Zewar Click
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zewar Click, Artist, Chitral.
18/05/2026
اب اے آئی(Ai) میں چترالی زبان کھوار شامل کرنے پر بھی کام جاری ہے۔ اب کسی بھی مشہور فنکار کی آواز میں بالکل فری اور اوریجنل انداز میں گانے تیار کیے جا سکیں گے۔ اس کے لیے نہ تو بھاری رقم خرچ کرنے کی ضرورت ہوگی اور نہ ہی کسی مہنگے یا معیاری اسٹوڈیو جانے کی۔
اب آپ اپنے پسندیدہ آرٹسٹ کی آواز انٹرنیٹ سے حاصل کرکے، اے آئی کو پرامپٹ دے کر اسی آواز میں اپنی پسند کے گانے تیار کر سکیں گے۔ ساتھ ہی رباب، ستار، ڈھول یا دیگر موسیقی کے آلات بھی اپنی مرضی کے مطابق شامل کیے جا سکیں گے۔
یوں صرف چند منٹوں میں اے آئی آپ کو بالکل حقیقی اور دلکش انداز میں مکمل گانا بنا کر دے گی۔
اب وہ وقت زیادہ دور نہیں جب کھوار زبان اور چترالی موسیقی بھی جدید اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا بھر میں نئی پہچان حاصل کرے گی۔.
13/05/2026
تورکہو روڈ اپڈیٹ
آج بتاریخ 13 مئی بونی۔بوزند روڈ پر کمپکشن کا کام جاری ہے، تاہم کام کی رفتار تاحال سست روی کا شکار ہے۔ اس منصوبے کی نگرانی تورکہو اور تریچ کے عوام کی جانب سے مسلسل کی جا رہی ہے تاکہ تعمیراتی کام معیاری انداز میں مکمل ہو سکے۔
ٹھیکیدار کے منشی نصیر اللہ کے مطابق کمپکشن کا موجودہ مرحلہ عید تک سورواحت پل سے پرانے کمپکشن کے ساتھ ملا دیا جائے گا، جبکہ عید کے بعد مزید مشینری شامل کرکے کام کی رفتار تیز کی جائے گی۔
انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ جب روڑی سڑک پر ڈالی جاتی ہے تو ابتدائی مرحلے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی ہیں، جن میں بڑے پتھر نظر آتے ہیں۔ اسی بنیاد پر عوامی تنقید سامنے آتی ہے کہ بڑے سائز کے پتھر استعمال کیے جا رہے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف ابتدائی مرحلہ ہوتا ہے، جبکہ مکمل کمپکشن اور فائنل سطح کی تصاویر اکثر شیئر نہیں کی جاتیں، جس کی وجہ سے غلط تاثر پیدا ہوتا ہے۔
عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے.
✍️ محبوب مسکان
21/04/2026
Khowar new Song 2026
Poitrey, Sayeed Makhdoom Sajad
Singer.Syeed Mehjoor
compring. Sharaf ud din kashfii
23/12/2025
اعلانِ تقرری
صدر الخدمت فاؤنڈیشن اپر چترال برادر چترال عبدالرفیع نے مشاورت کے بعد جناب شریف سہیم کو نئی میعاد نومبر 2025 تا اکتوبر 2027 کے لیے نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن اپر چترال مقرر کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ انہیں اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق اور استقامت عطا فرمائے۔ آمین۔
شریف سہیم صاحب ایک متحرک سوشل ایکٹوسٹ، صحافی، شاعر اور ادیب ہیں، جو دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے، شریف النفس اور دیانت دار انسان ہیں۔ انہیں وائس پریزیڈنٹ مقرر کیا جانا ان کی خدمات اور دیانت داری کا واضح اعتراف ہے۔
جناب شریف سہیم صاحب کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارک ہو۔
—
محبوب مسکان
چترال تیز نیوز
17/12/2025
پریس ریلیز
چترال لائرز فورم، پشاور
چترال لائرز فورم عوامی حقوق کے تحفظ اور کرپشن کے خلاف جدوجہد کو ایک آئینی فریضہ سمجھتا ہے۔ فورم سماجی کارکن اور ایڈووکیٹ عمیر خلیل اللہ کا نام غیر قانونی، غیر آئینی اور بلا جواز طور پر شیڈول فور میں شامل کیے جانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
کسی بھی قانون پسند شہری، بالخصوص ایک وکیل اور سماجی کارکن، کو محض عوامی مفاد میں آواز بلند کرنے کی بنیاد پر شیڈول فور جیسے سخت اور غیر معمولی اقدام کا نشانہ بنانا آئینِ پاکستان میں دیے گئے بنیادی حقوق، بالخصوص آزادیٔ اظہار اور منصفانہ قانونی عمل کی صریح خلاف ورزی ہے۔
چترال لائرز فورم متعلقہ حکام سے پُرزور مطالبہ کرتا ہے کہ عمیر خلیل اللہ ایڈووکیٹ کا نام فوری طور پر شیڈول فور سے خارج کیا جائے اور اس غیر قانونی اقدام کے ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
فورم واضح کرتا ہے کہ اگر یہ فیصلہ فی الفور واپس نہ لیا گیا تو وہ آئینی و قانونی دائرے میں رہتے ہوئے ہر ممکن اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
شاہد علی خان یفتالی
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
صدر، چترال لائرز فورم پشاور
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Chitral