Skip to content
FindGlocal
Gilgit Development Authority

Gilgit Development Authority

River View Road, Gilgit Government Organization

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gilgit Development Authority, Government Organization, River view Road, Gilgit.

Photos from Gilgit Development Authority's post 31/10/2026

جی ڈی اے پارک سونی کوٹ تک رسائی کے لیے سڑک کی میٹلنگ مکمل، ڈائریکٹر جنرل کی ہدایات پر عوامی سفری سہولیات میں بہتری کے اقدامات جاری

گلگت: گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیرِ نگرانی جی ڈی اے پارک سونی کوٹ کے اطراف واقع سڑک کی میٹلنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ تقریباً 600 فٹ طویل اور 22 فٹ چوڑی اس سڑک کی تعمیر کا بنیادی مقصد جی ڈی اے پارک تک آمدورفت کو آسان اور سہل بنانا ہے، جس سے پارک میں آنے والے شہریوں کے ساتھ ساتھ ملحقہ علاقے کے رہائشیوں کو بھی بہتر سفری سہولت میسر آئے گی۔

یہ سڑک ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی خصوصی ہدایات پر مقررہ مدت میں مکمل کی گئی ہے، تاکہ شہریوں کو پارک تک رسائی اور روزمرہ آمدورفت میں درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ جی ڈی اے پارک سونی کوٹ کی تعمیر کے ساتھ اس تک رسائی کے لیے سڑک کی تعمیر و بحالی بھی گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے عمل میں لائی گئی ہے، جو ادارے کی شہری سہولیات کے فروغ اور عوامی ضروریات کو ترجیح دینے کی عملی کوششوں کا حصہ ہے۔

گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی شہر میں تفریحی مقامات کی ترقی، بنیادی شہری ڈھانچے کی بہتری اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان اقدامات میں تعمیراتی معیار، پائیداری اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے، تاکہ شہریوں کو بہتر ماحول اور آمدورفت کی معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں.
Chairman Chief Minister Inspection Team - CMIT GB Planning & Development Department GB Information Department Gilgit-Baltistan

29/10/2026

جٹیال زون 3 میں سینیٹری اینڈ سیوریج سسٹم منصوبے کا 95 فیصد کام مکمل، وزیرِ اعلیٰ کی ہدایات پر عوامی مشکلات کے ازالے کے لیے جی ڈی اے کے اقدامات جاری

گلگت: ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی امیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں گلگت سٹی سینیٹری اینڈ سیوریج سسٹم منصوبے کے تحت جٹیال زون 3 کے جزوی علاقے میں ترقیاتی کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری اس منصوبے پر اب تک 95 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ جی ڈی اے، انجینئر مظہر سہیل نے میڈیا کو منصوبے کی مجموعی پیش رفت اور اہم تکنیکی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ حکومتِ گلگت بلتستان کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 33 کروڑ 40 لاکھ روپے کی لاگت سے جاری منصوبے میں 525 مین ہولز کی تعمیر اور 15 کلومیٹر طویل پائپ نیٹ ورک کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے، جبکہ 700 میں سے 550 گھریلو کنکشن چیمبرز بھی مکمل ہیں۔ منصوبے کی مرکزی ٹرنک لائن سے منسلک کرنے کا کام جاری ہے، جبکہ تقریباً ایک کلومیٹر مرکزی سڑک کی کارپٹنگ کا کام بھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔

ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے امیر اعظم کی ہدایات کے مطابق منصوبے کی بروقت تکمیل، تعمیراتی معیار کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ جی ڈی اے کی جانب سے سیوریج نظام کی بہتری کے ساتھ ترقیاتی کاموں سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کے اقدامات بھی جاری ہیں، تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کی جا سکے اور شہری مسائل کا مؤثر ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔

Photos from Gilgit Development Authority's post 25/10/2026

وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایات پر متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا عمل جاری
گلگت: گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گلگت سٹی سینیٹری اینڈ سیوریج سسٹم منصوبے کے تحت متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ یہ عمل وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایات اور ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی امیر اعظم حمزہ کی نگرانی میں انجام دیا جا رہا ہے۔
ریور ویو روڈ سے ٹوئنز برج کی جانب جانے والی سڑک کے ایک حصے پر کارپٹنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ منصوبے سے متاثر ہونے والے دیگر سڑکوں کے حصوں کی بحالی بھی مرحلہ وار جاری ہے۔
جی ڈی اے نے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے کے لیے متعلقہ ٹیموں کو متحرک کر رکھا ہے، تاکہ ترقیاتی منصوبہ کی تکمیل کے ساتھ سڑکوں کو بروقت بحال کیا جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو آمدورفت کی بہتر سہولت فراہم کرنا، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اور شہر میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے دوران عوامی مشکلات کو کم سے کم کرنا ہے۔
Chairman Chief Minister Inspection Team - CMIT GB Planning & Development Department GB Information Department Gilgit-Baltistan

24/10/2026

ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی جناب امیر اعظم کی ہدایات پر شاہراہِ قائداعظم جٹیال پر میٹلنگ کے کام کا معائنہ، معیار اور مقدار کا جائزہ

