی۔

14/08/2026
14/08/2026

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے 14 اگست جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے یادگارِ شہداء چنار باغ، گلگت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کا 79واں یومِ آزادی شایانِ شان طریقے سے منا رہے ہیں۔ میں پوری قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صوبے بھر میں اس حوالے سے پروقار تقریبات منعقد کی جارہی ہیں ۔ آج کا دن اپنے ان بزرگوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جن کی قربانیوں اور جدوجہد کی بدولت ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔1930ء میں شاعرِ مشرق نے ایک علیحدہ مسلم ریاست کا تصور پیش کیا۔ جدوجہد جاری رہی اور 1940ء میں (قراردادِ لاہور کے ذریعے) اس کو ایک واضح سمت ملی۔ بالآخر 14 اگست 1947ء کو دو قومی نظریے کو عملی جامہ پہنایا گیا اور پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔آج کا دن اپنے شہداء، غازیوں اور قائدین کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ بھارت میں آج بھی مسلمانوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، جس سے دو قومی نظریے کی صداقت ثابت ہوتی ہے۔ کوئی بھی ملک مضبوط دفاع اور مضبوط معیشت کے بغیر دنیا کے قوموں کے ساتھ مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔جن ممالک کے پاس صرف اچھی معیشت ہے اور دفاع مضبوط نہیں انکی حالت پوری دنیا نے دیکھا ہے۔ہمیں فخر ہے کہ ہمارا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے جسکی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہے ۔ اس ملک کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو جس نےایٹمیپروگرامشروعکیا، بے نظیر بھٹو میزائل پروگرام لایا اور محمدنواز شریف جس نے ایٹمی دھماکے کیے سمیت موجودہ قیادت خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ جنرل سید عاصم منیر نے حالیہ بھارتی جارحیت کا موثر جواب دے کر بھارتی جارحیت کا جنون خاک میں ملا دیا پوری دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہم چیف آف ڈیفنس سید جرنل عاصم منیر اور افواجِ پاکستان خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔آئیے عہد کریں کہ ہم تمام شعبوں میں آگے بڑھیں گے اور اپنی کمزوریوں کو دور کریں گے۔ ہم انصاف، عدل اور ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے کیونکہ ہم نے مل کر اس ملک کو آگے بڑھانا ہے۔

Photos from Daily GB's post 14/08/2026

ضلع غذر میں جشنِ آزادی پاکستان کی تقریبات ملی جوش و جذبے اور قومی ولولے کے ساتھ منعقد ہوئیں۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات سید جلال علی شاہ، گلگت بلتستان اسمبلی کی رکن برائے خواتین جنیفر بہادر، ڈپٹی کمشنر غذر عنایت اللہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غذر اسحاق حسین( پی ایس پی)سمیت سرکاری افسران و اہلکاران اور معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران قومی پرچم لہرایا گیا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ شرکاء نے وطنِ عزیز پاکستان کی آزادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر پاکستان کے قیام کے لیے دی جانے والی قربانیوں اور شہداء کی لازوال خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں موجود شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطنِ عزیز کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

جشنِ آزادی کی تقریبات نے ضلع غذر میں حب الوطنی، قومی یکجہتی اور پاکستان سے والہانہ محبت کے جذبے کو مزید اجاگر کیا۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
Gilgit-Baltistan Police

Photos from Daily GB's post 14/08/2026

گلگت : صوبائی دارلحکومت گلگت میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے مرکزی تقریب، وزیر اعلی گلگت بلتستان، ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی،صوبائی وزرا اور اعلی افسران کی شرکت ۔
چنار باغ میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین نے پرچم کشائی کی اور چنار باغ میں یادگارِ شہدا پر فاتحہ خوانی کے بعد پھولوں کی چادر چڑھائی۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address


Gilgit