Skip to content
FindGlocal
ALI

ALI

Gilgit Journalist

© Voice of the Unheard.
| vlogger| Journalist/ Broadcaster | RJ on FM89.4, Host|
| Photographer | Voice of Ali © Voice of the Unheard.

Photos from ALI's post 22/11/2026
05/11/2026
03/11/2026

سی ایم کا سرکاری ہسپتال کا دورہ یا "گبر از بیک" کا سین

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ایڈوکیٹ امجد حسین نے گزشتہ دنوں پی ایچ کیو ہسپتال گلگت کا اچانک دورہ کیا۔ یہ دورہ بذاتِ خود خوش آئند بات ہے، ہونا چاہیے، عوامی نمائندے کو سرکاری محکمہ جات بالخصوص ہسپتال، سکول، تھانے کا دورہ کرنا چاہیے تاکہ زمینی حقائق کا پتہ چلے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ دورے کا طریقہ کار کیا ہونا چاہیے؟

گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر لگ رہا تھا جیسے ہندوستانی فلم "گبر از بیک" کا کوئی سین چل رہا ہو۔ آگے پیچھے مسلح گارڈز، موبائل اور کیمرے، اور درمیان میں وزیراعلیٰ صاحب تمام اسٹاف اور مریضوں کے سامنے میڈیکل اسٹاف سے "تو تڑاخ" والے لہجے میں بات کر رہے ہیں۔ ایک بار نہیں، چار پانچ مرتبہ اسی توہین آمیز لہجے میں انہوں نے بات کی۔ کیا یہ کسی منتخب وزیراعلیٰ کا لہجہ ہونا چاہیے؟ وزیراعلٰی صاحب ہسپتال عملے سے سوالات پوچھتے رہے اور معطلی کے احکامات جاری کرتے رہے۔

کیا ڈیٹا ڈیجیٹل کرنا ڈاکٹر کا کام ہے؟

وزیراعلیٰ صاحب بار بار اسٹاف سے پوچھ رہے تھے کہ ڈیوٹی روسٹر اور ڈیٹا ڈیجیٹل کیوں نہیں ہے؟

یہاں ایک بنیادی سوال پیدا ہوتا ہے - کیا ڈیوٹی روسٹر کو ڈیجیٹلائز کرنا کسی ڈاکٹر، نرس یا پیرا میڈیکل اسٹاف کا کام ہے؟
میرا خیال ہے ایسا ہر گز نہیں ہے ہرگز نہیں۔

دنیا بھر میں اور پاکستان کے دوسرے صوبوں میں بھی ہسپتالوں کا نظام کچھ یوں چلتا ہے:
1. ڈاکٹر کا کام علاج کرنا ہے۔
2. ہسپتال کے ڈیٹا کو ڈیجیٹل کرنا، HMIS (ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم) لگانا، بائیو میٹرک، ڈیوٹی روسٹر سافٹ ویئر بنانا یہ محکمہ صحت، ہیلتھ سیکرٹریٹ اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کا کام ہے۔
3. اس کے لیے بجٹ، سافٹ ویئر، کمپیوٹر، انٹرنیٹ اور باقاعدہ ٹریننگ درکار ہوتی ہے۔ کیا حکومت نے متعلقہ ہسپتال کو یہ سب فراہم کیا ہے؟

اگر سسٹم ہی نہیں دیا تو ڈاکٹر اپنی جیب سے سسٹم بنائے؟

وزیراعلٰی نے چار پانچ مرتبہ دہرایا کہ "یہ ہسپتال نہیں مویشی خانہ ہے"۔ اب سوال یہ ہے کہ "مویشی خانہ" کس نے بنایا ہے؟ کیا گورمنٹ کی طرف سے سالانہ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے، رنگ روغن، اور دیگر صفائی کو بہتر بنانے کے لیے کوئی بجٹ مختص ہوتا ہے؟

مسئلے کا حل تماشہ نہیں، طریقہ کار ہے.

