Buner Nurses Association

Buner Nurses Association

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Buner Nurses Association, Hospital, Dagger Buner, Bunerwal.

Photos from Buner Nurses Association's post 13/05/2026

بونیر نرسز بالخصوص ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر کے نرسنگ آفیسرز کی جانب سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر ڈاکٹر فاروق سیار صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا جاتا ہے جنہوں نے انٹرنیشنل نرسز ڈے کے موقع پر ایک شاندار اور باوقار پروگرام کا انعقاد کیا۔

اسی طرح ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، انتظامی افسران اور دیگر ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کے تعاون کو بھی سراہتے ہیں جنہوں نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

آپ کی بہترین قیادت، تعاون اور نرسنگ کمیونٹی کے لیے حوصلہ افزائی قابلِ تحسین ہے۔ ایسے پروگرامز نرسنگ آفیسرز کے حوصلے بلند کرنے اور ان کی خدمات کو سراہنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تمام منتظمین کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

Photos from DHQ Buner Official's post 13/05/2026
12/05/2026

INTERNATIONAL NURSES DAY

Honoring the dedication, compassion and selfless service of our nurses who care for our communities day and night.

SYED MURAD ALI SHAH
CHIEF MINISTER, SINDH. 🇵🇰

Follow the Sindh CM House:
https://cm.sindh.gov.pk/

Youtube, Facebook, Instagram, Tiktok & X:
SindhCMHouse

12/05/2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا نرسز کے عالمی دن پر پیغام

"نرسز کے عالمی دن پر دنیا بھر اور بالخصوص پاکستان میں شعبہ طب سے منسلک مرد و خواتین نرسز کی انسانیت کی بے لوث خدمت پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ انسانیت کے خدمت گاروں کی بیش قدر خدمات باعثِ فخر ہیں۔ بیماریوں سے دوچار مریضوں کے لیے نرسز کی تیمارداری انسانی خدمت کے جذبے کی عکاس ہے۔ کسی بھی ملک میں صحت کی بنیادی سہولیات کی عوام تک باآسانی اور مؤثر فراہمی نرسز کی خدمات کے بغیر ممکن نہیں۔ وفاقی حکومت ملک میں یہ تناسب مزید بہتر کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ اس تناظر میں تمام متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ حکمتِ عملی پر کام جاری ہے۔"

07/05/2026

اسی کا شہر وہی مدعی وہی منصف
ہمیں یقین تھا ہمارا ہی قصور نکلے گا
مرے جنوں کا نتیجہ ضرور نکلے گا
اسی سیاہ سمندر سے نور نکلے گا
گرا دیا ہے تو ساحل پہ انتظار نہ کر
اگر وہ ڈوب گیا ہے تو دور نکلے گا
اسی کا شہر وہی مدعی وہی منصف
ہمیں یقین تھا ہمارا ہی قصور نکلے گا
یقیں نہ آئے تو اک بات پوچھ کر دیکھو
جو ہنس رہا ہے وہ زخموں سے چور نکلے گا
اس آستین سے اشکوں کو پوچھنے والے
اس آستین سے خنجر ضرور نکلے گا

07/05/2026

محکمہ صحت خیبر پختونخوا سے گزارش کی جاتی ہے کہ نرسنگ کیڈر کی گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں پروموشن کے لیے ہونے والی DPC کو تقریباً چار ماہ گزر چکے ہیں، تاہم تاحال پروموشن لسٹ/نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

حکومتِ وقت اور متعلقہ حکام سے پُرزور اپیل ہے کہ اس عمل کو جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی اور تشویش کا خاتمہ ہو سکے۔

Photos from Buner Nurses Association's post 15/04/2026

نرسنگ کیڈر (BPS-17) میں 312 آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے جن میں شامل ہیں:
اسسٹنٹ ڈائریکٹر نرسنگ، ہیڈ نرس، اسپیشلسٹ نرس، کوالٹی کنٹرول نرس، کلینیکل نرسنگ انسٹرکٹر اور نرسنگ انسٹرکٹر

یہ ایک خوش آئند فیصلہ ہے، جس سے نہ صرف قابل اور تعلیم یافتہ نرسز کو روزگار کے مواقع ملیں گے بلکہ صوبے میں صحت کے نظام کو بھی مزید مضبوطی ملے گی۔

یہ اقدام ہسپتالوں میں مریضوں کی بہتر دیکھ بھال اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

حکومت کا شکریہ کہ انہوں نے صحت کے شعبے کو ترجیح دی۔

Photos from Young Nurses Association KPK's post 03/04/2026
12/02/2026

گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی پانے والے نرسنگ آفیسرز کو مبارکباد 🎉
بونیر نرسز ایسوسی ایشن کی جانب سے 328 نرسنگ آفیسرز کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی پانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
یہ کامیابی آپ کی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اور مریضوں کی بے لوث خدمت کا واضح ثبوت ہے۔ آپ کی یہ ترقی نہ صرف آپ کا ذاتی اعزاز ہے بلکہ پوری نرسنگ برادری کے لیے فخر کا باعث ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ آپ اسی جذبے، ایمانداری اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں اور مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کریں۔
نیک تمنائیں آپ کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے

Photos from Young Nurses Association Swabi's post 08/02/2026
Want your practice to be the top-listed Clinic in Bunerwal?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Dagger Buner
Bunerwal
19290