VIDEO WORLD

VIDEO WORLD

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from VIDEO WORLD, Camera/Photo, Gilgit.

22/07/2026
26/05/2026

🏐 شہید حوالدار عبدالنصیر ستارۂ بسالت والی بال ٹورنامنٹ سیزن 3
2026
📍 گونر فارم – فائنل میچ کی یادگار جھلکیاں

الحمدللہ سیزن 3 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
شائقینِ والی بال، کھلاڑیوں اور تمام تعاون کرنے والوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔ ❤

Photos from VIDEO WORLD's post 24/05/2026

شہید حوالدار عبدالنصیر ستارۂ بسالت والی بال ٹورنامنٹ سیزن 3 – 2026
گونر فارم

فائنل میچ رنراپ ٹیم گوہرآباد لیپڈز نے بھی پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کیا اور فائنل تک رسائی حاصل کر کے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
ٹیم کی محنت، جذبے اور بہترین کارکردگی کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

🌟 Best Wishes to Gorabal Leopards Team for Their Outstanding Performance!
Ubaid Ullah

Photos from VIDEO WORLD's post 24/05/2026

🏐 پاک آرمی اور گلگت بلتستان سکاؤٹس کے تعاون سے
شہید حوالدار عبدالنصیر ستارۂ بسالت والی بال ٹورنامنٹ سیزن 3 – 2026
📍 گونر فارم، دیامر

ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل میچ ینگ اسٹار 🆚 گوہرآباد لیپڈز کے درمیان کھیلا گیا۔
دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم ینگ اسٹار ٹیم نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل اپنے نام کر لیا اور ٹرافی جیتنے میں کامیاب رہی۔

🏆 Congratulations Young Star Team on Winning the Final Championship!
Saif BernoAdrees Khan KhanjalRaziullah BernoAisar Raees Raikoti

Photos from VIDEO WORLD's post 24/05/2026

شہید حوالدار عبدالنصیر ستارۂ بسالت والی بال ٹورنامنٹ سیزن 3 – 2026
گونر فارم

الحمدللہ ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکا ہے،
اور اب فائنل مقابلوں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ 💥

انشاء اللہ ٹورنامنٹ کا انعقاد دو مراحل میں کیا جائے گا

پہلے مرحلے میں سیمی فائنل میچز کا انعقاد کیا جائے گا،
جبکہ دوسرے مرحلے میں شاندار فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

شائقینِ والی بال سے گزارش ہے کہ بھرپور شرکت کرکے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھائیں اور اس یادگار سپورٹس ایونٹ کا حصہ بنیں۔

23/05/2026

پاک آرمی اور گلگت بلتستان سکاؤٹس کے تعاون سے
شہید حوالدار عبدالنصیر ستارۂ بسالت والی بال ٹورنامنٹ سیزن 3 – 2026
گونر فارم، دیامر

الحمدللہ یہ شاندار ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
کل ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل اور گرینڈ فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

24/05/2026 کو
دوسرا سیمی فائنل: صبح 10:00 بجے ہو گا
اور فائنل میچ: شام 4 بجے ہو گا

شہید حوالدار عبدالنصیر ستارۂ بسالت اُن بہادر حوالدار میں شامل تھے جنہوں نے وطنِ عزیز کی حفاظت، امن اور قوم کی سربلندی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
ان کی بہادری، قربانی اور وطن سے محبت نوجوان نسل کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔ 🇵🇰✨

پاک آرمی اور گلگت بلتستان سکاؤٹس ہمیشہ سے نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں، کھیلوں کے فروغ، امن، بھائی چارے اور علاقائی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے آئے ہیں۔
ان اداروں کی سرپرستی اور تعاون نوجوان نسل کے لیے حوصلے، نظم و ضبط اور قومی یکجہتی کی خوبصورت مثال ہے۔

اس پروقار موقع پر مہمان خصوصی
ٹاسک فورس کمانڈر کرنل عدنان مظفر
ہوں گے، جو کھلاڑیوں اور شائقینِ والی بال کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

تمام سپورٹس شائقین سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے تاکہ نوجوانوں کے اس خوبصورت کھیل اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

🏐 “شہداء کی قربانیاں ہمارا فخر، اور کھیل نوجوانوں کی طاقت ہیں” 🔥

23/05/2026

🏐 پاک آرمی اور گلگت بلتستان سکاؤٹس کے تعاون سے
شہید حوالدار عبدالنصر ستارۂ بسالت والی بال ٹورنامنٹ سیزن 3 –2026
گونر فارم

ٹورنامنٹ کے تمام میچز کامیابی سے مکمل ہو چکے تھے،
تاہم کچھ اہم حالات کے باعث دو سیمی فائنلز اور فائنل مؤخر کر دیے گئے تھے۔

الحمدللہ آج دوبارہ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو رہا ہے۔
آج پہلا سیمی فائنل
🏐 Young Star VS KMC 🏐
کے درمیان دوپہر 2 بجے گونر فارم میں کھیلا جائے گا۔

ان شاء اللہ آئندہ دنوں میں باقی سیمی فائنل اور فائنل بھی مکمل کیے جائیں گے۔
تمام سپورٹس شائقین سے بھرپور شرکت کی درخواست ہے۔

Category

Website

Address


Gilgit