North Media
Alternative Media of Deprived & Marginalized People of Gilgit Baltistan.
instagram.com/northmediapk
Opinions expressed on this page are those of the individual authors or sources and do not necessarily reflect the views or opinions of North Media.
05/06/2026
انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کی جانب سے جمعے کو ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومتِ انڈیا نے گلگت بلتستان اسمبلی کے لیے سات جون 2026 کو ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد کے پاکستانی منصوبے پر پاکستان کے سامنے باضابطہ احتجاج درج کرایا ہے۔
بیان کے مطابق انڈیا گلگت بلتستان کو جموں و کشمیر اور لداخ کے ساتھ اپنی سرزمین کا حصہ قرار دیتا ہے اور وہاں انتخابات کے انعقاد کو قبول نہیں کرتا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ انڈیا ان تمام کوششوں کو مسترد کرتا ہے جن کے ذریعے پاکستان اپنے زیرِ انتظام علاقوں میں کوئی انتظامی یا سیاسی تبدیلی لانے کی کوشش کرتا ہے۔
تصویر: انڈین وزارت خارجہ
05/06/2026
سب ڈویژن جگلوٹ
انتخابی مہم کے آخری روز آزاد امیدوار حلقہ نمبر 02 گلگت سمیع اللّٰہ مغل حافظ حفیظ الرحمان کے حق میں دستبردار ہوگئے۔سمیع اللّٰہ مغل نے اپنے تمام ووٹر سپوٹرز سمیت پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حافظ حفیظ الرحمان خان کی حمایت کا اعلان کردیا
سابق وزیر اعلی نے سمیع اللہ مغل اور ان کی پوری برادری کا شکریہ ادا کیا۔
05/06/2026
ہنزہ:
ہنزہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عباس میر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی۔ شمولیت کا اعلان ایک تقریب کے دوران کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کے مقامی قیادت عزیز احمد، باقر تیحان ، آغا نعیم، فرمان تاجک ، رحیم گوجالی اور مرکزی رہنماؤں عمر ڈار، ریحانہ ڈار، اور شان دانا گلزار نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر عباس میر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوامی خدمت، علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کے منشور کے مطابق عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں نے عباس میر کی شمولیت کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور علاقے میں تنظیمی ڈھانچے کو تقویت ملے گی۔
گلگت: شاہی پولو گراونڈ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی جلسہ
05/06/2026
مغویہ لڑکی فریال افضل کو پولیس نے بازیاب کرالیا۔ ملزم مدثر سکنہ کنوداس کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔
05/06/2026
سکردو: گلگت بلتستان کے سینئر صحافی اقبال سالک پر حملہ.
اقبال سالک بلتستان ریجن میں ن لیگ کے جلسے کی کوریج میں مصروف تھے اچانک شر پسندوں کے ایک ٹولے نے ان پر حملہ کر دیا. نارتھ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینئر صحافی اقبال سالک نے بتایا کہ شر پسندوں کے خلاف پولیس کے پاس گیا اور معلومات فراہم کیں تو الٹا پولیس والے میرے اوپر کیس کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں جبکہ لوگوں کی پہچان اور نام میں نے پولیس کو فراہم کئے ہیں.
گلگت بلتستان کا وزیر اعظم یا صدر کیوں نہیں بن سکتا؟
نواز ناجی کا غذر میں عوامی جلسے سے خطاب۔
تشہیری مواد:
شکریہ غذر
آج غذر کے عوام کی بھرپور شرکت نے واضح کردیا کہ گلگت بلتستان کی عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے صرف پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کرتی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی سیاست کو اقتدار نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ذریعہ سمجھتی ہے۔ اگر آپ مجھے گلگت بلتستان سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرواتے ہیں تو میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہم مل کر گلگت بلتستان کو ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کی نئی منزلوں تک پہنچائیں گے۔ ہم آپ کے حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے اور ایسا مستقبل تعمیر کریں گے جہاں ہر شہری کو ترقی کے مساوی مواقع میسر ہو۔
7 جون کو تیر کے نشان پر مہر لگائیں تاکہ گلگت بلتستان کی ترقی کے نئے دور کا آغاز کرسکیں۔
04/06/2026
تشہیری مواد:
چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل گلگت میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔
گلگت بلتستان جنرل الیکشن کے حوالے سے آئی جی پولیس گلگت بلتستان کا پیغام
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
15100