اس پورے دورے میں جو چیز سب سے زیادہ تکلیف دہ تھی وہ یہ تھی کہ ایک اسٹاف ممبر نے ہمت کرکے ہسپتال میں سہولیات کی عدم دستیابی کی بات کی تو وزیراعلیٰ صاحب نے اسے یکسر نظر انداز کر دیا۔ یعنی آپ صرف اپنی بات سنانا چاہتے ہیں، سننا نہیں چاہتے۔

اگر واقعی نظام ٹھیک کرنا ہے تو اس کا پروفیشنل طریقہ یہ ہے.

1. سب کے سامنے بے عزت کرنے کے بجائے، متعلقہ ایم ایس، ڈی ایم ایس، اور ڈاکٹرز کو اپنے دفتر بلاتے یا ہسپتال میں ہی ان کے ساتھ میٹنگ کرتے۔
2. ان سے بند کمرے میں پوچھتے کہ مسائل کیا ہیں۔
3. اس پورے Episode میں ہیلتھ منسٹر کہاں تھے؟ ہیلتھ سیکرٹری کہاں تھے؟ ڈی جی ہیلتھ کہاں تھا؟ یہ ان کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ان سے پوچھا جاتا کہ آپ نے ہسپتالوں کو ڈیجیٹل کرنے کے لیے کیا کیا؟ فنڈز کہاں گئے؟
4. نوٹس لیتے، انکوائری کمیٹی بناتے، ٹائم لائن دیتے۔

یہ بات درست ہے کہ ہمارے سرکاری ہسپتالوں میں سٹاف کا رویہ اکثر ٹھیک نہیں ہوتا، صفائی نہیں ہوتی، مریض رلتے ہیں۔ لیکن اس کا ذمہ دار صرف ڈاکٹر نہیں ہے۔ یہ ایک پورا Chain ہے۔

جب تک آپ سیکرٹری ہیلتھ سے لے کر کلرک تک، منسٹر سے لے کر ہسپتال کے ایم ایس تک پورے چین کو ٹھیک نہیں کریں گے، ایک ڈاکٹر کو سرعام ڈانٹنے سے نظام ٹھیک نہیں ہوگا۔ الٹا جو اچھے ڈاکٹر ہیں وہ بھی بددل ہو کر گلگت چھوڑ جائیں گے، اور نقصان پھر ہم عام عوام کا ہوگا۔

ہمیں ڈرامہ نہیں، نظام چاہیے۔ کیمرے کے سامنے ہیرو بننے سے بہتر ہے کہ دفتر میں بیٹھ کر فائل پر دستخط کریں جس سے ہسپتال میں سسٹم آ جائے۔ پھر آپ کو اچانک دوروں کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ وزیراعلٰی صاحب! آپ سے لوگوں کی امیدیں وابستہ ہیں، یہ ہسپتال آپ ہی کے حلقے میں ہے اور گلگت کے دور دراز علاقوں سے غریب عوام علاج معالجے کے لیے یہاں آتے ہیں۔ آپ اس سسٹم کو ٹھیک کیجئے، ہسپتال اور دیگر محکمہ جات خود ٹھیک ہوں گے۔

علی احمد جان

Other Journalists in Gilgit

Show All
  • ‏” وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ○ میرے نبی ﷺ کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا

  • I am a journalist Pakistan tarike insaaf

  • Mohsin Khan

    Mohsin Khan

    Gilgit 092

    Save life

  • روشن پاکستان روشن گلگت بلتستان

  • RJ Sajid Ali

    RJ Sajid Ali

    Gilgit Baltistan, Gilgit 15701

    journalist

  • F0zia karim

    F0zia karim

    Gb Jutial, Gilgit

    I am always thankful,f0r th0se wh0 l0ve and f0ll0w me💖

  • Saeed Ullah Akber

    Saeed Ullah Akber

    Www. Saeed@ Akber 2004, Gilgit ASSADSAQI

    love Study

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ALI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Gilgit.