گلگت: ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ جی ڈی اے انجینئیر مظہر سہیل نے شاہراہِ قائداعظم جٹیال کا دورہ کیا اور جاری میٹلنگ کے کام کے معیار کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران کنٹریکٹر انجینیئر عمر فاروق بھی ان کے ہمراہ تھے۔ شاہراہ پر میٹلنگ کے کام کو بہتر معیار کے مطابق یقینی بنانے کے لیے خصوصی پیور مشین کے ذریعے کام جاری ہے، جس سے سڑک پر میٹلنگ کا عمل باقاعدہ اور مؤثر انداز میں انجام دیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ مظہر سہیل نے موقع پر جاری کام کا معائنہ کیا انہوں نے واضح کیا کہ جی ڈی اے کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے معیار کو برقرار رکھنے اور عوامی تحفظات کے ازالے کے لیے جاری منصوبوں کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہےاور ساتھ ہی ناقص کام کی نشاندہی اور اسکی درستگی بھی ہورہی۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ مظہر سہیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منصوبے پر جاری پیش رفت اور کام کے معیار سے متعلق تفصیلات بھی بیان کیں۔
Chairman Chief Minister Inspection Team - CMIT GB Information Department Gilgit-Baltistan Planning & Development Department GB

Photos from Gilgit Development Authority's post 22/10/2026

وزیرِ اعلیٰ کی ہدایات پر شاہراہِ قائداعظم، اسمبلی کے سامنے سڑک کی میٹلنگ شروع

گلگت: وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایات پر گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل امیر اعظم کی نگرانی میں گلگت بلتستان اسمبلی کے سامنے شاہراہِ قائداعظم پر سڑک کی میٹلنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

گلگت سٹی سینیٹری اینڈ سیوریج سسٹم منصوبہ کے تحت متاثر ہونے والی سڑکوں کی بحالی کے لیے جی ڈی اے کی جانب سے عملی اقدامات جاری ہیں۔ شاہراہِ قائداعظم پر میٹلنگ کا آغاز بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، جس کا مقصد سڑکوں کی حالت بہتر بنانا، شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنا اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔

جی ڈی اے کے تحت سڑکوں کی بحالی کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Photos from Chairman Chief Minister Inspection Team - CMIT GB's post 16/10/2026
01/10/2026

ڈی جی جی ڈی اے کی ہدایت پر اہم شاہراہوں کی بحالی جاری

گلگت: ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی امیر اعظم حمزہ کی ہدایت پر سینیٹری اینڈ سیوریج سسٹم منصوبے کے تحت سیوریج لائنوں کی تنصیب کے بعد جماعت خانہ بازار روڈ سمیت شہر کی اہم شاہراہوں پر ری میٹلنگ اور کارپٹنگ کا کام جاری ہے۔

جی ڈی اے کے مطابق شاہراہوں کی بروقت بحالی کا مقصد شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانا ہے۔

29/09/2026

*ڈی جی، جی ڈی اے کی ہدایت پر شہر کے اہم شاہراہوں کی بحالی کا کام جاری*

ڈائریکٹرجنرل گلگت ڈویلوپمنٹ اتھارٹی امیر اعظم حمزہ کی ہدایت پر سینیٹری اینڈ سیوریج سسٹم منصوبے کے تحت گلگت شہر میں سیوریج لائنوں کی تنصیب کے بعد نگرل روڈ، وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ روڈ، امامیہ مسجد روڈ، شہید ملت روڈ، ریاض روڈ اور ریور ویو روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ری میٹلنگ اور کارپٹنگ کا کام بہترین انداز میں جاری ہے۔

سڑکوں کی بحالی سے شہریوں کو آمدورفت میں سہولت میسر آ رہی ہے اور شہر میں سفری نظام مزید بہتر ہوا ہے۔

ترقیاتی کام کے ساتھ شہری سہولیات کی بہتری گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ترجیح۔

Chief Minister Gilgit-Baltistan

Photos from Gilgit Development Authority's post 21/09/2026

پریس ریلیز

ڈی جی گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا مختلف سڑکوں کا دورہ، ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

گلگت،
ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی امیر اعظم حمزہ پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج پراجیکٹ،انجینئر شفقت علی پراجیکٹ منیجر کنسلٹنٹ اور متعلقہ تکنیکی عملے کے ہمراہ ریور ویو روڈ، ہسپتال روڈ، جماعت خانہ روڈ، جامع مسجد روڈ اور شہید ملت روڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جاری میٹلنگ، کارپٹنگ، مین ہولز اور دیگر تعمیراتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی نے متعلقہ حکام اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ مین ہولز کی تعمیر، میٹلنگ، کارپٹنگ اور دیگر باقی ماندہ کام 10 اکتوبر تک ہر صورت مکمل کیے جائیں، جبکہ ہسپتال روڈ، جماعت خانہ روڈ، جامع مسجد روڈ اور شہید ملت روڈ پر میٹلنگ کا کام 5 اکتوبر تک مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ان سڑکوں پر باقی ماندہ کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرتے ہوئے شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔

ڈائریکٹر جنرل نے واضح کیا کہ تعمیراتی کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا۔ تمام کام منظور شدہ ڈیزائن، پراجیکٹ اسکوپ اور متعلقہ تکنیکی وضاحتوں کے مطابق مکمل کیے جائیں اور معیار و پائیداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ڈائریکٹرجنرل جی ڈی اے نے ہولز کی کی تعمیر کو تیز کرنے کیلئے شٹرنگ کے 8 سیٹ ہیں ان کو ڈبل کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی جی جی ڈی اے نے مزید ہدایت کی کہ ریور ویو روڈ، ہسپتال روڈ، جماعت خانہ روڈ اور دیگر مصروف شاہراہوں پر میٹلنگ و کارپٹنگ کا کام ضرورت کے مطابق رات کے اوقات میں بھی جاری رکھا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی کم سے کم متاثر ہو اور ترقیاتی کاموں کی رفتار برقرار رہے۔

انہوں نے متعلقہ افسران اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر کام کی پیش رفت کی مؤثر نگرانی کی جائے اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ معیار، پائیداری، حفاظتی اقدامات اور تکنیکی اصولوں کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Planning & Development Department GB Information Department Gilgit-Baltistan

Other Government Organizations in Gilgit

Show All

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Development Authority posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Gilgit.