Hina Rajpoot
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hina Rajpoot, Journalist, Gilgit.
16/11/2025
ملیے وقار منڈوق سے،جو اوورسیز پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رکن کی حیثیت سے خاصی شہرت رکھتے ہیں۔ یہ وہی شخصیت ہیں جنہیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے دورۂ امریکہ کے موقع پر ہونے والی منظم نعرہ بازی کا مرکزی کردار قرار دیا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق وہ نیب زدہ بھی ہیں اور سابقہ نگران حکومت کے دوران ٹی اے/ڈی اے کی مد میں قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کی اطلاعات بھی موجود ہیں۔
ایسی شخصیت کو نگران حکومت کی دوڑ میں شامل کرنا دراصل ریاستی اداروں کے بیانیے کی مخالفت کو تقویت دینے کے مترادف ہے، کیونکہ وقار منڈوق امریکہ میں رہتے ہوئے اداروں کے خلاف بیانیہ تشکیل دینے کی ٹریننگ یافتہ سمجھے جاتے ہیں۔
نگران سیٹ اپ میں ریاست مخالف سرگرمیوں سے وابستہ کسی فرد کو سامنے لانا کسی صورت قبول نہیں۔ پی ٹی آئی سے وابستگی اور آرمی چیف کے خلاف نعرہ بازی جیسے سنگین پس منظر کے حامل شخص سے گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کی امید رکھنا ممکن نہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Gilgit
092537